اتوار، 28 جولائی، 2019

امریکہ نےبھارت کو کونسے جہاز فراہم کردیئے؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

نئی دہلی (جی سی این رپورٹ)امریکا نے 4 برس پہلے ہوئے معاہدے کے تحت بھارتی ایئرفورس کو 22 جنگی اپاچی ہیلی کاپٹرز میں سے 4 ہیلی کاپٹرز کی پہلی کھیپ حوالے کر دی جبکہ اگلے ہفتے دوسری کھیپ بھی پہپنچا دی جائے گی۔بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ائرفورس کو چار برس قبل ہوئے اربوں ڈالر مالیت کے 22 اے ای-64ای اپاچی ہیلی کاپٹرز کے معاہدے کی پہلی کھیپ ہندان ائربیس پر حوالہ کردی گئی۔امریکی کمپنی کا کہنا تھا کہ اپاچی ہیلی کاپٹرز کی پہلی کھیپ بھارت پہنچ گئی ہے اور 4 ہیلی کاپٹرز کی دوسری کھیپ اگلے ہفتے حوالے کردی جائے گی۔بھارت پہنچائے گئے ہیلی کاپٹرز کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ‘آٹھوں ہیلی کاپٹرز کو پٹھان کوٹ ایئرفورس اسٹیشن منقتل کر نے کے بعد ستمبر میں باقاعدہ طور پر بھارتی ایئرفورس میں شامل کردیا جائے گا’۔خیال رہے کہ اے ایچ-64ای اپاچی دنیا کے جدید ترین فوجی ہیلی کاپٹرز میں شامل ہیں جو مختلف کردار کے حامل ہوتے ہیں اور امریکی فوج کے زیراستعمال ہیں۔بھارتی ایئرفورس نے امریکی حکومت اور بوئنگ لمیٹڈ کے ساتھ ستمبر 2015 میں اربوں ڈالر مالیت کے 22 ہیلی کاپٹرز کے معاہدے پر دستخط کیے تھے اس کے علاوہ وزارت دفاع نے 2017 میں بوئنگ سے 4 ہزار 168 کروڑ بھارتی روپے قیمت پر فوج کے لیے اسلحہ سسٹم کے ساتھ 6 اپاچی ہیلی کاپٹرز کی منظوری دے دی تھی۔

بھارتی ایئرفورس کے لیے ملنے والی جنگی ہیلی کاپٹرز کی پہلی کھیپ ہوگی۔جنگی ہیلی کاپٹرز کے حوالے سے بھارتی ائرفورس کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ اپاچی ہیلی کاپٹرز کی شمولیت سے فورس کی جنگی صلاحیت میں بہتری آئے گی اور مستقبل کی ضرورریات میں کمی آئے گی۔بوئنگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمپنی نے اب تک دنیا بھر میں 2 ہزار 200 سے زائد اپاچی ہیلی کاپٹرز اپنے کسٹمرز کو فراہم کیے ہیں اور بھارت اپنی فوج کے لیے یہ ہیلی کاپٹرز حاصل کرنے والا دنیا کا 14 واں ملک ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ‘2020 تک بھارتی ایئرفورس 22 اپاچی ہیلی کاپٹرز حاصل کرے گا اور یہ پہلی کھیپ شیڈول سے پہلے پہنچادی گئی ہے’۔جنگی ہیلی کاپٹرز کی صلاحیت سے متعلق کمپنی کا کہنا تھا کہ اے ایچ-64ای جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور اس کا نام دنیا کے بہترین جنگی ہیلی کاپٹرز میں بدستور نمایاں ہے اور بھارتی فورس نے اس کی پرواز کی تربیت جولائی 2018 میں پہلی مرتبہ کامیابی کے ساتھ مکمل کی تھی۔کمپنی کا کہنا تھا کہ بھارتی ایئرفورس کی اپاچی اڑانے کے لیے پہلی بیچ کی تریبت کا آغاز 2018 میں امریکا میں ہوا تھا۔اپاچی ہیلی کاپٹرز کو جاسوسی، سیکیورٹی، امن کی بحالی کے لیے آپریشنز اور حملوں کے لیے کار آمد سمجھاجاتا ہے۔

The post امریکہ نےبھارت کو کونسے جہاز فراہم کردیئے؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2SKuGqc
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔