کراچی (جی سی این رپورٹ) پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی فضائیہ کے طیاروں کو مار گرانے کے بعد ایک پائلٹ کو حراست میں لے لیا گیا۔ گرفتار بھارتی پائلٹ کا نام ابھی نندن ورتمان بتایا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ابھی نندن کے والد کا نام ایئر مارشل ایس ورتمان ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ایس ورتمان 2017ء میں کارگل جنگ پر بنائی گئی تامل زبان کی بھارتی فلم کاٹروولیڈئی (Kaatru Valiyidai) میں بطور کنسلٹنٹ کام کر چکے ہیں۔ اس فلم کے ڈائریکٹر معروف بھارتی ہدایتکار منی رتنم ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح (اداکار) ایئر فورس اسکوارڈن لیڈر وروُن چکرپنی 1999ء کی کارگل جنگ میں پاکستان کی سرحد میں داخل ہو جاتا ہے جہاں اس کے طیارے کو پاک فضائیہ مار گراتی ہے اور اسے گرفتار کر لیتی ہے۔ جیل میں وروُن اپنی محبوبہ لیلا (جس کا کردار آدیتی رائو حیدری نے ادا کیا ہے) کو یاد کرتا ہے۔ اس موقع پر فلم میں اسکوارڈن لیڈر کا کردار ادا کرنے والے اداکارکارتھی نے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ فلم میں کام کرنا ان کیلئے خوش قسمتی کی بات تھی اور وہ گرفتار بھارتی پائلٹ کی محفوظ واپسی کیلئے دعاگو ہیں۔
from Global Current News https://ift.tt/2SvTLDl
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔