ڈوڈوما(مانیٹرنگ ڈیسک) افریقی ملک تنزانیہ کے صدر جان میگوفولی نے چین سے لیا گیا 10ارب ڈالر قرض منسوخ کر دیا۔ آئی بی ٹائمز کے مطابق قرض کے اس معاہدے پر صدر جان کے پیشرو جکایا کیکویٹے نے دستخط کیے تھے مگر جان میگوفولی نے اقتدار میں آنے کے بعد اس معاہدے پر نظرثانی کی اور معاہدہ ختم کر دیا۔ صدر جان کا کہنا تھا کہ ”ایسی شرائط پر قرض کوئی شراب کے نشے میں دھت شخص ہی قبول کر سکتا ہے۔“
رپورٹ کے مطابق اس رقم سے چینی سرمایہ کاروں نے تنزانیہ کی بندرگاہ تعمیر کرنی تھی۔ اس کی شرائط یہ تھیں کہ قرض پر 30سال کی گارنٹی دی جائے گی اور 99سال تک بندرگاہ لیز پر چین کے پاس رہے گی۔اس معاہدے میں چینی سرمایہ کاروں کی طرف سے ایک شق یہ بھی شامل کی گئی تھی کہ اس عرصے میں اس منصوبے میں کوئی بھی سرمایہ کاری کرے گا، اس پر تنزانیہ کی حکومت کوئی اعتراض نہیں کرے گی۔
اس قرض کو کئی افریقی تنظیموں اور مخالف سیاستدانوں کی طرف سے ’قاتل قرض‘ قرار دیا گیا اور اس پر تنقید کی گئی، جسے اب صدر جان میگوفولی نے منسوخ کر تے ہوئے دوبارہ مذاکرات کا عمل شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے چینی سرمایہ کاروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لیز کی 99سال کی مدت کو 33سال پر لائیں۔
The post کس ملک کے صدر نے دس ارب کا قرضہ ٹھکرا دیا۔ ان شرائط کو نشہ کرنے والا ہی قبول کر سکتا ہے appeared first on Global Current News.
from Global Current News https://ift.tt/3eQC0Lu
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔