from BBC News اردو - خبریں، تازہ خبریں، بریکنگ نیو | News, latest news, breaking news https://ift.tt/3afmsya
via IFTTT
.FOCUS WORLD NEWS MEDIA GROUP EUROPE copy right(int/sec 23,2012), BTR-2018/VR.274058.IT-
اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں کہیں بھی وینٹی لیٹرز دستیاب نہیں ہیں مگر چین نے 800 وینٹی لینٹر دینے کا کہا ہے۔چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا سینیئر صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ملک میں 9 چھوٹے بڑے اسپتالوں کو تیار کرلیا گیا ہے اورکراچی میں 2 اسپتالوں کو کورونا کے لیے مختص کرلیا گیا ہے جس کے بعد ملک میں 1600 بستروں کی سہولت بن گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت پوری دنیا میں کہیں وینٹی لیٹرز دستیاب نہیں تاہم چینی سفیر کی مدد سے 800 وینٹی لیٹرز کی بکنگ کرلی گئی ہے۔چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ ایک لاکھ پی سی آر ٹیسٹنگ کٹس کا آرڈر دے دیا ہے، ایک پی سی آر ٹیسٹنگ کٹس سے 90 ٹیسٹ کیے جاسکتے ہیں، اس کے علاوہ 2 لاکھ این 95 ماسک کا آرڈر دیا ہے اور یہ ماسک ڈاکٹرز اور طبی عملے کے لیے منگوا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چینی کمپنی نے 50 ہزار این 95 ماسک عطیہ کیے ہیں جبکہ لاہور اور کراچی میں 12 ملین ماسک موجود ہیں۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ زمین کو ایک دوسرا چاند ملنے والا ہے جو اس کے گرد چکر لگائے گا۔ کائنات کا یہ عجوبہ رواں سال موسم خزاں کے دوران رونما...
جملہ حقوق ©
WAKEUPCALL WITH ZIAMUGHAL
Anag Amor Theme by FOCUS MEDIA | Bloggerized by ZIAMUGHAL