پیر، 27 اپریل، 2020

نوازشریف نے لندن جانے سے پہلے 500 ملین ڈالر حکومت کو دیے (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

لاہور(جی سی این رپورٹ) معروف صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ انتہائی باخبر ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 500 ملین ڈالر ادا کرنے کے بعد بیرون ملک جانے میں کامیاب ہوئے۔ہارون رشید نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ نوازشریف کی جانب سے ادا کی جانے والی رقم میں سے 445 ملین ڈالر اسٹیٹ بینک میں جمع کرائے گئے۔
جبکہ باقی 55 ملین ڈالر سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا۔زرائع مزید کہتے ہیں کہ ہر راز کو فاش کرنے کا ایک وقت ہوتا ہے اور جب نئی حکومت آئے گی اور یہ راز فاش کرے گی تو ثابت ہوجائے گا کہ نواز شریف نے پیسے ادا کیے۔نواز شریف نے اور بھی پیسے ادا کرنے کا وعدہ کیا تھا تاہم اب ان کا موڈ نہیں ہے بقایا رقم دینے کا،اور نہ ہی اب نواز شریف وطن واپس آئیں گے۔
ہارون رشید نے مزید کہا کہ نواز شریف کی بیماری کا ڈرامہ بھی ایک سوچا سمجھا منصوبہ تھا۔میڈیا نے اس معاملے کو بہت اٹھایا۔نواز شریف کی بیماری کو لے کر ایک خوف پھیلا دیا گیا جس سے سے عمران خان بھی بھی گھبرا گئے کہ کہیں کوئی حادثہ نہ ہوجائے،ایسے میں کوئی مصیبت آ جائے گی۔اسی طرح عدالتوں کو بھی کیا پتہ تھا کہ اندرون خانہ کیا چل رہا ہے۔ان تمام حالات کے بعد نواز شریف کی ضمانت ہوگئی اور وہ برطانیہ چلے گئے۔
ہارون رشید نے مزید بتایا ہے کہ اس ملک کے دو باخبر آدمیوں میں سے ایک نے مجھے بتایا ہے کہ شریف خاندان کی برطانیہ میں 300 جائیدادیں ہیں۔ واضح رہے کہ نوازشریف کے باہر جاتے وقت کچھ حلقوں کی جانب ڈیل کا شور ہوا تھا تاہم سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے بارے حکومتی قیاس آرائیوں کی نفی کرتے ہوئے بتایا کہ انکی بیماری کے متعلق ڈاکٹرز کا بورڈ حکومت نے خود بنایا تھا جس میں شوکت خانم کے سربراہ نے میاں نواز شریف کی بیماری کو تشویشناک قرار دیا تھا کیونکہ انکی تلی میں کچھ مسئلہ تھا یہاں اس کی تشخیص اور علاج ممکن نہیں تھا اب ان کے انگلینڈ میں ٹیسٹ ہو رہے شوگر اور دل کے امراض ہیں اور دل میں سات اسٹنٹ موجود ہیں ن لیگ کا موقف تھا کہ ریکارڈ سب کے سامنے ہے کیونکہ پہلے بھی اپنی مرحوم اہلیہ کو زندگی اور موت کی کشمکش میں چھوڑ کر اپنی بیٹی کا ہاتھ پکڑ کر آئے تھے اور جیل میں ناکافی صورتحال کے باوجود مستحکم رہے۔

The post نوازشریف نے لندن جانے سے پہلے 500 ملین ڈالر حکومت کو دیے appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2xQwhER
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔