پیر، 7 مئی، 2018

امریکی شاہراہ پر سیکیورٹی وین سے 6 لاکھ ڈالر بکھرگئےFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

انڈیاناپولس: امریکہ میں ایک سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی کا مقفل دروازہ اس وقت کھل گیا جب وہ تیزی سے شاہراہ پر دوڑتی جارہی تھی۔ اس کے بعد وین سے لگ بھگ 6 لاکھ ڈالر کے نوٹ اڑ کر سڑک پر بکھرگئے اور لوگوں نے انہیں اٹھانے کی کوشش بھی کی۔

پاکستانی 6 کروڑ روپے کے برابر رقم ایل 70 سیم جونز ایکسپریس وے پر بکھر گئی۔ سیکیورٹی وین کا عملہ اترا تو اس کے کچھ دیر بعد پولیس وہاں آپہنچی اور لوگوں کو خبردار کیا کہ رقم اٹھانے والوں پر فوری چوری کا مقدمہ کرکے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ تاہم بہت سے لوگوں نے یہ رقم اٹھائی۔

پولیس نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ رقم اٹھانے والے فوری طور پر پولیس اسٹیشن پہنچ کر رقم واپس کردیں۔ ریاست کے پولیس سارجنٹ جان پیرائن نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ گاڑی میں کتنی رقم موجود تھی جو صبح نو بجے کے قریب دروازہ کھلنے سے شاہراہ پر بکھر گئی تھی۔

لوگوں نے نہ صرف اپنی جیبیں ڈالروں سے بھریں بلکہ انہوں نے اس کی تصاویر بھی ٹویٹر پر شیئر کی ہیں۔ پولیس افسران نے شاہراہ پر اس وقت تک ٹریفک روکے رکھا جب تک سڑک پر بکھری رقم جمع نہیں کرلی گئی۔ اس کے بعد پولیس نے رابطے کے نمبر دے کر عوام سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر یہ رقم واپس کریں۔

The post امریکی شاہراہ پر سیکیورٹی وین سے 6 لاکھ ڈالر بکھرگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2wlqXYs
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔