کراچی (جی سی این رپورٹ) سیکیورٹی اداروں نے کراچی کو بڑی تباہی سے بچا لیا، شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر سے القاعدہ برصغیر کے 4 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے، دہشت گردوں کا ہدف پاکستان سٹاک ایکسچینج اور سٹی کورٹ تھے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے القاعدہ برصغیر کے 4 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں، دہشت گردوں نے افغانستان سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی۔ملزمان کو اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ اور وفاقی انٹیلی جنس نے مشترکہ کارروائی میں پکڑا، ایس آئی یو کے ایس ایس پی عرفان بہادر نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد کیا گیا، جو کراچی میں دہشت گردی کارروائیوں کے لیے رکھا گیا تھا۔ایس آئی یو نے انکشاف کیا ہے کہ دہشت گرد کراچی میں کارروائی کی تیاری کر رہے تھے، اس سلسلے میں انھوں نے مختلف علاقوں کی ریکی بھی کی تھی، دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ برصغیر کراچی کے نیٹ ورک سے ہے اور القاعدہ برصغیر کے اہم کارندے سمجھے جاتے ہیں۔
The post کراچی میں خطرناک کالعدم تنظیم کے چار کارکن گرفتار appeared first on Global Current News.
from Global Current News https://ift.tt/3eC1mwf
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔