جمعہ، 27 اپریل، 2018

مائیک پومپیو نے امریکی وزیر خارجہ کے عہدے کا حلف اُٹھا لیاFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

 واشنگٹن: امریکا کے نئے وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق  مائیک پومپیو نے امریکا کے 70 ویں وزیر خارجہ کی حیثیت سے حلف اُٹھا لیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ سابق وزیر خارجہ کو ریکس ٹیلر سن کو برطرف کر کے مائیک پومپیو کو نامزد کیا تھا جو اس سے قبل ڈائریکٹر سی آئی اے کے عہدے پر فرائض انجام دے رہے تھے۔

مائیک پومپیو کی بطور وزیر خارجہ نامزدگی کے بعد ٹرمپ انتظامیہ کو کافی دباؤ کا سامنا تھا تاہم حکمراں جماعت ریپبلکن پارٹی نے عددی اکثریت کی بنیاد پر مائیک پومپیو کا انتخاب کر لیا۔ انہیں اپوزیشن جماعت ڈیمو کریٹک پارٹی کے پانچ ارکان نے بھی ووٹ دیئے یوں وہ سینیٹ میں 57 میں سے 42 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کو اختلافات کے باعث برطرف کردیا تھا اور ان کی جگہ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر مائیک پومپیو کو نامزد کیا تھا جو مسلمانوں کے خلاف جارحانہ عزائم اور سخت گیر رویہ رکھنے کے لیے شہرت رکھتے ہیں۔

The post مائیک پومپیو نے امریکی وزیر خارجہ کے عہدے کا حلف اُٹھا لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2KkoCA4
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔