بدھ، 28 اگست، 2019

نیا پاکستان ہاؤسنگ آن لائن رجسٹریشن، غریبوں کے ساتھ ہاتھ ہو گیا (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

لاہور(جی سی این رپورٹ )نیا پاکستان ہاؤسنگ آن لائن رجسٹریشن کے نام پر حکومت نے دس کروڑ روپے لوگوں سے اکٹھے کر لیے مگر رجسٹریشن کروانے والوں کے نام قرعہ اندازی میں شامل نہیں ہونگے ۔ 15 جولائی 2019 کو وفاقی حکومت نے نادرا کے تعاون سے نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کیا جس کے بعد انکشافات سامنے آئے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ آن لائن رجسٹریشن کا قرعہ اندازی سے کوئی تعلق ہی نہیں ۔ وفاقی حکومت رجسٹریشن سے صرف گھروں کی طلب کی تحقیق کر رہی ہے اور اس بنیاد پر 3 لاکھ 48 ہزار 958 لوگوں نے آن لائن رجسٹریشن بھی کروالی اور وفاقی حکومت نے طلب کا اندازہ لگانے کے لئے عوام کی جیبوں سے دس کروڑ روپے نکلوا لئے مگر اصل حقائق یہ ہیں کہ کسی بھی شہر میں منصوبہ شروع کرنے کے بعد فارم کی قیمت علیحدہ وصول کی جائے گی اور رجسٹریشن کا عمل بھی بذریعہ بینک دوبارہ کرنا پڑے گا۔ آن لائن رجسٹریشن کروانے کے لیے آنے والے درخواست کنندگان حکومت کی اس پالیسی سے بے خبر ہیں۔ رجسٹریشن کرنے والے ای سہولت کے فرنچائز مالک نے بتایا کہ اس کے پاس روزانہ اوسطاً 35 لوگ رجسٹریشن کے لیے آتے ہیں۔ان کو رجسٹریشن کرنے کے عوض 35 سے 40 روپے ملتے ہیں تاہم اس رجسٹریشن کے ذریعے لوگوں کو گھر ملیں گے یا نہیں اس بارے میں معلوم نہیں ۔ جنرل سیکرٹری پنجاب ہاؤسنگ ٹاسک فورس عاطف میو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے یہ آن لائن رجسٹریشن کا سلسلہ شروع کیا گیا ، آن لائن رجسٹریشن کا گھروں کی الاٹمنٹ سے کوئی تعلق نہیں جب لاہور میں سکیم شروع کریں گے تو فارم دیئے جائیں گے اور اس فارم کی بنیاد پر درخواست گزار کا نام قرعہ اندازی میں شامل کریں گے۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ کی آن لائن رجسٹریشن کے لیے نادرا کے ای سہولت مراکز پر لگے بینرز پر درج ہے، “نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کی درخواست فیس یہاں جمع کروائیں”، جوکہ شہریوں کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ کی آن لائن رجسٹریشن کروانے والے ہوشیار رہیں رجسٹریشن کروانے کا ہرگز مطلب یہ نہیں کہ آ پ کو قرعہ اندازی میں پلاٹ ملے گا ۔قرعہ اندازی میں شامل ہونے کے لیے دوبارہ پیسے اور دوبارہ فارم جمع کروانا ہوگا۔

The post نیا پاکستان ہاؤسنگ آن لائن رجسٹریشن، غریبوں کے ساتھ ہاتھ ہو گیا appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2Hv2Ycl
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔