جمعرات، 30 اپریل، 2020

کابل میں خودکش دھماکا۔ ابھی تک ذمہ داری کسی گروپ نے نہیں لئی (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

کابل (جی سی این) حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد اسپیشل فورسز کے کیمپ میں ایک کنٹریکٹ پر کام کررہے تھے اور حملے کے وقت وہ دروازہ کھلنے کے انتظار میں تھے۔

حکام نے حملے کا الزام طالبان پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ روز ہی افغان وزیر داخلہ اور افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر نے اس فوجی کیمپ کا دورہ کیا تھا۔

دوسری جانب طالبان یا کسی اور گروپ کی جانب سے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا اور طالبان میں امن معاہدے اور افغان حکومت اور طالبان میں قیدیوں کے تبادلے کے سلسلے کا آغاز ہونے کے بعد حملوں میں کمی آئی ہے اور کابل میں کئی ہفتوں کے وقفے کے بعد ہونے والا یہ پہلا دھماکا ہے۔

دو روز قبل ہی امریکا نے کورونا وائرس کے پیش نظر افغانستان میں طالبان سمیت تمام متحارب گروپوں سے جنگ بندی کی اپیل کی تھی۔

The post کابل میں خودکش دھماکا۔ ابھی تک ذمہ داری کسی گروپ نے نہیں لئی appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2xhqAzg
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔