بدھ، 28 اگست، 2019

کفایت شعار حکومت نے کتنے پارلیمانی سیکرٹریز مقرر کردیئے،ایک سیکرٹری پر کتنا خرچ آتا ہے؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد (سہیل خان سے)وزیراعظم نے 9مزید پارلیمانی سیکرٹریز مقرر کر دیئے جس کے بعدان کی تعداد 34ہو گئی ، پارلیمانی سیکرٹریز کی ذمہ داری ہے کہ وہ وزراء کی عدم موجودگی میں قومی اسمبلی میں اٹھنے والے سوالات،تحاریک التواء اور دیگر ایشوز پر جوابدہ ہوتے ہیں ۔ ممبر قومی اسمبلی ،پارلیمانی سیکرٹری اور چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی کو خزانے سے صرف ایک تنخواہ ملتی ہے ۔البتہ پارلیمانی سیکرٹری کو سرکاری امورکی انجام دہی کے لئے ایک دفتر ،چار سے پانچ افراد کا عملہ، ایک 1300سی سی گاڑی اور اضافی پٹرول ملتا ہے ۔ذرائع کے مطابق ہر پارلیمانی سیکرٹری کو بطوررکن پارلیمنٹ ماہانہ ایک لاکھ60ہزار روپے تنخواہ ملتی ہے، پارلیمانی سیکرٹری کو قومی اسمبلی سے کوئی مراعات نہیں ملتیں،ذرائع کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری کو ملنے والی 1300سی سی گاڑی دوسرے شہر لے جانے پر باقاعدہ متعلقہ وزارت سے اجازت لینا پڑتی ہے۔ برسراقتدار آنے کے بعدپہلے مرحلے میں وزیراعظم نے 25پارلیمانی سیکرٹریز کی تعیناتی کے احکامات جاری کئے ان میں آفتاب صدیقی ایوی ایشن ، رخسانہ نوید وزارت موسمیاتی تبدیلی ، سندانہ گلزار خان وزارت کامرس، میاں محمد شفیق مواصلات ، روبینہ جمیل ڈیفنس پروڈکشن، وجیہہ اکرم فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ ، مخدوم زین حسین قریشی فنانس،عندلیب عباس خارجہ امور، تاشفین صفدر ہائوسنگ اینڈورکس ، لعل چند انسانی حقوق، صائمہ ندیم بین الصوبائی رابطہ،صوبیہ کمال خان امور کشمیروگلگت بلتستان،ملائیکہ علی بخاری قانون وانصاف، جمیل احمدخان امور میری ٹائم ،شیخ راشد شفیق نارکوٹکس کنٹرول،محمد امیر سلطان نیشنل فوڈسکیورٹی اینڈ ریسرچ، نوشین حامد نیشنل ہیلتھ سروسزاینڈ کوآرڈی نیشن ، غزالہ سیفی قومی تاریخ وورثہ ،جویریہ ظفر اوورسیزپاکستانیز ، کنول پلاننگ، ڈویلپمنٹ اینڈریفارمز، ظہور حسین قریشی توانائی ، فرخ حبیب ریلوے، آفتاب جہانگیر مذہبی امور، محمد اقبال خان سٹیٹ اینڈ فرنٹیئر ریجن اور عالیہ حمزہ ملک ٹیکسٹائل شامل ہیں۔دوسرے مرحلے میں وزیراعظم نے 9نئے پارلیمانی سیکرٹریزمقرر کئے ان میں صالح محمد کو وزارت آبی وسائل، پرنس محمدنوازالائی کو وزارت سائنس وٹیکنالوجی، محمد بشیر خان نجکاری ڈویژن، صاحبزادہ صبغت اللہ پوسٹل سروسز،خیال زمان پٹرولیم ڈویژن، محمدیعقوب شیخ اکنامک افیئرز، ملک انور تاج صنعت وپیداوار،ناصر خان موسیٰ زئی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور سلیم رحمن کو وزارت پارلیمانی امورکا سیکرٹری مقرر کیاگیا ہے۔

The post کفایت شعار حکومت نے کتنے پارلیمانی سیکرٹریز مقرر کردیئے،ایک سیکرٹری پر کتنا خرچ آتا ہے؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/328yWTA
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔