پیر، 27 اپریل، 2020

پاک فوج کے جوانوں نے دو ہزار لوگوں کی جان بچا کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

راولپنڈی(جی سی این رپورٹ)افریقی ملک کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل پاک فوج کے اہلکاروں کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنوبی کانگو میں طوفانی بارشوں کے باعث سیلاب کا سلسلہ ایک ہفتے سے جاری ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیلاب سے ہزاروں گھر اور 75 ہزار افرادمتاثر ہوئے ہیں۔ترجمان پاک فوج کے مطابق کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں شریک پاک فوج کے اہلکاروں کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں کی گئی ہیں جس کو اقوام متحدہ نے بھی سراہا ہے۔پاک فوج کی جانب سے متاثرہ علاقوں سے 2 ہزار افراد کو محفوظ مقامات تک پہنچایا گیا ہے جب کہ متاثرہ افراد کو طبی امداد اور راشن بھی فراہم کیا گیا۔

The post پاک فوج کے جوانوں نے دو ہزار لوگوں کی جان بچا کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/35aljpC
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔