پیر، 20 اپریل، 2020

شاہ محمود قریشی نے پولیس والے پر کیوں غصے (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

ملتان (جی سی این) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ملتان میں ایس ایچ او پر برہم ہوگئے، انہوں نے ایس ایچ او کہا کہ اگر کام کرنا کرو، بدتمیزی نہیں کرنے دوں گا، آئی جی بھی آگیا تو تھانے سے پکڑ لوں گا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے قریبی ساتھی رانا افضل نے تھانہ ممتاز آباد کے ایس ایچ او کی شکایت کی کہ ان کا عوام کے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں ہے۔
جس پر شاہ محمود قریشی تھانہ ممتاز آباد پہنچ گئے۔ انہوں نے وہاں جاکر ایس ایچ او طاہر اعجاز پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنا رویہ درست کریں۔ وزیر خارجہ کا ایس ایچ او سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کام کرنا ہے تو کرو اگر نہیں کرنا تو نہ کرو، لیکن بدتمیزی برداشت نہیں کروں گا۔ کسی صورت عوام سے بدتمیزی کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ اگر بدتمیزی کی تو چھوڑوں گا نہیں، اگر آئی جی پولیس بھی آگیا تو تمہیں تھانے سے پکڑ لوں گا۔ دوسری جانب وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی ایس ایچ او پر برہمی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

The post شاہ محمود قریشی نے پولیس والے پر کیوں غصے appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2XQiSa7
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔