اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)ارلیمانی رہنماؤں کی ان کیمرہ بریفنگ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم نے بھارت کو مؤثر جواب دیا ہے تاہم بھارت کی جانب سے مزید حرکت کا خدشہ موجود ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں پارلیمانی رہنماؤں کو ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کیمرہ بریفنگ دی جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی خطاب کیا۔پارلیمانی رہنماؤں کو بھارتی جارحیت اور پاکستان کی جوابی کارروائی کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ ان کیمرہ بریفنگ میں پارلیمانی رہنماؤں کے علاوہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بھی شریک ہوئے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اجلاس میں کہا کہ ہم نے بھارت کو مؤثر جواب دے دیا ہے تاہم بھارت کی جانب سے مزید حرکت کا خدشہ موجود ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے دفاع کیلئے پوری طرح تیار ہیں، کسی پاکستانی طیارے نے ایل او سی کی خلاف ورزی نہیں کی۔آرمی چیف نے کہا کہ عالمی طاقتوں نے بہت تشویش کا اظہار کیا ہے اور وہ اپنا کردار ادا کررہی ہیں، عالمی طاقتوں کی کوشش ہے کہ معاملات طے پا جائیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بھارت کو ایک بار پھر امن کی دعوت دی ہے، توقع ہے کہ بھارت ہوش مندی کا مظاہرہ کرکے وزیراعظم کی دعوت کو مثبت لے گا۔ان کیمرہ بریفنگ کے بعد صحافی نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے سوال کیا کہ ’ان کیمرہ بریفنگ کیسی رہی‘؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ بریفنگ بہت اچھی رہی۔بعد ازاں صحافیوں نے پیپلزپارٹی کے صدر آصف علی زرداری سے بھی سوال کیا جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’سب کا مورال بلند ہے‘۔
from Global Current News https://ift.tt/2BXKFtx
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔