بدھ، 29 اپریل، 2020

عمراکمل کی سزا کے بعد جاوید میانداد بھی میدان میں اتر آئے (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

لاہور (جی سی این رپورٹ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان جاوید میانداد نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل پر تین سال پابندی کی سزا کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان کرکٹرز سے درخواست کروں گا کہ وہ ایسے کاموں میں مت پڑیں۔

تفصیلات کے مطابق جاوید میانداد نے عمر اکمل کو ملنے والی سزا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ”وہ بہت ہی زبردست کرکٹرز تھا لیکن غیر ضروری تنازعات میں پھنس گیا۔ میں نے اسے بہت مرتبہ کہا کہ خود کو بدلو لیکن اس نے میرے سمیت کسی کی بھی نہیں سنی۔ آج، نتیجہ سب کے سامنے ہے، اس پر تین سال کیلئے پابندی لگا دی گئی ہے۔ میں نوجوان کرکٹرز سے درخواست کرنا چاہوں گا کہ برائے مہربانی اس طرح کے کاموں میں مت کریں کیونکہ ایسا کرنے سے یقینا آپ کے کیرئیر تباہ ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ پی سی بی کی ڈسپلنری کمیٹی نے اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عمر اکمل پر تین سال کی پابندی عائد کی ہے جس کے باعث وہ ہر طرح کی کرکٹ سے دور رہیں گے۔ پی سی بی کی جانب سے یہ فیصلہ سامنے آنے کے بعد موجودہ اور سابق کرکٹرز کی جانب سے ردعمل آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

The post عمراکمل کی سزا کے بعد جاوید میانداد بھی میدان میں اتر آئے appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/35cyCWG
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔