جمعرات، 28 فروری، 2019

پاکستان میں گرفتار بھارتی پائلٹ کے والدکا بیان سامننے آگیا۔۔ (فوکس نیوز )

0 comments

نئی دہلی (جی سی این رپورٹ)پاکستان کی زیرِ حراست بھارتی پائلٹ ونگ کمانڈر ابھے نندن کے والدایس ورتھمان نے پاکستان سے امید ظاہر کی ہے کہ ان کا بیٹا باحفاظت اور جلد وطن لوٹے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ابھے نندن کے والدنے کہا کہ مجھے پاکستان پر پورا بھروسہ ہے کہ وہ ابھے نندن پر کسی قسم کا تشدد نہیں کریں گے اور صحیح سلامت وطن واپس بھیج دیں گے۔بھارتی عوام پاکستان کی زیرِحراست پائلٹ کی حفاظت کے لیے پریشان ہے کہ پاک فوج اُس کے ساتھ کیسا سلوک کرے گی، لیکن بھارتی پائلٹ کے ساتھ فوجی اقدار کے مطابق سلوک کیا جارہا ہے۔بھارتی پائلٹ نے بھی اپنے بیان میںپاکستانی فوج کے رویے کو متاثر کن قرار دیا اور کہا ہے کہ پاک فوج کا رویہ پیشہ وارانہ اور انتہائی متاثر کن ہے ،ہماری افواج کو بھی یہی رویہ اپنا نا چاہیے۔ اُس کا مزید کہنا تھا کہ اگر وہ اپنے ملک واپس گیا تو اپنا بیان نہیں بدلے گا۔گرفتار بھارتی پائلٹ کی جاری کردہ ایک ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ چائے کا کپ ہاتھ میں پکڑے انتہائی مطمئن نظر آرہا ہے۔وزیر خارجہ نے بھی کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان بھارتی وزیر اعظم مودی سے ٹیلی فون پر ابھے کی رہائی پر بات چیت کرنے کو تیار ہیں۔پاکستان امن چاہتا ہے اس کے لئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں۔



from Global Current News https://ift.tt/2EjaHYB
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔