جمعرات، 29 اگست، 2019

گوتھم گھمبیر کے بے تکے جواب پر شاہد آفریدی کا دبنگ ٹوئٹ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

کراچی (جی سی این رپورٹ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے کشمیر سے متعلق ٹوئٹ پر سابق بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر نے بےتکا جواب دے دیا جس پر دونوں میں لفظی جنگ جاری ہے۔شاہد آفریدی نے ٹوئٹ میں اپنے مداحوں سے کہا کہ وہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے وزیراعظم کی کال پر عمل کریں۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ایل او سی کے دورےکا بھی اعلان کیا تھا۔اس ٹوئٹ پر بھارتی سابق ٹیسٹ کرکٹر اور بھارتیہ جنتہ پارٹی(بی جے پی) کا حصہ گوتم گھمبیر نے اپنے خیالات کا اظہار بڑے عجیب انداز میں کیا۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں شاہد آفریدی کی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں بچکانہ کہہ دیا۔گوتم گھمبیر کے اس ٹوئٹ کے بعد جہاں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں مذاق کا نشانہ بنایا جارہا ہے وہیں شاہد آفریدی بھی پیچھے نہ رہے اور انہیں کرارا جواب دے ڈالا

۔گوتم گھمبیر کے ٹوئٹ کی جوابی کارروائی میں شاہد آفریدی مزاحیہ موڈ میں اُن کی طرح کا بےتُکا جواب دینے کی کوشش میں لکھا کہ ’کراچی میں موسم تبدیل ہورہا ہے ، ہوا میں بارش کی خوشبو ہے اور جب گوتم گھمبیر اپنے آپ کو بامقصد ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں مجھے ایک چیز یاد آجاتی ہے ۔شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں منسلک تصویر میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق مینٹل کنڈیشننگ کوچ پیڈی اپٹن کا ایک بیان تھاجس میں انہوں نے گوتم گھمبیر کو عدم تحفظ کا شکار اور کمزور ذہنیت کا حامل قرار دیا تھا ۔دونوں ملکوں کے کرکٹرز کی جانب سے کئے جانے والے ٹوئٹس میں ٹوئٹر صارفین بھی اپنے اپنے ملک کے کرکٹرز کی حمایت میں ٹوئٹس کئے جا رہے ہیں اور پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل میں گوتم اور آفریدی کا نام بھی شامل ہے ۔واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ گوتم گھمبیر اور شاہد آفریدی ٹوئٹر پر ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوئے ہوں اس سے قبل بھی دونوں ایک دوسرے کو آڑے ہاتھوں لیتے نظر آئیں ہیں۔

The post گوتھم گھمبیر کے بے تکے جواب پر شاہد آفریدی کا دبنگ ٹوئٹ appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2PilevP
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔