جمعرات، 28 فروری، 2019

بچے معمول کے مطابق تدریسی عمل میں مصروف تھے کہ اچانک ایسا ہو گیا کہ آپ کا دل دھل جائیگا۔۔ (فوکس نیوز )

0 comments

کبیروالا(جی سی این رپورٹ)عبدالحکیم میں واقع اسکول کے کلاس روم کی چھت گرنے سے 22 بچے ملبے تلے دب گئے۔ذرائع کے مطابق کبیر والا کے علاقے عبدالحکیم میں واقع اسکول کے کلاس روم کی چھت گرنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسکول میں معمول کے مطابق تدریسی عمل جاری تھا۔ذرائع نےبتایا کہ واقعے کے فوری بعد علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کردیں جب کہ ریسکیو اہلکاروں کو بھی موقع پر طلب کرلیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق 15 بچوں کو زخمی حالات میں ملبے سے نکال لیا گیا اور فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ دیگر بچوں کو نکالنے کے لیے بھی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کلاس روم کی چھت گرنے پر سیکریٹری اسکولز ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کرلی۔وزیراعلیٰ نے واقعے کی وجوہات کا تعین کرکے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا اور زخمی بچوں کو علاج معالجےکی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔



from Global Current News https://ift.tt/2T69Wwn
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔