جمعہ، 27 اپریل، 2018

ارکان اسمبلی کی دہری شہریت کا کیس سماعت کے لیے مقررFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

 اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ارکان اسمبلی کی دہری شہریت کا کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ارکان اسمبلی کی دہری شہریت کے حوالے سے کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے، کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ 3 مئی سے کرے گا۔ 5 رکنی لارجر بنچ میں چیف جسٹس ثاقب نثار، جسٹس عظمت سعید، جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن سمیت جسٹس سجاد علی شاہ شامل ہیں۔

سپریم کورٹ میں دہری شہریت پر نااہل ارکان کی نظرثانی درخواستیں بھی سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہیں اور چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ بدھ کو کیس کی سماعت کرے  گا۔

The post ارکان اسمبلی کی دہری شہریت کا کیس سماعت کے لیے مقرر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Jwty3p
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔