جمعرات، 29 اگست، 2019

کراچی سے لاشیں ملنے کا سلسلہ پھر شروع، اب کتنی لاشیں ملیں اور یہ ان افراد کی تھیں؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

کراچی (جی سی این رپورٹ)کراچی کے علاقے بوٹ بیسن کے قریب واقع پارک سے 3 افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں۔ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ تینوں افراد کی لاشیں بختاور پارک سے ملی ہیں۔ذرائع کے مطابق لاشو ں کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بوٹ بیسن میں پارک سے ملنے والی لاشوں میں سے 2 کی شناخت کر لی گئی ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ جاں بحق افراد میں امشیر افضل اور علی حسن شامل ہیں، امشیر افضل کا آبائی تعلق مردان کے علاقے زرین آباد جب کہ علی حسن فیصل آباد کے علاقے امین ٹاؤن کا رہائشی تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موت کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

The post کراچی سے لاشیں ملنے کا سلسلہ پھر شروع، اب کتنی لاشیں ملیں اور یہ ان افراد کی تھیں؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2NJRTrI
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔