اسلام آباد(جی سی این رپورٹ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی موجودگی کی صورت میں شرکت سے انکار کردیا۔جیو نیوز کے پروگرام ‘جیو پاکستان میں’ گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ آج ترک وزیر خارجہ نے خود ٹیلی فون کرکے مجھ سے رابطہ کیا، ترکی نے پاکستان کے ساتھ مکمل یک جہتی کا فیصلہ کیا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا ‘ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ ترکی سمجھتا ہے بھارت نے برادر اسلامی ملک کے خلاف جارحیت کی ہے، ترک وزیر خارجہ نے کہا او آئی سی میں سشما سوراج کی شرکت کا اب جواز نہیں رہا’۔شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری کو بھی خط لکھ کر لائن آف کنٹرول پر بھارتی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا جس پر سیکریٹری جنرل نے تشویش کا اظہار کیا اور اپنا کردار ادا کرنے کیلئے رضا مندی ظاہر کی۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے حالیہ کارروائی سے معاملات کو بڑھاوا دیا ہے، بھارت دروغ گوئی سے کام لے رہا ہے، سیاسی مقاصد پورے کرنے کے لیے بھارتی حکومت اپنے عوام اور اپوزیشن کو ماموں بنا رہے ہیں، بھارت سے مقابلے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ہماری قوم یکجا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میرا اختلاف او آئی سی یا کسی دوسرے اسلامی ملک سے نہیں، میرا اختلاف بھارتی وزیر خارجہ سشما سوارج سے ہے، اگر سشما سوراج او آئی سی کے اجلاس میں آتی ہیں تو میں اجلاس میں شرکت نہیں کروں گا۔
from Global Current News https://ift.tt/2UbQKK7
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔