Global Current News BBC WORLD NEWS لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
Global Current News BBC WORLD NEWS لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

پیر، 27 اپریل، 2020

کیا کرونا وائرس گرمی پڑھنے سے ختم ہو جائے گا (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

نیو یارک(جی سی این رپورٹ)نئی تحقیق کے مطابق ممکنہ طور پر ایسا ہو سکتا ہے لیکن اس کا اثر اتنع زیادہ نہیں ہو گا کہ وائرس کا خاتمہ ہو جائے ۔امریکہ کہ کنٹیکٹ یونیورسٹی میں وائرس کے خلاف قدرت کے طاقتور ہتھیار الٹر وائلٹ روشنی کے اثرات کو دیکھا گیا ۔محققین کا کہنا ہے کہ الٹر وائلٹ روشنی سے کورونا کے پھیلنے کی رفتار کو سست کیا جا سکتا ہے ۔گرم موسم میں بیماری عارضی طور پر سست ہو سکتی ہے۔تاہم یہ وبا خزاں میں واپس اور اگلی سردیوں میں پھر عروج پر جا سکتی ہے۔

The post کیا کرونا وائرس گرمی پڑھنے سے ختم ہو جائے گا appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2yQ1xDK
via IFTTT

اتوار، 26 اپریل، 2020

دنیا بھر میں کرونا وائرس کی ہلاکتیں دو لاکھ سے تجاوز کر گئی (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

واشنگٹن (جی سی این رپورٹ) حکومتی احکامات پر ایک ماہ کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی اور کسی قدر معاشی سرگرمیاں دوبارہ کھلنے کے بعد جارجیا، اوکلاہاما اور امریکہ کی چند دیگر ریاستوں میں آج دوسرے روز بھی ہیئر سیلوں اور دیگر دکانیں کھلی رہیں۔

اس سے قبل، صحت عامہ کے متعدد ماہرین نے انتباہ جاری کیا تھا کہ معمولات زندگی میں نرمی نہ کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو قربت آنے کی اجازت دینے کے نتیجے میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو نہیں روکا جا سکتا، جو سانس کی تکلیف کا متعدی مرض ہے، جو مہلک اور جان لیوا ہے۔

رائٹرز کے جمع کردہ اعداد و شمار کے مطابق، جمعے کے روز امریکہ میں کرونا وائرس کے ریکارڈ 36،491 نئے مریض درج ہوئے۔

ہفتے کے دن دنیا بھر میں کرونا کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 200،000 سے تجاوز کر گئی؛ جن میں سے ایک تہائی ہلاکتیں صرف امریکہ میں واقع ہوئی ہیں۔

نیو یارک کے گورنر، اینڈریو کومو نے ہفتے کے روز انتباہ جاری کیا کہ کاروباری اداروں کو کھولنے کی اجازت دینا خطرے سے خالی نہیں ہو گا؛ جب کہ رہوڈ آئی لینڈ کی گورنر گینا رائے مونڈو نے اسٹیٹ کے ہاؤس ان پرووائڈنس میں لاک ڈاؤن کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہرے کو عاقبت نا اندیش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کرنے سے کاروبار دوبارہ کھولنے کی تاریخ مزید آگے بڑھائی جائے گی۔

رائے مونڈو نے بریفنگ کے دوران اخباری نمائندوں کو بتایا کہ ”اس مرحلے پر سماجی دوری کے ضابطوں کا انحراف انتہائی خود غرضانہ سوچ کا حامل ہو گا”۔

ان کا اشارہ لاک ڈاؤن کی جانب تھا جو کم از کم آٹھ مئی تک لاگو رہے گا۔

ان کے بقول، ”اس کے خلاف احتجاج درست نہیں؛ اگر سارے لوگ بھی قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہیں ہیں تب بھی اس تاریخ میں تبدیلی نہیں ہو گی۔ اس سے قبل معاشی سرگرمیاں کھولنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی”۔

The post دنیا بھر میں کرونا وائرس کی ہلاکتیں دو لاکھ سے تجاوز کر گئی appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2Y69dfK
via IFTTT

فاسٹ بالر عطاءالرحمن نے نجم سیٹھی پر کیا الزام لگا دیا (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

لاہور (جی سی این رپورٹ) پاکستان کے سابق ٹیسٹ فاسٹ باﺅلر عطاءالرحمان نے کہا ہے کہ نجم سیٹھی نے عمران خان کی لابی کا آدمی ہونے کا الزام لگا کرکام نہیں کرنے دیا اور ان کی وجہ سے میں انگلینڈ واپس چلا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں عطاءالرحمان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین عطاءالرحمان نے مجھے بہت مایوس کیا جو مجھے اپنے دفتر بلا کر کئی گھنٹے بٹھا کر کہتے تھے کہ آپ کا کام کر دیتے ہیں لیکن پھر میری فائل روک دیتے تھے، میں اسی وجہ سے مایوس ہو کر انگلینڈ واپس چلا گیا حالانکہ میں پاکستان کرکٹ کی خدمت کا خواہشمند تھا۔

The post فاسٹ بالر عطاءالرحمن نے نجم سیٹھی پر کیا الزام لگا دیا appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2yG3Ol4
via IFTTT

ہفتہ، 25 اپریل، 2020

کس ملک کے صدر نے دس ارب کا قرضہ ٹھکرا دیا۔ ان شرائط کو نشہ کرنے والا ہی قبول کر سکتا ہے (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

ڈوڈوما(مانیٹرنگ ڈیسک) افریقی ملک تنزانیہ کے صدر جان میگوفولی نے چین سے لیا گیا 10ارب ڈالر قرض منسوخ کر دیا۔ آئی بی ٹائمز کے مطابق قرض کے اس معاہدے پر صدر جان کے پیشرو جکایا کیکویٹے نے دستخط کیے تھے مگر جان میگوفولی نے اقتدار میں آنے کے بعد اس معاہدے پر نظرثانی کی اور معاہدہ ختم کر دیا۔ صدر جان کا کہنا تھا کہ ”ایسی شرائط پر قرض کوئی شراب کے نشے میں دھت شخص ہی قبول کر سکتا ہے۔“
رپورٹ کے مطابق اس رقم سے چینی سرمایہ کاروں نے تنزانیہ کی بندرگاہ تعمیر کرنی تھی۔ اس کی شرائط یہ تھیں کہ قرض پر 30سال کی گارنٹی دی جائے گی اور 99سال تک بندرگاہ لیز پر چین کے پاس رہے گی۔اس معاہدے میں چینی سرمایہ کاروں کی طرف سے ایک شق یہ بھی شامل کی گئی تھی کہ اس عرصے میں اس منصوبے میں کوئی بھی سرمایہ کاری کرے گا، اس پر تنزانیہ کی حکومت کوئی اعتراض نہیں کرے گی۔
اس قرض کو کئی افریقی تنظیموں اور مخالف سیاستدانوں کی طرف سے ’قاتل قرض‘ قرار دیا گیا اور اس پر تنقید کی گئی، جسے اب صدر جان میگوفولی نے منسوخ کر تے ہوئے دوبارہ مذاکرات کا عمل شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے چینی سرمایہ کاروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لیز کی 99سال کی مدت کو 33سال پر لائیں۔

The post کس ملک کے صدر نے دس ارب کا قرضہ ٹھکرا دیا۔ ان شرائط کو نشہ کرنے والا ہی قبول کر سکتا ہے appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/3eQC0Lu
via IFTTT

جمعہ، 24 اپریل، 2020

اعظم سلیمان کو ہٹائے جانے کی وجہ کیا ، نیا چیف سیکرٹری کون ہوگا؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

لاہور(جی سی این رپورٹ)چیف سیکرٹری پنجاب اعظم سلیمان نے آٹا چینی رپورٹ سے متعلق اہم ثبوت تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کئے، یہی وجہ ان کی تبدیلی کا باعث بنی ۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین سمیت متعدد افراد سے متعلق اہم ثبوت بھی انہوں نے فراہم کئے، یہ الزام بھی عائد کیاجارہا ہے کہ پنجاب حکومت کی اعلیٰ شخصیت کے علم میں لائے بغیر اپنی مرضی سے تعیناتی کرنے کے معاملات بھی سامنے آتے رہے ہیں، گزشتہ تین دن سے یہ معاملات چل رہے تھے کہ اعظم سلیمان کو تبدیل کیا جائے ،گزشتہ روز ہونیوالی وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدا رکی میٹنگ میں یہ طے پایا کہ جواد رفیق ملک کو چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کر دیا جائے۔ دو سری جانب نئے چیف سیکرٹری پنجاب کی تعیناتی کے بعدانتظامی عہدوں پر پھر ایک بار تبدیلیاں آئیں گی، جواد رفیق ملک ماضی میں کمشنر لاہور، سیکرٹری صحت پنجاب بھی تعینات رہے ، جواد رفیق ملک ن لیگ کے انتہائی قریبی افسروں میں سے سمجھے جاتے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق اعظم سلیمان کوایک ہفتہ قبل یہ آگاہ کیا گیا تھا کہ وزیراعلیٰ سے معاملات درست کر لیں، لیکن ایسا نہ ہوسکا ۔ اعظم سلیمان کا کہنا تھا انہیں علم نہیں تھا کہ انہیں تبدیل کیا جارہا ہے، میں وزیراعلیٰ کے احکامات مانتا رہا ہوں اور تبادلے سروس کا حصہ ہوتا ہے، میں نے اپنے دور میں بہترین اور میرٹ پر فیصلے کئے، میں تو خود حیران ہوں کہ مجھے کیوں تبدیل کردیا گیا۔

The post اعظم سلیمان کو ہٹائے جانے کی وجہ کیا ، نیا چیف سیکرٹری کون ہوگا؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/3buU5wq
via IFTTT

رمضان المبارک صبر کا مہینہ ہے اور صبر کا ثواب جنت (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

مفتی منیب الرحمان

استقبال کے معنی ہیںکسی آنے والے کو خوش آمدید کہنا، اگر وہ محبوب ہے تو اس کیلئے دیدہ ودل فرش راہ کرنا۔ عربی زبان میں اس کیلئے ’’اَھلاًوَّ سَھلاً‘‘ اور ’’مَرحَبًا بِکُم‘‘ کے کلمات استعمال ہوتے ہیں۔ ’’رَحب‘‘ کے معنی کشادگی کے ہیں اور کسی کو ’’مَرحَبًا بِکُمْ‘‘ کہنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ کیلئے ہمارے دل میں بڑی کشادگی ہے کوئی انقباض نہیں ہے۔ قمری سال کے مہینوں میں ’’رمضان‘‘ ہی ایسا عظیم المرتبت مہینہ ہے جس کی شان قرآنِ کریم میں بھی بیان کی گئی ہے اور اس کی بابت رسول اللہﷺ کا ایک خصوصی استقبالی خطبہ بھی منقول ہے۔حضرت سلمان فارسی ؓبیان کرتے ہیں(ایک بار) رسول اللہﷺ نے شعبان کے آخری دن ہمیں ایک (خصوصی) خطبہ ارشاد فرمایا: آپﷺ نے فرمایا: ’’اے لوگو! ایک عظیم مہینہ تم پر سایہ فگن ہونے والا ہے،(یہ) مبارک مہینہ ہے، اس میں ایک رات (ایسی ہے جو) ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس ماہ میں روزے رکھنا فرض قرار دیا ہے اور اس کی راتوں میں قیام کو نفلی عبادت قرار دیا ہے۔ جو(خوش نصیب) اس مہینے میں اللہ کی رضا کیلئے کوئی نفلی عبادت انجام دے گا،تواُسے دوسرے مہینوں کے (اسی نوع کے) فرض کے برابر اجر ملے گا اور جو اس مہینے میں کوئی فرض عبادت ادا کریگا، تو اسے دوسرے مہینوں کے (اسی نوع کے) 70فرائض کے برابر اجر ملے گا۔‘‘
یہ صبر کا مہینہ ہے اور صبر کا ثواب جنت ہے، یہ دوسروں سے ہمدردی اور ان کے دکھ درد کے ازالے کامہینہ ہے، یہ ایسا (مبارک)مہینہ ہے کہ اس میں مومن کے رزق میں اضافہ کیا جاتاہے۔ جو شخص اس مہینے میں کسی روزے دار کا روزہ افطار کرائے گا، تویہ اس کیلئے گناہوں کی مغفرت کا ذریعہ بنے گا اور اس کے سبب اس کی گردن نار جہنّم سے آزاد ہوگی اور روزے دار کے اجر میں کسی کمی کے بغیر اُسے اُس کے برابر اجر ملے گا۔حضرت سلمانؓ بیان کرتے ہیں ہم نے عرض کی: یارسول اللہ ﷺ! ہم میں سے ہر کوئی اتنی توفیق نہیں رکھتا کہ روزے دار کا روزہ افطار کرائے، (تو کیا ایسے لوگ افطار کے اجر سے محروم رہیں گے؟)آپﷺ نے فرمایا: ’’یہ اجر اُسے بھی ملے گا، جو دودھ کے ایک گھونٹ سے یا ایک کھجور سے یا پانی پلا کر ہی کسی روزے دارکا روزہ افطار کرائے۔ اور جو شخص کسی روزے دار کو پیٹ بھر کر کھلائے گا، تواللہ تعالیٰ اسے (قیامت کے دن) میرے حوض (کوثر) سے ایسا جام پلائے گا کہ (پھر) وہ جنت میں داخل ہونے تک پیاسا نہیں ہوگا۔‘‘
یہ ایسا(مقدّس) مہینہ ہے کہ اس کا پہلاعشرہ نزولِ رحمت کاسبب ہے اور اس کا درمیانی عشرہ مغفرت کیلئے ہے اور اس کاآخری عشرہ نارِجہنم سے نجات کیلئے ہے اور جو شخص اس مہینے میں اپنے ماتحت لوگوں(یعنی خدام اور ملازمین) کے کام میں تخفیف کریگا، تو اللہ تعالیٰ اسے بخش دیگا اور اسے نارِجہنم سے رہائی عطا فرمادیگا۔(شُعَبُ الایمان لِلبَیہقی :3608)
روزہ ورمضان کے فضائل کے بارے میں رسول اللہﷺ کا ایک جامع اور ایمان افروز خطبہ ہے۔ باہر کی دنیاکے بارے میں تو ہمیں زیادہ معلومات نہیں لیکن ہمارے ہاں ماشاء اللہ! ’’استقبالِ رمضان‘‘ کی محفلیں ہوتی ہیں سو استقبالِ رمضان دراصل ایک وجدانی، روحانی اور باطنی کیفیت کا نام ہے۔پس لازم ہے کہ ہم اپنے آپ کو نظریاتی اور عملی طور پر رمضان المبارک کی اِن بے حساب نعمتوں اور اجروثواب کو اپنے دامن میں سمیٹنے کیلئے آمادہ کریں، بلکہ دوسروں کو بھی راغب کریں تاکہ ایک اجتماعی کیفیت پیداہو اور روزہ ورمضان المبارک کی بدنی ومالی عبادات ہمیں بار معلوم نہ ہوں بلکہ اُن سے روحانی راحت نصیب ہو۔یہ داخلی ترغیب وآمادگی جذبۂ اخلاص ورضا کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتی۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ’’اللہ نے کسی شخص کے سینے میں دو دل نہیں بنائے۔‘‘ (الاحزاب:2)‘‘۔ یہاں قلب سے مراد گوشت کا وہ لوتھڑا نہیں ہے، جو انسانی جسم کی رگوں میں جگر سے حاصل ہونیوالا پاک و صاف خون پمپ کرتا ہے کیونکہ ایسے شواہد ملتے رہتے ہیں کہ تخلیق انسانی کی سنّتِ جاریہ کے برعکس خال خال بعض بچوں کے سینے میں پیدائشی طور پر دو دل بھی ہوتے ہیں، بلکہ اس سے مراد قلبِ انسانی کے اندر خیر وشر کی ترغیبات و میلانات کو اپنے اندر جذب کرنے کی وہ استعداد ہے جو قدرت نے ہر انسان کے دل و دماغ میں ودیعت کی ہے اور خیر وشر کی یہ کشمکش جس طرح انسان کے وجود سے باہر کی دنیا میں ہمیشہ سے موجود چلی آرہی ہے، اسی طرح یہ کشمکش انسانی وجود کے اندر بھی برپا ہے ، علامہ اقبال نے کہا ہے:
ستیزہ کاررہا ہے ازل سے تا امروز
چراغِ مصطفوی سے شرارِ بولہبی
باطل کی آندھیاں چراغِ مصطفوی کو گل کرنا چاہتی ہیں، ارشادِ باری تعالیٰ ہے:’’وہ اپنے مونہوں سے (پھونکیں مارکر)اللہ کے نور کو بجھانا چاہتے ہیں اور اللہ اپنے نور کو پورا کرنے والا ہے، خواہ کافروں کو کتنا ہی ناگوار ہو۔‘‘(الصف:7) دوسرے مقام پر فرمایا:’’وہ چاہتے ہیں کہ اللہ کے نور کو اپنی پھونکوں سے بجھا دیں اور اللہ اپنے نورکو مکمل کر کے رہے گا، خواہ یہ کافروں کو ناگوار ہو۔‘‘(توبہ:32) پس اس کا مطلب یہ ہے کہ ایک ہی دل میں کفر اور ایمان، ہدایت اور گمراہی، اللہ کی محبت اور اس سے دوری ، صدقہ وخیرات کرکے غریبوں سے ہمدردی کرنااور سنگ دلانہ ذخیرہ اندوزی اور غیرفطری منافع اور استحصال ،الغرض دو متضاد صفات جمع نہیں ہو سکتیں۔ بدقسمتی سے ہم نفسِ لوّامہ (ضمیر Conscience) اور نفسِ امّارہ کو بیک وقت خوش رکھنا چاہتے ہیں اور اسی کانام دو عملی اور منافقت ہے، یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ
باغباں بھی خوش رہے، راضی رہے صَیّاد بھی
ہم ہر چیز کا دو نمبر ایڈیشن ایجاد کرنے کے ماہر ہیں۔ غریبوں اور ناداروں کیلئے افطار کا اہتمام کرنے کی بجائے ہم نے امراء کی عالی شان افطار پارٹیوں کے سماجی کلچر کوپروان چڑھایا اور اسے بااثر حلقوں میں سماجی روابط بڑھانے کا ذریعہ بنایاہے۔ ایک طرف مصنوعی قلت پیدا کر کے معاشرے کے نادار طبقات پر رمضانِ میں غیرمعمولی مہنگائی کا عذاب مسلط کرنا اور دوسری طرف غریب پروری کے اظہار کیلئے چوراہوں اور فٹ پاتھوں پر دستر خوان سجانا۔اور اب تو حال یہ ہے کہ قتل ِ ناحق اورفساد بھی مذہبی عنوان سے کیا جارہا ہے ۔بقول شاعر
کسے خبر تھی کہ ہاتھ میں لے کر چراغِ مصطفوی
جہاں بھر میں آگ لگاتی پھرے گی بولہبی
اسی طرح ہمارے ہاں ایک نیا کلچر متعارف ہوا ہے کہ رمضان المبارک کے آخری جمعے کے خطبے میں ’’اَلوَداع اَلوَداع ماہِ رمضان الوَداع‘‘ پڑھا جاتا ہے۔ گذشتہ سال ایک خطیب نے اس کی بابت دریافت کیا، میں نے انہیں بتایا کہ شریعت میں اس کی کوئی اصل نہیں ہے نہ ہی قرونِ اولیٰ سے یہ شِعار ثابت ہے۔ انہوں نے کہا : ہماری انتظامیہ اور مقتدی کہتے ہیں کہ یہ تو آپ کو خطبے میں پڑھنا ہوگا۔ میں نے کہا: حضور! امام تو دینی رہنما ہوتا ہے غلامی کو آپ نے کب سے شِعار بنالیا ہے۔ ایک کمیٹی کی غلامی کا یہ عالم ہے تو جہاں مذہب غلامی میں آجائے ، وہاں مذہبی آزادی کا تصور کیسے ممکن ہے۔ مزید یہ کہ نعت خواں حضرات کو بھی ایک نیا عنوان ہاتھ آگیا ہے کہ:’’آج رمضان کی الوداع ہے‘‘ کے عنوان سے رقت آمیز لہجے میں اشعار پڑھے جاتے ہیں اور لوگ چار آنسو بہا کر رمضان کے حقوق سے عہدہ برا ہو جاتے ہیں۔اسی طرح سارے لوگوں کی جانب سے ’’توبہ‘‘ کا فریضہ بھی نعت خواں حضرات انجام دیدیتے ہیں ، یہ مذہبی عقیدت اور جذباتیت کا کاروباری استعمال ہے۔
الغرض استقبالِ رمضان تو حدیث سے ثابت ہے اور اس کی حکمت بھی سمجھ میں آتی ہے کہ رمضان المبارک کی برکات کو اپنے دامنِ ایمان وعمل میں سمیٹنے کا ایک مزاج اور ماحول پیدا ہو کیونکہ جب دلوں کی زمیں زر خیز ہوگی، قبولِ حق کیلئے اس میں نرمی اور لطافت پیدا ہوگی تو ایمان دل میں جڑ پکڑے گا اعمالِ خیر کے برگ وبار پیدا ہوں گے اور شجرِ ایمان ثمر آور اور بار آور ہوگا۔پھر جب عیدالفطر کے چاند کا اعلان ہوتا ہے ،تو سارے بندھن ٹوٹ جاتے ہیں اور یک دم میلا برپا ہوتا ہے، لگتا ہی نہیں کہ ابھی ابھی رمضان کا پرنور مہینہ گزرا ہے ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ رمضانِ مبارک میں جو کیفیت طاری تھی ،وہ عارضی میک اپ کی طرح تھی جس کے اترنے میں کوئی دیر نہیں لگی۔ حالانکہ رسول اللہﷺ کا فرمان ہے : ’’رمضان کی آخری شب میری امت کی بخشش کا فیصلہ ہوگا۔‘‘کسی نے عرض کی:یارسول اللہﷺ! کیا آپﷺ کی مراد شبِ قدر ہے ؟ آپﷺ نے فرمایا ’’نہیں ، لیکن جب کوئی محنت کرنے والا محنت کرتا ہے اور اپنی ڈیوٹی کو اچھے طریقے سے انجام دیتا ہے ،تو وہ پورے اجر کا حق دار ہوتا ہے۔‘‘(مسند احمد :292 /2)اس حدیث مبارک سے معلوم ہوا کہ بندۂ مومن کو شبِ عید اللہ تعالیٰ کے حضور گڑگڑا کر دعا مانگنے اور بخشش طلب کرنے میں گزارنی چاہیے ۔

The post رمضان المبارک صبر کا مہینہ ہے اور صبر کا ثواب جنت appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2x8UFRK
via IFTTT

مردوں پر گھریلو تشدد کی ہیلپ لائن قائم (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

برلن (جی سی این رپورٹ) کورونا وائرس کے بحران کے دوران زیادہ تر خواتین اور بچے ہی گھریلو تشدد کا نشانہ بن رہے ہیں لیکن جرمنی میں مردوں کو بھی گھریلو تشدد کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس وجہ سے جرمنی کے دواہم صوبائی ریاستوں نارتھ رائن ویسٹ فیلیا اور بائرن نے مل کر متاثرہ مردوں کے لیے ملک گیر ٹیلیفون ہیلپ لائن کا آغاز کر دیا ہے۔ ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ جرمنی میں مردوں کے لیے ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے۔

ایک بیان کے مطابق متاثرہ مرد ایک ٹیلی فون نمبر پر مفت کال کر سکیں گے اور ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ مثالیں دیتے ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ اگر کسی مرد کو گھریلو یا جنسی تشدد کا سامنا ہے یا اس کی اسٹاکنگ کی جا رہی ہے یا جبری شادی کا مسئلہ ہے، وہ فوراﹰ مدد کے لیے کال کر سکتا ہے۔

نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کی وزارت برائے مقامی امور و مساوی مواقع اور بائرن کی خاندانی وسماجی امور کی وزارت نے کہا کہ جس طرح ریاستوں نے مشترکہ طور پر خواتین کے خلاف تشددکا مقابلہ کیا ہے بالکل اسی طرح ہیلپ فون کے ذریعے بھی مردوں کے خلاف تشدد سے نمٹا جائے گا۔

یہی نہیں بلکہ آئندہ ان صوبوں میں ایسے ‘محفوظ گھر‘ بھی قائم کیے جائیں گے، جہاں گھریلو زندگی میں تشدد کا شکار ہونے والے مردوں کو رہائش اختیار کرنے کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا۔ اس بارے میں ان دونوں جرمن صوبوں کے علاقائی حکومتی اہلکاروں کی طرف سے بتایا گیا کہ اب بالآخر ‘اس تشدد کو نظر آنا چاہیے اور اس پر پردہ پوشی کے لیے کھڑی کی گئی دیواریں گرائی جانا چاہییں‘۔

اس حوالے سے جرمنی میں انسداد جرائم کے محکمے کے اعدد و شمار بھی پیش کیے گئے ہیں، جن کے مطابق سن دو ہزار اٹھارہ میں اپنی شریک حیات کے ہاتھوں جنسی یا جسمانی تشدد کا نشانہ بننے والے مردوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا۔ سن دو ہزار سترہ میں تقریباﹰ چوبیس ہزار مردوں نے گھریلو تشدد کی شکایات درج کروائیں۔ یہ شرح گھریلو تشدد کی مجموعی شکایات کا سترہ اعشاریہ نو فیصد بنتی ہے جبکہ دو ہزار اٹھارہ میں یہ بڑھ کر اٹھارہ اعشاریہ سات فیصد ہو گئی تھی۔

ماہرین کے مطابق خواتین کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والے مردوں کی اصل تعداد کہیں زیادہ ہے کیوں کہ مرد شرمندگی کی وجہ سے ایسے تشدد کا ذکر کرنا مناسب نہیں سمجھتے۔ حکام نے ٹیلی فون ہیلپ لائن کے ساتھ ساتھ متاثرہ مردوں کی آن لائن مشاورت کے لیے ایک ویب سائٹ بھی بنائی ہے۔

The post مردوں پر گھریلو تشدد کی ہیلپ لائن قائم appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/3bF9BpO
via IFTTT

منگل، 21 اپریل، 2020

بابا وانگا 2020 کے بارے میں کئی سال قبل پیشین گوئی کردی تھی (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

صوفیہ(مانیٹرنگ ڈیسک) بلغاریہ کی معروف خاتون نجومی بابا وانگا کی اب تک کئی پیش گوئیاں من و عن درست ثابت ہو چکی ہیں جن میں برطانیہ کا یورپی یونین سے الگ ہونا، نائن الیون کا سانحہ و دیگر شامل ہیں۔ اب 2020ءکے متعلق ان کی ایک اور پیش گوئی سچ ثابت ہوتی نظر آ رہی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق باباوانگا نے پیش گوئی کی تھی کہ ”2020ءمیں یورپ شدید معاشی بحران اور کساد بازاری کی لپیٹ میں آئے گا اور اس کا وجود خاتمے کے قریب پہنچ جائے گا۔“ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی معاشی صورتحال کے تناظر میں باباوانگا کی پیش گوئی کو دیکھا جائے تو یہ بھی من و عن درست ثابت ہوتی نظر آ رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق معاشی ماہرین فرانس، جرمنی، اٹلی اور دیگر یورپی ممالک میں شدید کساد بازاری کا عندیہ دے رہے ہیں۔ 2020ءکی پہلی سہ ماہی میں فرانسیسی معیشت میں 6فیصد کمی آئی ہے جس کے ساتھ وہ کساد بازاری میں داخل ہو گئی ہے جو 1945ءکے بعد کی بدترین کساد بازاری ہے۔ یہ اعدادوشمار بینک آف فرانس نے گزشتہ بدھ کے روز جاری کیے۔ دیگر یورپی ممالک سے بھی ایسے ہی اعداوشمار سامنے آ رہے ہیں۔ چنانچہ اس تناظر میں بابا وانگا کی یہ پیش گوئی بھی درست ثابت ہوتی نظر آ رہی ہے۔اپنی اس پیش گوئی میں بابا وانگانے کہہ رکھا ہے کہ ”2020ءمیں یورپ کو معاشی بحران اور کساد بازاری کے ساتھ کئی دیگر بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا اور یہ براعظم بے کار زمین بن کر رہ جائے گا اور لگ بھگ ہر طرح کی زندگی یہاں ختم ہو جائے گی۔

The post بابا وانگا 2020 کے بارے میں کئی سال قبل پیشین گوئی کردی تھی appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2XR7jQg
via IFTTT

جا میرے چن میں تینوں معاف کیتا۔ ناصر مدنی کی روایتی پریس کانفرنس (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

لاہور (جی سی این) سوشل میڈیا پر مشہور عالم دین علامہ ناصر مدنی نے اپنے اوپر تشدد کرنے والوں کو معاف کر دیا ہے۔ناصر مدنی نے اپنی رہائش گاہ پر مرکزی ملزم رضوان گجر کو معافی مانگنے پر معاف کر دیا۔ناصر مدنی نے اپنے روایتی انداز میں کہا ’جا میرے چن تینوں معاف کیتا‘۔ناصر مدنی اور تشدد کرنے والی پارٹی کی علامہ ناصر مدنی کے گھر آمد ہوئی جس پر دونوں گروپوں نے صلح کے بعد پریس کانفرنس کی۔
ملزم رضوان گجر نے اپنے والد الیاس گجر کے ہمراہ علامہ ناصر مدنی سے انکی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس میں اپنے کئے ہوئے پر معذرت کی۔علامہ ناصر مدنی کا کہنا تھا کہ وہ اللہ اور اس کے رسول کی خوشنودی کی خاطر معاف کرتے ہیں۔ہمارے درمیان اب کوئی رنجش نہیں رہے گی۔
یاد رہے کہ گذشتہ دنوں عالمِ دین علامہ ناصر مدنی کو پروگرام کیلئے بلا کر اغواء کر کے تشدد کا نشانہ بنا یا گیا تھا،ناصر مدنی نے الزام عائد کیا کہ میرے کپڑے اتار کر ویڈیو بنائی گئی اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور میڈیا پر آنے کی صورت میں شدید دھمکیاں بھی دی گئیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مولانا ناصر مدنی پر بہیمانہ تشدد کا نوٹس لیا تھا۔آئی جی پنجاب کو ملزمان کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی گئی اور اب ناصر مدنی پر تشدد کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیاتھا۔۔ ملزم رضوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناصر مدنی نے میری بہن کے ساتھ دم کرنے کے بہانے زیادتی کی کوشش کی اس لیے تشدد کیا۔
ملزم رضوان نے کہا ہے کہ میں لندن سے شادی میں شرکت کرنے پاکستان آیا تھا، ناصر مدنی نے مجھ سے 7لاکھ روپے اور لیپ ٹاپ تحفے میں لیا اور وہ اپنی مرضی سے کھاریاں ہوٹل آیا تھا، رضوان علی خان نے کہا کہ پریس کانفرنس میں میرے ساتھ میری والدہ اور میری بہن بھی موجود ہیں ،میری بہن کو کوئی روحانی مسئلے تھے،مولنا ناصر مدنی میری بہن کو دم کرنے آیا تھا، میں بھی چاہتا تھا کہ میری بہن کے روحانی مسائل ٹھیک ہو جائیں، ناصر مدنی نے میرے گھر کے باہر اپنی گاڑی کھڑی کی اور پھر میری ماں کے پاس آیا اور دم کیا،

The post جا میرے چن میں تینوں معاف کیتا۔ ناصر مدنی کی روایتی پریس کانفرنس appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2XTSegG
via IFTTT

برطانیہ میں مسلمانوں پر حملے کا خطرہ (ویک اپ کال ضیاءمغل )

0 comments
لندن (نیوزڈیسک ویک اپ کال ) مسلمانوں کے خلاف نفرت روکنے کے حوالے سے کام کرنے والے سرکاری گروپ اے ایم ایچ ڈبلیو جی نے اپنی رپورٹ میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ میں دائیں بازو کے انتہا پسند منظم انداز میں مسلمانوں پر کورونا وائرس پھیلانے کا جھوٹا الزام لگا رہے ہیں۔شدت پسند پرانی ویڈیوز استعمال کرتے ہوئے دعوے کر رہے ہیں کہ مساجد اب بھی کھلی ہیں، جس کے بعد پولیس کو کئی شکایات موصول ہوئی ہیں۔
بدزبانی پر مبنی ان آن لائن پوسٹس میں مساجد منہدم کرنے کو کورونا وائرس کا علاج قرار دیا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد مسلمانوں پر حملوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔فیس بک، ٹوئٹر، ٹیلی گرام اور وٹس ایپ گروپس میں موجود پوسٹس کا جائزہ لینے کے بعد اس رپورٹ نے ان نظریات کی نشاندہی کی، جن میں دعویٰ ہے کہ مسلمان اور مساجد کورونا وائرس پھیلا رہے ہیں۔
کوویڈ۔19 بحران کو مسلمانوں کیخلاف استعمال کیا جا رہا ہے اور ان کو وائرس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار ٹھہرانے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے۔ جعلی خبروں کا آن لائن پھیلانا اس انتہائی تشویشناک رجحان میں مدد فراہم کررہا ہے۔ایک حالیہ واقعے میں ایک مسلمان عورت جس نے حجاب اور حفاظتی ماسک پہن رکھا تھا، ایک سپر مارکیٹ میں موجود ایک شخص نے اپنے ساتھی کہا ‘‘دیکھو ، ایک بم’’ کہتے ہوئے عورت کی طرف اشارہ کیا۔ایک اور واقعے میں ، جس کی اطلاع میٹرو پولیٹن پولیس کو دی گئی ، ایک مسلمان خاتون نے بتایا کہ ایک شخص نے اس کے منہ پر کھانسا اور کہا’مجھے کورونا ہے

یورپ میں کرونا وائرس سے ہلاک لوگوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی (ویک اپ کال ضیاءمغل )

0 comments
جانز ہاپکنز یونیورسٹی اور ورڈومیٹرز کے مطابق پیر کی سہ پہر تک 210 ملکوں اور خود مختار علاقوں میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 24 لاکھ 70 ہزار اور ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 70 ہزار ہو چکی ہے۔
24 گھنٹوں کے دوران فرانس میں 547، اٹلی میں 454، برطانیہ میں 449، اسپین میں 399، برازیل میں 383، بیلجیم میں 145 اور ترکی میں 123 مریض دم توڑ گئے۔ کینیڈا میں 93، ایران میں 91، آئرلینڈ میں 77، نیدرلینڈز میں 67 اور جرمنی میں 64 افراد چل بسے۔
امریکہ میں پیر کی سہہ پہر تک 1626 اموات ہو چکی تھیں۔ ملک میں کرونا وائرس کے 40 لاکھ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جن میں 7 لاکھ 86 ہزار مثبت آئے ہیں۔
امریکہ کی 9 ریاستوں میں وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار سے زیادہ ہے۔ نیویارک میں 18929، نیوجرسی میں 4377، مشی گن میں 2468، میساچوسیٹس میں 1706، الی نوئے میں 1349، پینسلوانیا میں 1348، کینٹی کٹ میں 1331، لوزیانا میں 1328 اور کیلی فورنیا میں 1185 اموات ہو چکی ہیں۔
اسپین میں مصدقہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ، اٹلی میں ایک لاکھ 81 ہزار، فرانس میں ایک لاکھ 55 ہزار، جرمنی میں ایک لاکھ 46 ہزار، برطانیہ میں ایک لاکھ 24 ہزار، ترکی میں 90 ہزار اور ایران میں 83 ہزار ہو چکی ہے جو چین سے ایک ہزار زیادہ ہے۔
صحت عامہ کے ماہرین کہہ رہے ہیں کہ لاک ڈاؤن ختم کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کرنا ضروری ہے۔ امریکہ کے بعد سب سے زیادہ ٹیسٹ روس میں کیے گئے ہیں جن کی تعداد 20 لاکھ 53 ہزار ہے۔ چین نے اپنے اعداد و شمار جاری نہیں کیے۔
جرمنی میں 17 لاکھ 28 ہزار، اٹلی میں 13 لاکھ 98 ہزار، اسپین میں 9 لاکھ 30 ہزار، متحدہ عرب امارات میں لگ بھگ 8 لاکھ، ترکی میں 6 لاکھ 73 ہزار، جنوبی کوریا میں 5 لاکھ 63 ہزار، کینیڈا میں 5 لاکھ 49 ہزار اور برطانیہ میں 5 لاکھ ایک ہزار ٹیسٹ کروائے جا چکے ہیں۔
دنیا بھر میں اب تک کرونا وائرس کے 6 لاکھ 44 ہزار مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ان میں جرمنی کے 91 ہزار، اسپین کے 80 ہزار، چین کے 77 ہزار، امریکہ کے 71 ہزار، ایران کے 59 ہزار، اٹلی کے 48 ہزار اور فرانس کے 37 ہزار شہری شامل ہیں۔ برطانیہ کا ڈیٹا دستیاب نہیں ہے۔

شہریوں کے فنگر پرنٹ چرا کر جرائم کرنے والا گروہ گرفتار (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

ملتان —
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ملتان نے ایک ایسے گروہ کے رکن کو حراست میں لیا ہے جو نادرا اور الیکشن کمشن کے ریکارڈ تک رسائی اور شہریوں کا ڈیٹا چوری کرنے اور سیلیکون سے ان کے فنگر پرنٹ کی کاپی تیار کر کے مختلف وارداتوں میں استعمال کر رہا تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے قبضے سے 4 ہزار 6 سو سے زائد شہریوں کے سیلیکون سے تیار کیے گئے فنگر پرنٹس کی کاپیاں ملی ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان ان فنگر پرنٹ کی کاپی بیظیر انکم سپورٹ پروگرام، غیر قانونی گیٹ وے، جعلی ضمانتوں سمیت متعدد جرائم میں استعمال کر رہے تھے۔ اس گروہ میں شامل مختلف موبائل فون کمپنیوں کے اور ایک کمپیوٹر شاپ کے مالک کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، جن کی مجموعی تعداد چھ سے زیادہ ہے۔

ایف آئی اے ملتان کے سائبر کرائم ونگ کے انچارج حسن جلیل کا کہنا ہے کہ یہ گروہ ان جعلی سلیکون انگوٹھے کے ذریعے موبائل فونز کی سمیں بھی ایشو کر رہا تھا جو مختلف جرائم میں استعمال ہو رہی تھیں۔ ہم اس وقت ایک گروہ کے ملزم علمدار کو گرفتارکر کے نیٹ ورک کے مزید ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہے ہیں”۔

ایف آئی اے نے ملزم کے قبضے سے ووٹرز کی فہرستیں، ٹریسنگ پیپرز، سیلیکون شیشیاں، سم ڈیوائس، لیپ ٹاپ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق یہ گروہ اب تک کی تفتیش کے مطابق ایک کروڑ کی مالیت کا فراڈ کر چکا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

ایف آئی اے نے اس کیس کی درج ایف آئی آر میں پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ اور تعزیرات پاکستان کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

The post شہریوں کے فنگر پرنٹ چرا کر جرائم کرنے والا گروہ گرفتار appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/3anP5Z9
via IFTTT

پیر، 20 اپریل، 2020

کیا کورونا وائرس چین کی پیداوار، لیبارٹری کی سوشل میڈیا پر تصاویر نے دنیاکو خوفزدہ کردیا (ویک اپ کال ضیاءمغل )

0 comments
ووہان (ویک اپ کال ضیاءمغل)چین کے شہر ووہان سے مبینہ طور پر پھیلنے والے کورونا وائرس سے اب تک دنیا بھر میں 23 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جن میں سے ایک لاکھ 61 ہزار سے زائد افراد ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق چینی سرکاری اخبار چائنہ ڈیلی نے 2018 میں ووہان انسٹی ٹیوٹ آف وائیرولوجی کی لیب کی تصاویر شائع کی تھیں جس میں 1500 اقسام کے مختلف وائرسز کے نمونے ٹوٹی ہوئی سیل والے ریفریجیریٹر میں رکھے گئے تھے۔یہ وہی لیبارٹری ہے جو کہ ووہان کی سی فوڈ مارکیٹ کے قریب واقع ہے اور خیال کیا جارہا ہے کہ کورونا وائرس اسی علاقے سے پھیلا ہے۔گذشتہ کئی دنوں سے انٹرنیٹ پر ووہان کے انسٹی ٹیوٹ آف وائیرولوجی کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں اور صارفین کی جانب سے مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی کہہ چکے ہیں کہ امریکی حکومت لیب سے اس وائرس کے مبینہ اخراج کے معاملے پر تحقیقات کررہی ہے۔وائٹ ہاؤس میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ اگر غلطی تھی تو غلطی، غلطی ہوتی ہے لیکن چین جانتے بوجھتے ہوئے ذمے دار ہے تو پھر یقینی طور پر اُس کے نتائج بھگتنے کے لیے اسے تیار رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ 1917 کے بعد ایسی حالت کسی نے نہیں دیکھی، چین کی یہ غلطی تھی جو کنٹرول سے باہر ہو گئی یا جان بوجھ کر کیا گیا؟ دونوں باتوں میں بڑا فرق ہے۔جب کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ چین کو اس وائرس کے بارے میں جو کچھ معلوم ہے اس پر ٹھیک طریقے سے بتانا ہوگا۔دوسری جانب ووہان انسٹی ٹیوٹ آف وائیرولوجی نےان الزامات کی تردید کرتے ہوئے اسے ناممکن قرار دیا ہے کہ دنیا میں کورونا کا پھیلاؤ اس کی وجہ سے ہوا ہے۔انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ وائرس کا ہماری غفلت سے پھیلنے کا کوئی امکان نہیں ہے، ہمارے اسٹاف کا کوئی بھی رکن وائرس سے متاثر نہیں ہوا ہے۔اس کے علاوہ چینی دفتر خارجہ کا بھی کہنا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کے حکام نے کئی بار کہا ہے کہ ایسے کوئی ثبوت موجود نہیں ہیں کہ کورونا وائرس ایک لیبارٹری میں بنایا گیا ہے۔
The post کیا کورونا وائرس چین کی پیداوار، لیبارٹری کی سوشل میڈیا پر تصاویر نے دنیاکو خوفزدہ کردیا appeared first on Global Current News.


from Global Current News https://ift.tt/3bqmaoO
via IFTTT

کراچی ایک پولیس اہلکار غریب بچے کو کھانا کھلا رہا ہے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی (بویک اپ کال ضیاءمغل )

0 comments
کراچی (ویک اپ کال ضیاءمغل) شہر قائد میں کورونا ڈیوٹی دینے والے ٹریفک اہلکار کی بچے کو اپنا کھانا کھلانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ۔کراچی میں ایک لڑکے نے اپنی گاڑی میں بیٹھ کر ٹریفک اہلکار کی ویڈیو بنائی جو فٹ پاتھ پر بیٹھا ہوا تھا اور اس کے ساتھ ایک غریب بچہ بیٹھا ہوا تھا جسے اہلکار اپنے ہاتھوں سے اپنا کھانا کھلا رہا تھا ۔ویڈیو بنانے والے شخص نے پیغام دیا کہ ہم صرف پولیس اہلکاروں کی بری باتوں کو اجا گر کرتے ہیں جبکہ ہمیں ان کی اچھائیوں کو بھی پرموٹ کرنا چاہیے ۔

The post کراچی ایک پولیس اہلکار غریب بچے کو کھانا کھلا رہا ہے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی appeared first on Global Current News.


from Global Current News https://ift.tt/2XOdxjS
via IFTTT

کراچی میں خطرناک کالعدم تنظیم کے چار کارکن گرفتار (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

کراچی (جی سی این رپورٹ) سیکیورٹی اداروں نے کراچی کو بڑی تباہی سے بچا لیا، شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر سے القاعدہ برصغیر کے 4 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے، دہشت گردوں کا ہدف پاکستان سٹاک ایکسچینج اور سٹی کورٹ تھے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے القاعدہ برصغیر کے 4 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں، دہشت گردوں نے افغانستان سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی۔ملزمان کو اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ اور وفاقی انٹیلی جنس نے مشترکہ کارروائی میں پکڑا، ایس آئی یو کے ایس ایس پی عرفان بہادر نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد کیا گیا، جو کراچی میں دہشت گردی کارروائیوں کے لیے رکھا گیا تھا۔ایس آئی یو نے انکشاف کیا ہے کہ دہشت گرد کراچی میں کارروائی کی تیاری کر رہے تھے، اس سلسلے میں انھوں نے مختلف علاقوں کی ریکی بھی کی تھی، دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ برصغیر کراچی کے نیٹ ورک سے ہے اور القاعدہ برصغیر کے اہم کارندے سمجھے جاتے ہیں۔

The post کراچی میں خطرناک کالعدم تنظیم کے چار کارکن گرفتار appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/3eC1mwf
via IFTTT

پچھلے چوبیس گھنٹے میں پاکستان میں 335 میں کیس اور 9 افراد ہلاک (ویک اپ کال ضیاءمغل )

0 comments
سلام آباد (ویک اپ کال ضیاءمغل)پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 355 کیسز سامنے آگئے، جس کے ساتھ مجموعی کیسز کی تعداد 8348 ہوگئی ہے، جبکہ مزید 9 مریض انتقال کرگئے جس سے کل اموات کی تعداد168 ہوگئی ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے میں7847 ٹیسٹ کیے گئے جن میں مزید355 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے ملک بھر میں کل کیسز کی تعداد 8348 ہوگئی ہے۔
ابھی تک پاکستان میں کل 98 ہزار 522 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔ اسی طرح 9مزید اموات کے ساتھ کل اموات کی تعداد168 ہوگئی ہے۔ جبکہ اب تک 1868 مریض مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں۔ جس سے ایکٹو کیسز کی تعداد 6480 رہ گئی ہے۔ تازہ اعداد کے مطابق صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 3822، سندھ 2537، بلوچستان 376، خیبرپختونخواہ1137، اسلام آباد 171، آزاد کشمیر اور گلگت میں 48کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
دوسری جانب چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا وائرس کی نئی لہر کیلئے وسط مئی بڑا اہم ہے، نئی لہر آنے میں ابھی 20 یا 25 دن لگیں گے،15مئی تک نئی لہر آسکتی ہے، لیکن ہم نے ایڈوانس میں تیاری کررکھی ہے، مئی ، جون اور جولائی کی بکنگ کررکھی ہے، اگر ہماری ریشو1.1رہی تو پھر ہمارے سسٹم کے لحاظ سے مسائل نہیں آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس 8 لاکھ ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت موجود ہے، ان کے علاوہ ہمیں 90 ہزار چین سے بھی عطیات ملے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وباء سے نمٹنے کے لیے انتظامات جاری ہیں۔ ہزاروں آئی سی یو بیڈز تیار ہیں، مختلف شہروں میں ہوٹلز بھی بُک کروا لیے گئے ہیں، ان میں تھری اسٹار اور فور اسٹار ہوٹلز بُک کیے ہوئے ہیں۔ پاکستان میں لگ بھگ 4 ہزار وینٹی لیٹرز موجود ہیں ،اسی طرح صوبوں کے ساتھ ملکر پلان تیار کیا ہے کہ 1300وینٹی لیٹرز کو کورونا کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

بھارت میں مسلم کشی پر او آئی سی نے نوٹس لے لیا (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

الریاض (جی سی این اسد سیپرا) بھارت میں کورونا کے پھیلاؤ کیلئے مسلمانوں کو ذمے دار ٹھہرانا قابل مذمت ہے۔ او آئی سی او آئی سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی حکومت مسلمانوں کو عالمی قوانین کے مطابق حقوق اور تحفظ فراہم کرے، اسلامی تعاون تنظیم کے کمیشن برائے انسانی حقوق نے بھارت میں کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کے لیے مسلمانوں کو مورد الزام ٹھہرانے اور نفرت انگیزی کا نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے۔
او آئی سی کے انڈی پینڈنٹ پرمیننٹ ہیومن رائٹس کمیشن (آئی پی ایچ آر سی) نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بھارتی حکومت بین الاقوامی قوانین کے مطابق مسلم اقلیت کے حقوق کا تحفظ اور ملک میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کی روک تھام کے لیے اقدامات کرے۔
مزید برآں آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن نے کہا کہ بھارت کورونا پھیلانے کا بےبنیاد الزام لگا کر مسلمانوں کو بدنام کرنے کی مہم چلا رہا ہے۔

بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جار ہا ہے۔ بھارت فوری اقدامات کرے اور مسلم اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے۔ دوسری جانب وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کورونا وائرس کی آڑ میں مودی حکومت جان بوجھ کرمسلمانوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔
مودی حکومت کی پرتشدد کارروائیوں سے بھارت میں مسلمان بھوک میں مبتلا ہیں۔ مودی کے اقدامات ویسے ہی ہیں جیسے جرمنی میں نازیوں نے یہودیوں کیخلاف کیا تھا۔ موجودہ اقدامات مودی حکومت کی ہندوتوا اورمتعصبانہ سوچ کا ثبوت ہیں۔ مزید برآں مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فوجیوں کی طرف سے جمعہ کو شوپیاں میں شہید کیے گئے نوجوانوں عاشق احمد ماگرے اور آصف احمد ڈار کی میتیں مناسب طریقے سے تدفین کیلئے ان کے ہلخانہ کے حوالے نہ کرنے پر بھارتی حکام کی مذمت کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہا کہ بھارت کورونا وائرس کی وبا کے بہانے کشمیری شہداء کی بے حرمتی اور ان کے اہل خانہ کی تذلیل کررہا ہے۔ سیدعلی گیلانی نے کہا کہ بھارت کشمیری شہداء کی تجہیز وتکفین سے بھی خوفزدہ ہے اور یہ ڈر وخوف اس بات کی علامت ہے کہ کشمیری عوام اور قابض بھارت کے درمیان لڑائی آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جاری عالمی قانون کی سخت خلاف ورزی کا نوٹس لے ۔

The post بھارت میں مسلم کشی پر او آئی سی نے نوٹس لے لیا appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/3cx4uI5
via IFTTT

شاہ محمود قریشی نے پولیس والے پر کیوں غصے (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

ملتان (جی سی این) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ملتان میں ایس ایچ او پر برہم ہوگئے، انہوں نے ایس ایچ او کہا کہ اگر کام کرنا کرو، بدتمیزی نہیں کرنے دوں گا، آئی جی بھی آگیا تو تھانے سے پکڑ لوں گا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے قریبی ساتھی رانا افضل نے تھانہ ممتاز آباد کے ایس ایچ او کی شکایت کی کہ ان کا عوام کے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں ہے۔
جس پر شاہ محمود قریشی تھانہ ممتاز آباد پہنچ گئے۔ انہوں نے وہاں جاکر ایس ایچ او طاہر اعجاز پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنا رویہ درست کریں۔ وزیر خارجہ کا ایس ایچ او سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کام کرنا ہے تو کرو اگر نہیں کرنا تو نہ کرو، لیکن بدتمیزی برداشت نہیں کروں گا۔ کسی صورت عوام سے بدتمیزی کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ اگر بدتمیزی کی تو چھوڑوں گا نہیں، اگر آئی جی پولیس بھی آگیا تو تمہیں تھانے سے پکڑ لوں گا۔ دوسری جانب وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی ایس ایچ او پر برہمی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

The post شاہ محمود قریشی نے پولیس والے پر کیوں غصے appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2XQiSa7
via IFTTT

چیف جسٹس کے نام خط لکھ دیا ظفر مرزا اور یاسمین راشد کرونا انتظامات میں عدالت کو دھوکا دے رہے ہیں (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد (جی سی این) گرینڈ نیشنل ہیلتھ الائنس نے چیف جسٹس کے نام خط لکھ دیا جس میں موقف اختیار کیاگیا کہ معاون خصوصی ظفر مرزا اور پنجاب کی وزیر صحت یاسمین راشد کرونا انتظامات سے متعلق عدالت کو دھوکہ دے رہے ہیں ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق خط میں موقف اختیار کیاگیاکہ کرونا مریضو ں کیلئے سہولیات کی فراہمی سے متعلق غلط بیانی سے کام لیا جارہا ہے ،معاون خصوصی ظفر مرزا اور وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کہیں مال تو نہیں بنا رہے ۔
موقف اختیار کیاگیاکہ ہر روز وزراء ایئر پورٹس پر فوٹو سیشن کرواتے ہوئے یہ بیان دیتے ہیں چائنہ سے کروٹا ٹیسٹ کٹ ،وینٹی لیٹرز سمیت دیگر آلات ملے۔موقف اختیار کیاگیاکہ کہیں پاکستان کو چائنہ سے ملنے والے طبی آلات سمگل تو نہیں ہو رہے ،وزراء یہ غلط تاثر دے رہے ہیں کہ ینگ ڈاکٹرز ،نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف نے او پی ڈیز اور ان ڈور ایمرجنسی پر کام روک دیا ہے ،ڈریپ کی طرف سے تاحال پلازما ٹیکنالوجی کی منظوری نہیں دی گئی ،درحقیقت ڈریپ میں تکنیکی تجربے سے خالی بدعنوان افراد کا جھرمٹ موجود ہے ۔
موقف اختیار کیاگیاکہ پلازما ٹیکنیک کیلئے کیا مزید اموات کا انتظار کیا جارہا ہے ،سرکاری ہسپتالوں میں کرونا کے لازمی ٹیسٹ کی سہولت کیوں موجود نہیں،شوکت خان اور آغا خان ہسپتال میں کرونا ٹیسٹ کی سہولت موجود ہے ،ڈاکٹر یاسمین راشد صحت کے بجٹ میں اضافے کی ہمیشہ بات کر تی رہیں لیکن ہسپتالوں میں ادویات نہیں ہیں ۔موقف اختیار کیاگیاکہ ڈریپ کے عملے کو ہسپتال عملے کے مقابلے میں تین گنازیادہ تنخواہیں دی جارہی ہیں ،وزارت صحت کے عملے کو کلریکل کام کے باوجود پیشہ وارانہ الائونس کیو ں دیا جارہا ہے ، تین ارب روپے کی ٹائیڈفائیڈ ویکسین بھارت سے کیوں منگوائی گئی ،وزراء روزانہ ماسک تبدیل کرتے ہیں لیکن ہسپتال کا عملہ بنیادی تحفظ کے آلات سے محروم ہے ،ڈاکٹر ظفر مرزا نے سی ای او ڈریپ اور کچھ ادویات ساز کمپنیوں کے ذریعے چیف جسٹس کیخلاف تضحیک آمیز مہم چلائی ۔
استدعا کی گئی کہ وزراء اور انتظامیہ کو ہسپتالوں کے امور میں مداخلت سے روکا جائے،نکالے گئے طبی عملے اور ڈاکٹرز کو بحال کیا جائے ،ہسپتال کے عملے کو دو گنا تنخواہ دی جائے ،صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد ،ڈاکٹر ظفر مرزا ،سی ای او ڈریپ کے خلاف فوجداری کارروائی کی جائے ،ڈاکٹراور طبی عملے کو حفاظی آلات فراہم کیا جائے۔

The post چیف جسٹس کے نام خط لکھ دیا ظفر مرزا اور یاسمین راشد کرونا انتظامات میں عدالت کو دھوکا دے رہے ہیں appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/3cvhI8b
via IFTTT

اتوار، 19 اپریل، 2020

ڈاکٹر شاہد مسعود نے کرونا وائرس کے بارے میں ایسا کیا کہہ دیا۔ کہ پریشان ہوں گے۔ (ویک اپ کال ضیاءمغل )

0 comments
لاہور (ویکاپ کال) سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ کورونا فارمولے کے مطابق جنوبی ایشیاء میں مئی میں شدت آئے گی، وزیراعظم کی بات کو سمجھنا ہوگا کہ 25 اپریل تک اموات اور کیسز بڑھتے جائیں گے اور شدت مئی میں آئے گی، جنوبی ایشیاء کی آبادیوں، ماحول میں ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ کہ ایک دن میں 3لاکھ 80 ہزار تک کیسز آرہے ہوں۔
انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈبلیو ایچ او نے کہا تھا کہ 70ویکسین پر کام ہورہا ہے، لیکن اب جو لسٹ آئی ہے اس میں 100سے زیادہ ویکسین شامل ہیں۔ ان میں کوئی نہ کوئی ویکسین آجائے گی۔ آکسفورڈ یونیورسٹی والے کہتے ہیں کہ ستمبر تک ویکسین آجائے گی۔ پہلے خیال کیا جارہا تھا کہ اگلے سال آئے گی ، ایک بری خبر یہ ہے کہ ڈاکٹر مائیک رائن کہتے ہیں کہ زیادہ ترلوگ سیروکنورٹ نہیں ہیں، مثلاً ایک مریض میں جراثیم داخل ہوگئے ، وہاں اینٹی باڈیز بن گئیں۔

اگر کوئی بندہ سیروکنورٹ ہوگیا تو اس کا مطلب اس میں زیادہ اینٹی باڈیز بن گئیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ جو اندازے تھے کہ کورونا وائرس کے کیسز اور اموات کی 25 اپریل تک شدت ہوگی، یعنی کیسز کی تعداد 50 ہزار ہوجائے گی، اب بتایا گیا ہے کہ 25 اپریل تک پیک نہیں ہوگی بلکہ یہ 25 اپریل تک اموات اور کیسز بڑھتے جائیں گے اور شدت مئی میں آئے گی۔
یہ پاکستان میں ہی نہیں بلکہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں بھی کورونا وائرس کی شدت چار ہفتوں بعد یعنی مئی میں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 26 مئی کو 91 دن ہوجائیں گے اگر ہم نے 26 فروری کو شروعات کی ہے ، اس کے بعد 24 جون 120دن ہوگا، اس دوران اب سے لے کر15مئی تک اموات میں اضافہ ہوتا جائے گا۔ کورونا وائرس کی پیک مئی میں آئے گی۔ جنوبی ایشیاء کے ممالک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، پاکستان، بھارت، بنگلا دیش میں جب پیک آئے گی تو جنوبی ایشیاء کے ماحول، آبادیوں، لاک ڈاؤن کی صورتحال، لوگوں کی قوت مدافعت کے لحاظ سے دیکھا جائے تو یہ فارمولا بیان کرتا ہے کہ ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ ایک دن میں 3لاکھ 80 ہزار کیسز آرہے ہوں یا موجود ہوں۔