فیروزوالا: شاہدرہ کے علاقے مجید پارک میں سسرالیوں کے ہاتھوں پیٹرول چھڑک کر جلائی جانے والی خاتون میو اسپتال میں دم توڑ گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق فیروز والا بیگم کوٹ شاہدرہ کے علاقے مجید پارک میں فوزیہ شوکت نامی 24 سالہ خاتون کو گزشتہ روز ان کے سسرالیوں نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی تھی۔ فوزیہ کو گزشتہ روز شدید تشویشناک حالت میں لاہور کے میو اسپتال لایا گیا تھا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق آگ لگنے کے باعث فوزیہ کا 90 فیصد جسم جل چکا تھا۔ ڈاکٹروں نے خاتون کو بچانے کی پوری کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی اور دم توڑ گئی۔ فوزیہ نے اپنے آخری بیان میں خود کو جلانے کا ذمہ دار اپنے جیٹھ، نند اور ساس کو قرار دیا تھا۔
تھانہ شاہدرہ پولیس نے فوزیہ کے بیان پر اس کے جیٹھ اکرام ،جاوید، سحر اور ساس کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس نے ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے بھی مارے، لیکن تمام ملزمان گھر کو تالا لگا کر فرار ہوگئے۔ تاہم پولیس نے ملزموں کے ایک رشتہ دار عارف کو حراست میں لے لیا۔ واضح رہے کہ مقتولہ فوزیہ کا شوہر ملازمت کے لئے بیرون ملک مقیم ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب پولیس سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔
The post سسرالیوں کے ہاتھوں زندہ جلائی گئی خاتون نے دم توڑدیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2HJECx3
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔