پیر، 27 اپریل، 2020

رات کے تک موبائل فون اور ٹی وی دیکھنے کی وجہ سے آنکھوں میں کیا تبدیلی آتی ہے (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

لندن(جی سی این رپورٹ) موبائل فون کی لت نوجوان نسل کو کسی نشے کی طرح لگ چکی ہے جو دن رات فون پر جھکے رہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ نوجوان نسل میں آنکھوں کا ایک مسئلہ بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے اور بڑی تعداد میں لوگ اس مسئلے سے نجات کے لیے سرجری کی طرف جا رہے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل فون، کمپیوٹر اور ٹی وی کثرت سے دیکھنے کی وجہ سے لوگوں کی آنکھوں کے نیچے حلقے پڑنے اور جسم پھولنے کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اسی تناسب سے لوگ آنکھوں کے نیچے بننے والے ان ’ایئربیگز‘ کو ختم کرانے کے لیے بلیفاروپلاسٹی کروا رہے ہیں۔
بلیفاروپلاسٹی ایسا طریقہ کار ہے جس میں سرجری کے ذریعے آنکھوں کے نیچے بننے والے ابھاروں کو ختم کیا جاتا ہے یا ان کی جگہ تبدیل کی جاتی ہے۔ اس پروسیجر پر 3ہزار سے 6ہزار پاﺅنڈ خرچ آتا ہے۔ پرفیکٹ آئی سے منسلک سرجن سبرینا شاہ ڈیسائی کا کہنا ہے کہ ”حالیہ ایک سال میں یہ پروسیجر کروانے والوں کی تعداد میں 30فیصد اضافہ ہوا ہے اور ان میں اکثریت نوجوان لڑکے لڑکیوں کی ہوتی ہے جن کو موبائل فون اور دیگر ایسی ڈیوائسز زیادہ استعمال کرنے کی وجہ سے یہ مسئلہ درپیش آتا ہے۔ روایتی طور پر 40سال سے زائد عمر میں جا کر آنکھوں کے نیچے ابھار بنتے تھے لیکن اب یہ نوجوان لڑکے لڑکیوں میں بھی بہت زیادہ دیکھے جا رہے ہیں۔“

The post رات کے تک موبائل فون اور ٹی وی دیکھنے کی وجہ سے آنکھوں میں کیا تبدیلی آتی ہے appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/3cOdtoh
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔