اتوار، 28 جولائی، 2019

پاک بھارت کھیلوں کیلئے بڑی خبر، کونسی بھارت ٹیم کے پاکستان آنے کی تصدیق ہو گئی (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

نئی دہلی (جی سی این رپورٹ)پاکستان میں انٹرنیشنل کھیلوں کی بحالی میں ایک اہم پیشرفت ہوئی ہے اور بھارت نے ڈیوس کپ کے لیے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ایشین اوشیانا گروپ1 کے اوے ٹائی مقابلے اسلام آباد کے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں 14 اور 15 ستمبر کو منعقد ہوں گے جس کے لیے بھارت نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کی تصدیق کردی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل ہیرونموئے چیٹرجی نے بھارتی ٹیم بھیجنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم پاکستان جائے گی کیونکہ یہ ٹینس کا ورلڈ کپ ہے، کوئی دوطرفہ سیریز نہیں، اس لیے ٹیم بھیجنے پر کوئی پابندی نہیں۔2007 میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے آخری مرتبہ پاکستان کا دورہ کیا تھا اور اس کے بعد بھارت نے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدہ تعلقات کو بنیاد بنا کر پاکستان میں ہونے والے اکثر ایونٹس کے لیے اپنی ٹیم بھیجنے سے گریز کیا۔تاہم اب بھارت نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کا اعلان کردیا ہے جس کے ساتھ ہی یہ 55سال میں پہلا موقع ہو گا کہ بھارت کی ٹینس ٹیم ڈیوس کپ ٹائی کے لیے پاکستان آئے گی۔واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان گزشتہ سال انتہائی کشیدہ تعلقات کے سبب بھارت نے پاکستانی شوٹرز کو اپنے ملک کا ویزہ دینے سے انکار کردیا تھا تاہم عالمی برادری کی جانب سے پابندیاں عائد کرنے کے بعد بھارت کو اپنے موقف کو تبدیل کرنا پڑا۔گزشتہ ماہ بھارتی حکومت نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ بھارت میں ہونے والے مقابلوں کے لیے پاکستانی ایتھلیٹس کو نہیں روکیں گے اور انہیں ویزہ جاری کیا جائے گا تاہم ابھی تک کرکٹ کے کھیل میں اس قسم کی کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی۔

The post پاک بھارت کھیلوں کیلئے بڑی خبر، کونسی بھارت ٹیم کے پاکستان آنے کی تصدیق ہو گئی appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2SHomQa
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔