جمعرات، 28 فروری، 2019

1965کی جنگ میں نواز شریف کہاں پہنچ گئے تھے؟بڑا انکشاف کر ڈالا (فوکس نیوز )

0 comments

لاہور(جی سی این رپورٹ)مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مضبوط اور ایٹمی قوت بنانا اُن کا فرض تھا، کوئی احسان نہیں کیا۔کوٹ لکھپت جیل لاہور میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے لیگی رہنماؤں نے ملاقات کی،اُن سے ملاقات کرنے والوں میں سینیٹر آصف کرمانی، طلال چودھری اور امیر مقام شامل تھے۔نواز شریف نے ملاقات کےدوران پارٹی رہنماؤں سے مختلف امور پر اظہار خیال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کو ایٹمی طاقت بناکر کوئی احسان نہیں کیابلکہ پاکستان کو مضبوط اور ایٹمی قوت بنانا میرا فرض تھا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں موٹروے بنانا بھی میرا فرض تھا۔نواز شریف نے کہا کہ پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے، جنگ کسی بھی طرح مسئلے کا حل نہیں ہوتی۔سابق وزیر اعظم نے کہا پاکستان نور ہے اور نور کو زوال نہیں ہے۔نواز شریف نے اس موقع پر لاہور میں صفائی ستھرائی کی صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کچرے کا ڈھیر بن گیا ہے اور لوگ شہباز شریف کی حکمرانی کو یاد کررہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ 1965 کی جنگ میں طالبعلم تھے مگر اس کے باوجود کھیم کرن پہنچ گئے تھے۔



from Global Current News https://ift.tt/2tFHWAv
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔