ہفتہ، 28 اپریل، 2018

مجھے 19 برس کی عمر میں کام کے بدلے ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا، بھارتی اداکارFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

ممبئی: فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘میں کرینہ کپور کے مقابل مرکزی کردار اداکرنے والے نامور اداکار سومیت ویاس کا کہنا ہے کہ 19 برس کی عمر میں شوبز انڈسٹری میں کام کے بدلے انہیں جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایاگیا۔

بھارتی فلم انڈسٹری کی نامور کوریوگرافر سروج خان نے بالی ووڈ میں کام کے بدلے جنسی ہراسانی کی حمایت کرکے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔ ان کے اس بیان پر بالی ووڈ کے متعدد اداکار اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعات شیئر کررہے ہیں۔ حال ہی میں فلم’ویرے دی ویڈنگ‘میں کرینہ کپور خان کے مقابل مرکزی کردار اداکرنے والے نامور اداکار سومیت ویاس نے بھی اپنے ساتھ ماضی میں پیش آنے والے واقعہ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ کیریئر کی ابتدا میں انہیں کام کے بدلے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سروج خان کو معافی مانگنی پڑ گئی

سومیت نے مزید کہا میں اس وقت صرف 19 سال کا تھا اور کام کی تلاش میں تھا تاہم جب میرے ساتھ یہ واقعات ہوئے میں سخت پریشانی میں مبتلا ہوگیااس وقت مجھے ایسا محسوس ہوا جیسے میں نے مختلف لوگوں کی جانب سے پیش کی جانے والی جنسی ہراسانی کی پیشکش ٹھکرا کر کیریئر میں آگے بڑھنے کا موقع گنوادیا ہے۔ لیکن وقت گزرنے کے ساتھ مجھے احساس ہواکہ اگر آپ میں قابلیت نہیں ہے تو کوئی آپ کو کام نہیں دے گا، آپ کو اس وقت کام ملے گا جب آپ اس کے اہل ہوں گے۔ کامیابی حاصل کرنے کیلئے محنت بہت ضروری ہےاگر کوئی آپ کو کام کے بدلے ہراساں کرے تو ایسی پیشکش کو بالکل بھی قبول نہ کریں بلکہ خود پر بھروسہ رکھیں۔

واضح رہے کہ سومیت ویاس نے بالی ووڈ سے قبل یوٹیوب پر مزاحیہ ویڈیو ز اپ لوڈ کرنے کی وجہ سے شہرت حاصل کی، انہوں نے 2012 میں سری دیوی کےساتھ فلم’انگلش ونگلش‘میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائےاور اب کرینہ کے ساتھ فلم’ویرے دی ویڈنگ‘میں نظر آئیں گے۔

The post مجھے 19 برس کی عمر میں کام کے بدلے ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا، بھارتی اداکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2jf5RBL
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔