from BBC News اردو - تازہ ترین خبریں https://bbc.in/2wrLwQc
via IFTTT
.FOCUS WORLD NEWS MEDIA GROUP EUROPE copy right(int/sec 23,2012), BTR-2018/VR.274058.IT-
لاہور(جی سی این رپورٹ)پاکستانی راک بینڈ جنون نے 15 سال بعد اکٹھے ہوکر اپنا نیا گانا ریلیز کردیا، جو ورلڈ کپ کے موقع پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے تیار کیا گیا۔’چھولے آسماں’ نامی اس ترانے میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا گیا جبکہ ورلڈ کپ کے موقع پر پاکستانی عوام کے بڑھے ہوئے جوش و جذبے کی عکاسی بھی کی گئی۔جنون بینڈ کے مرکزی گلوکار علی عظمت نے اپنے فیس بک پر اس گانے کی ویڈیو شیئر کی، جس میں پاکستان کی نوجوان نسل کو پیش کیا گیا۔ویڈیو شیئر کرنے کے ساتھ گلوکار نے لکھا کہ ‘انتظار آخر کار ختم ہوا، 15 سالوں بعد ہم پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے بنائے اس ترانے کے ساتھ اکٹھے ہوئے ہیں، یہ گانا پاکستان کی مختلف ثقافتوں کے لیے بھی بنایا گیا، امید ہے ہم سب اس مثبت پیغام کو سراہا سکیں جو اس ترانے میں پیش کیا گیا’۔خیال رہے کہ جنون بینڈ نے چند روز قبل اپنے مداحوں کے ساتھ ایک ویڈیو کے ذریعے یہ خبر شیئر کی تھی کہ ان کا بینڈ مل کر ایک نیا گانا تیار کرنے جارہا ہے۔
ویڈیو میں جنون بینڈ کے بانی سلمان احمد کا کہنا تھا کہ ‘ہم پاکستان کے اتحاد کے لیے ایک ساتھ آرہے ہیں، ہماری کرکٹ ٹیم پاکستان کا سر فخر سے اٹھائے گی’۔یاد رہے کہ جنون بینڈ میں سلمان احمد، علی عظمت اور برائن او کونل موجود ہیں۔ان تینوں نے مل کر آخری مرتبہ 2003 میں گانا ریلیز کیا تھا، جس کے بعد ان سب کے راستے الگ ہوگئے۔گزشتہ سال ان تینوں نے ‘خودی کو کر بلند اتنا’ کے ریمکس کے ذریعے ‘جنون’ بینڈ میں واپسی کی۔خیال رہے کہ جنون بینڈ کی جانب سے بنایا گیا گانا ‘جذبہ جنون’ 1996 میں سامنے آیا تھا، یہ ترانہ بھی پاکستانی کرکٹ ٹیم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تیار کیا گیا تھا۔’جذبہ جنون’ آج بھی مداحوں میں اتنا ہی مقبول ہے، تاہم کیا جنون کا یہ نیا گانا اس کی مقبولیت کو پیچھے چھوڑ پائے گا؟
The post جنون کا 15سال بعد ملاپ،عالمی کپ کرکٹ کیلئے نیا گانا ریلیز کردیا،ویڈیو رپورٹ دیکھیں appeared first on Global Current News.
لندن (جی سی این رپورٹ)ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل جنوبی افریقہ کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے اور عالمی شہرت یافتہ اسٹار فاسٹ باؤلر ڈیل اسٹین انگلینڈ کے خلاف عالمی کپ کے افتتاحی میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔35سالہ فاسٹ باؤلر رواں سال انڈین پریمیئر لیگ کے دوران ایک مرتبہ کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور جنوبی افریقی ٹیم مینجمنٹ انہیں انگلینڈ کے خلاف میچ میں کھلا کر کوئی رسک نہیں لینا چاہتی کیونکہ اسٹین ابھی تک مکمل طور پر صحتیاب نہیں ہوئے۔
جنوبی افریقی کوچ اوٹس گبسن نے نے تصدیق کی کہ اسٹین انجری سے بحالی کے قریب ہیں البتہ وہ عالمی کپ کے افتتاحی میچ کے لیے ابھی مکمل طور پر تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ 6ہفتوں کا ٹورنامنٹ ہے لہٰذا ہمیں فوری طور پر انہیں کھلانے کی ضرورت نہیں، یہ پہلا موقع نہیں کہ اسٹین ہمیں دستیاب نہیں اور ہمارے پاس دیگر 14 کھلاڑی بھی ہیں جن میں سے ہم اپنی بہترین ٹیم کا انتخاب کریں گے۔یاد رہے کہ انندین پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کرنے والے اسٹین صرف دو میچ کھیل کر ہی انجری کا شکار ہو گئے تھے اور بقیہ ایونٹ میں اپنی فرنچائز کی نمائندگی نہیں کر سکے تھے۔ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ 30مئی کو میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
The post عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ،جنوبی افریقہ کی ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ان فٹ ہو کر باہر appeared first on Global Current News.
کراچی (جی سی این رپورٹ)پاکستان کے 9 سالہ بچے زیدان حامد نے کم ترین وقت میں پیریاڈک ٹیبل ترتیب دے کر کیمسٹری کی تاریخ کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔زیدان حامد نے پہلی کوشش میں 5 منٹ 46 سیکنڈ میں تمام ایلیمینٹس کو ترتیب دے کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔بعد ازاں زیدان حامد نے دوسری کوشش کی جس میں انہوں نے اپنا ریکارڈ توڑتے ہوئے پیریاڈک ٹیبل 5 منٹ 41 سیکنڈ میں ترتیب دے دیا۔عالمی ریکارڈ بنانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زیدان حامد کے والد نے کہا کہ میرے بیٹے نے ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کے لیے سخت محنت کی، میں نے اپنے بیٹے کو مسلسل پڑھایا۔انہوں نے کہا کہ زیدان بہت ذہین ہے، مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے،میرے بیٹے نے آج ہماری اور پاکستان کی عزت میں اضافہ کردیا۔زیدان کے والد نے کہا کہ جب لبنان کے علی غدز نے پیریاڈک ٹیبل ترتیب دینے کا ریکارڈ توڑا تھا تب میں مایوس ہو چکا تھا لیکن میرے بیٹے نے کہا بابا میں یہ ریکارڈ توڑوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ میں اس کامیابی پر خدا کا شکر ادا کرتا ہوں اور پورے پاکستان کو اس کامیابی ہر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے زیدان حامد نے کہا کہ میں اپنے والدین اور اساتذہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، یہ ریکارڈ توڑنا بہت مشکل تھا۔انہوں نے کہا کہ پریاڈک ٹیبل کو یاد کرنا بہت مشکل ہے،یہ بچوں کا کھیل نہیں ہے، پریاڈک ٹیبل کو یاد کرنے کے بعد اس پر غوروفکر کرنا پڑتا ہے۔زیدان نے کہا کہ مسلسل کوشش سے بڑی کامیابی ملتی ہے، بار بار کوشش کی اور آج کامیاب ہوگیا،میں نے کبھی ہمت نہیں ہاری۔کیمسٹری کا یہ اچھوتا ریکارڈ 15 اگست 2018 میں ڈاکٹر ولاز نے بنایا تھا، ڈاکٹر ولاز کا تعلق فورنی ہالز آف کیمیکل انجینئرنگ سے ہے۔ڈاکٹر ولاز نے 8 منٹس 36 سیکنڈ میں ایلیمینٹس ترتیب دےکر ریکارڈ قائم کیا تھا، ڈاکٹر ولاز کا عالمی ریکارڈ لبنان کے علی غدر نے 25 فروری 2019 میں توڑا تھا۔علی غدر نے پیریاڈک ٹیبل کے 150 سال مکمل ہونے پر 6 منٹ 44 سیکنڈ میں ریکارڈ توڑا جبکہ زیدان حامد نے 5 منٹ 45 سیکنڈ میں پیریاڈک ٹیبل ترتیب دے کر تمام ریکارڈ توڑ دیے۔
The post اس 9سالہ پاکستانی بچے نے ایسا عالمی ریکارڈ قائم کردیا کہ آپ فخر محسوس کرینگے،ویڈیو رپورٹ دیکھیں appeared first on Global Current News.
اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)حکومت نے عیدالفطر پر ملک میں چار دن کی عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عیدالفطر کی تعطیلات منگل 4 جون سے جمعہ 7 جون تک ہوں گی۔یاد رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی چار جون کو شوال کا چاند دیکھنے کے لیے بیٹھے گی۔
The post عید الفطر پر سرکاری ملازمین کے مزے ہی مزے، کتنی چھٹیاں مل گئیں۔۔ appeared first on Global Current News.
راولپنڈی (جی سی این رپورٹ)راولپنڈی میں دن دیہاڑے پولیس اہلکاروں کی لڑکی سے مبینہ زیادتی کے کیس میں ڈرامائی پیش رفت سامنے آئی ہے اور متاثرہ لڑکی اپنے ابتدائی بیان سے ہی منحرف ہو گئی۔15 مئی کو راولپنڈی میں ایک طالبہ کو مبینہ طور پر 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد نے اجتماعی کا نشانہ بنایا تھا اور میڈیکل رپورٹ میں بھی طالبہ سے زیادتی کی تصدیق ہوئی۔بعد ازاں متاثرہ طالبہ نے سی پی او کو ایک درخواست دی جس میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کا ذکر کیا گیا اور زین نامی ایک پولیس اہلکار کا بھی بتایا۔مذکورہ درخواست کے بعد سی پی او کے حکم پر چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا لیکن اب متاثرہ طالبہ نے 164 کے تحت دوبارہ بیان کے لیے علاقہ مجسٹریٹ روات کو درخواست دی ہے۔درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ اس کے 24 مئی کو دیے گئے بیان کو منسوخ تصور کیا جائے اور یہ کہ وہ اپنا بیان دوبارہ ریکارڈ کرانا چاہتی ہے۔لڑکی کا کہنا ہے کہ ایف آئی آر میں نامزد ملزمان اس واقعہ میں ملوث نہیں ہیں، ایف آئی آر کے اندراج سے پہلے ملزمان کے نام نہیں جانتی تھی، اس نے ایف آئی آرمیں پولیس اوراین جی اوز کے فوکل پرسنز کے اکسانے پر ملزمان نامزد کیے تھے۔اس حوالے سے قانونی ماہر راجہ نذیر ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ لڑکی قانونی طور پر اپنا بیان تبدیل کر سکتی ہے لیکن اس حوالے سے فیصلہ عدالت کرے گی کہ یہ بیان دباؤ کی وجہ سے تو تبدیل نہیں کیا گیا۔
The post راولپنڈی میں دن دیہاڑے لڑکی سے زیادتی کے کیس میں نیا موڑ آگیا۔۔ appeared first on Global Current News.
کابل(جی سی این رپورٹ) افغانستان میں طالبان جنگجوؤں نے 2 مختلف علاقوں میں حملے کرکے 14 سیکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔ رپورٹ میں غیر ملکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس اے پی کے حوالے سے بتایا گیا کہ طالبان نے ملک کے مغربی حصے میں حملہ کرکے 10 افغان فوجیوں جبکہ شمالی حصے میں ایک کارروائی کے دوران 4 پولیس اہلکاروں ہلاک ہوگئے۔صوبائی کونسلر شاہ محمد کے مطابق افغانستان کے مغربی صوبہ فراح میں افغان فوجی اپنی تنخواہیں وصول کرنے کے بعد بیس پر واپس جارہے تھے جبکہ یہ اہلکار بکتر بند گاڑی ہموی میں سوار تھے اور ضلع بلخ سے گزر رہے تھے کہ ان کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا۔انہوں نے بتایا کہ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ ہموی میں موجود کوئی بھی فوجی محفوظ نہ رہ سکا۔علاوہ ازیں افغانستان کے شمالی علاقے سری پل کی چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے۔صوبائی گورنر کے ترجمان ذبیح اللہ امانی کا کہنا تھا کہ حملہ صوبائی دارالحکومت کے باہر چیک پوسٹ پر کیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ طالبان اور فورسز کے درمیان کئی گھنٹوں تک مقابلہ جاری رہا۔ان کا دعویٰ تھا کہ حملے میں 15 طالبان جنگجو بھی مارے گئے۔بعد ازاں طالبان نے اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں صوبہ فراح میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کی تاہم سری پل میں ہونے والے حملے کے حوالے سے کچھ نہیں کہا۔دریں اثنا کابل کے پولیس ترجمان فردوس نے بتایا کہ سرکاری ملازمین کو لے جانے والی منی بس کو دھماکے میں نشانہ بنایا گیا، جس میں 10 افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔
The post طالبان کا افغان حکومت کو بڑا جھٹکا appeared first on Global Current News.
پشاور(جی سی این رپورٹ) خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق جنوبی وزیرستان ضلع میں تمام تر اجتماعات، ریلیوں، جلوسوں اور قابل اعتراض تقریروں کی فراہمی پر مکمل پابندی ہوگی۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ضلع میں ہر قسم کے ہتھیار کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور ہتھیار ساتھ لے کر چلنے پر بھی پابندی ہوگی۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 5 سے زیادہ افراد کے اجتماع پر بھی پابندی ہوگی اور گاڑیوں میں کالے شیشے کے استعمال پر پابندی ہو گی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔یاد رہے کہ قبائلی اضلاع کی 16 نشستوں پر انتخابات 2 جولائی کو ہوں گے اور جنوبی وزیرستان میں دفعہ 144 کے نفاذ پر امیدواروں کو کہنا ہے کہ انتخابات سے محض چند ہفتے قبل دفعہ 144 کا نفاذ کسی جمہوریت میں نہیں ہوتا۔
The post جنوبی اوزیرستان میں امن و امان کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ appeared first on Global Current News.
اسلام آباد(جی سی این رپورٹ) مون سون سیزن میں تاخیر کے باعث پاکستان اور بھارت میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ماہرین موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ مون سون سیزن میں تاخیر کی وجہ سے گرمی کی شدید لہر آنےکا خدشہ ہے جو کئی ہفتے تک جاری رہے گی۔رپورٹ کے مطابق اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد، ملتان اور حیدر آباد گرمی کی لہر سے شدید متاثر ہوں گے جب کہ کراچی میں مجموعی طور پر زیادہ اثر نہیں پڑے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرم علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ ہورہا ہے جب کہ شمالی حصوں میں موسم پہلے کی طرح نمدار رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بعض اضلاع بدین، سجاول، سانگھڑ، ٹھٹھہ، عمر کوٹ اور تھرپارکر 30 مئی تک بدستور معتدل خشک سالی کا شکار رہیں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ او گرد و نواح میں مطلع صاف اور خشک ہے، کم سےکم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، سبی میں 46، تربت میں 45، لسبیلہ میں 44 اور نوکنڈی میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
The post شدید گرمی کی لہر،کون کونسا شہر متاثر ہوگا؟ appeared first on Global Current News.
لاہور(جی سی این رپورٹ)اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ کرکٹر شرجیل خان کی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی ایک اور درخواست نامنظور کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ا سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ کرکٹر شرجیل خان کی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی درخواست ایک بار پھر مسترد کردی ہے۔ پی سی بی نے اعتراف جرم کرنے تک اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔پی سی بی نے موقف اختیار کیا ہے کہ اعتراف جرم کئے بغیر شرجیل خان کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ شرجیل خان نے صرف رپورٹ نہ کرنے کے جرم کا اعتراف کیا، جو ری ہیب پروگرام کے لیے ناکافی ہے۔انہوں نے تحقیقات میں تعاون بھی نہیں کیا، شرجیل خان کے لیےضروری ہے کہ وہ عوام کے سامنے جرم کا اعتراف کریں، معافی مانگیں اور اس حوالے سے پیغامات کا بھی حصہ بنیں۔
The post شرجیل خان کو کرکٹ بورڈ نے کس کام سے روک دیا؟ appeared first on Global Current News.
کراچی(جی سی این رپورٹ) پاکستان ریلوے نے عید الفطر پر اضافی رش کے پیش نظر 5 سپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا جب کہ عید کے پہلے روز تمام ٹرینوں کے کرائے میں بھی 50 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی سٹی اسٹیشن سے 2 جون صبح 10 بجکر 45 منٹ پر پشاور کے لیے روانہ ہوگی اور دوسری ٹرین 2 جون کو کوئٹہ سے دن ساڑھے 11 بجے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوگئے۔ترجمان نے بتایا کہ تیسری اسپیشل ٹرین 3 جون دن 11 بجے کراچی کینٹ سے لاہور روانہ ہوگی اور چوتھی ٹرین 8 جون کو راولپنڈی سے صبح 8 بجے کوئٹہ روانہ ہو گی جب کہ پانچویں ٹرین 8 جون کو لاہور سے شام 6 بجے کراچی کینٹ کے لیے روانہ ہوگی۔ترجمان ریلوے کے مطابق عیداسپیشل ٹرینوں کی بکنگ 29 مئی سےشروع ہوجائے گی، ٹکٹ آن لائن اور ریزرویشن دفاتر سے حاصل کیے جاسکیں گے۔دوسری جانب پاکستان ریلوے نے عید کے پہلے دن تمام ٹرینوں کے مسافروں کیلئے کرائے میں 50 فیصد کمی کا اعلان کردیا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق رعایت ٹرین کی نشستوں کی ایڈوانس ریزرویشن کروانے والے مسافروں کے لیے ہوگی اور کرایوں میں کمی کا اطلاق تمام ٹرینوں اور کلاس پر ہوگا۔
The post عیدالفطر،ریلوے مسافروں کیلئے خوشخبری appeared first on Global Current News.
لاہور(جی سی این رپورٹ)آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اور رمضان شوگر ملز کیس میں احتساب عدالت نے شہباز شریف کو 13 جون کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے جب کہ نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ دوبارہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔لاہور کی احتساب عدالت میں آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم اور رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے عدالت میں حاضری لگائی جس کے بعد جانے کی اجازت ملنے پر وہ عدالت سے روانہ ہوگئے۔دورانِ سماعت مسلم لیگ (ن) کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ 11 جون کو شہبازشریف وطن واپس لوٹیں گے۔جب کہ نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی عدالت سے حاضری معافی سے متعلق احتساب عدالت میں جواب جمع کروادیا جس میں کہا گیاہے کہ شہباز شریف کے تمام میڈیکل ٹیسٹ پاکستان میں ہوسکتے ہیں اور ان کا علاج بھی پاکستان میں ممکن ہے۔نیب نے اپنے جواب میں کہا ہےکہ شہباز شریف کھلے عام لندن کی سڑکوں پر گھوم رہے ہیں، ادھر علاج کا بہانہ بنا کر حاضری معافی کی درخواستیں دی جا رہی ہیں، عدالت فوری شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کرے اور ان کے ورانٹ گرفتاری جاری کرے۔احتساب عدالت نے شہبازشریف کو 13 جون کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
The post احتساب عدالت نے شہباز شریف کو کب طلب کرلیا؟ appeared first on Global Current News.
ٹوکیو(جی سی این رپورٹ) جاپان میں اسکول کے بچوں پر چھرے سے حملے میں کمسن طالبہ سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جاپان کے شہر کاواساکی میں ایک شخص نے بس کے انتظار میں کھڑے اسکول کے بچوں پر چھرے سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 18 افراد زخمی ہوئے جب کہ 11 سالہ طالبہ سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق واردات کے بعد ملزم نے اپنے گلے پر ہی چھرا پھیر لیا اور اسپتال منتقل کیے جانے کے بعد ہلاک ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے پیش آیا اور ایک اسکول بس کے ڈرائیور نے بتایا کہ ایک شخص لائن میں کھڑے بچوں کی طرف بڑھا اور بچوں کے چھرا گھونپنا شروع کردیا جس کے بعد ملزم بس کے اندر جا گھسا اور وہاں بھی بچوں پر حملہ آور ہوا۔میڈیا رپورٹس میں ملزم کی عمر 50 سال کے قریب بتائی جارہی ہے اور اس نے دونوں ہاتھوں میں چھرے تھام رکھے تھے جب کہ حملے کے وقت اسکول کی 16 طالبات موجود تھیں۔واقعے کے بعد پولیس نے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا جو بعد میں اسپتال میں دم توڑ گیا۔واقعے کے بعد علاقے میں ایمرجنسی سروس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جب کہ مقامی افراد نے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جائے وقوعہ پر پھول رکھ دیے۔جاپان کے وزیراعظم شنزو ابی نے واقعے کی شدید مذمت کی اور اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک انتہائی خوفناک واقعہ ہے۔جاپان کے وزیراعظم نے واقعے کے متاثرین سے اپنے دلی رنج کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی امید کی۔دوسری جانب جاپان کے سرکاری دورے پر موجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی واقعے پر افسوس اور متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
The post جاپانی سکول میں انتہائی افسوسناک واقعہ appeared first on Global Current News.
لندن (جی سی این رپورٹ)سابق کرکٹر مشتاق احمد نے کہا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف پہلے میچ نے انہیں مشکل میں ڈال دیا ہے لیکن پیشہ وارانہ طور پر وہ ویسٹ انڈیز ٹیم کے ساتھ مخلص ہیں۔آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز 30 مئی سے ہو رہا ہے جب کہ ٹیم 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا میچ کھیلے گی۔سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد ایک بار پھر ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے ساتھ بطور اسسٹنٹ کوچ فرائض انجام دے رہے ہیں۔مشتاق احمد کہنا ہے کہ ان کا دل پاکستانی ہے اور ہمیشہ رہے گا لیکن پیشہ وارانہ طور پر وہ ویسٹ انڈیز ٹیم کے ساتھ مخلص ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب وہ انگلینڈ ٹیم کے ساتھ تھے ان کی کوشش ہوتی تھی کہ جب پاکستان کے خلاف میچ ہو وہ کم ہی بولیں۔سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ وہ اب بھی کم ہی بولیں گے لیکن جب کھلاڑیوں کو ضرورت ہو گی تو ویسٹ انڈیز ٹیم کی پوری طرح سے مدد کریں گے۔مشتاق احمد کا ماننا ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان پر اٹیک کرنے کی کوشش کرے گی کیونکہ جارحانہ انداز سے ہی اسے کامیابی ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم میں چار، پانچ فاسٹ بولرز کی رفتار 90 سے اوپر ہے اور وہ باؤنسرز کرنا جانتے ہیں اور وہ پاکستان ٹیم کو باؤنسرز مار کر دباؤ میں لائیں گے۔مشتاق احمد کے مطابق کرس گیل اور آندرے رسل کے آنے سے ویسٹ انڈیز کی بولنگ بھی مضبوط ہوئی ہے، شے ہوپس بھی اچھی بیٹنگ کر رہے ہیں اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ پاکستان ٹیم کے لیے مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔سابق کرکٹر نے کہا کہ دونوں ٹیمیں اٹیک کرنے کی کوشش کریں گی اور جو زیادہ اٹیک کرنے میں کامیاب ہوئی وہ جیتے گی۔
The post عالمی کپ،مشتاق احمد کس مشکل میں گرفتار appeared first on Global Current News.
اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)نیپرا نے اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی55پیسے مہنگی کرنےکی منظوری دے دی ہے۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فی یونٹ بجلی ستاون پیسےمہنگی کرنےکی درخواست دی تھی۔نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر بجلی 57 کی بجائے 55 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مدد میں کیا گیا ہے۔نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔
The post حکومت نے عید سے قبل صارفین کو کرنٹ لگا دیا appeared first on Global Current News.
ممبئی (جی سی این رپورٹ)بولی وڈ کے ایکشن ہیرو اجے دیوگن کے والد فلم ہدایت کار اور ایکشن کوریوگرافر ویرو دیوگن 77 سال کی عمر میں کچھ عرصہ علالت میں رہنے کے بعد چل بسے۔ویرو دیوگن برصغیر میں 1942 میں پنجاب کے شہر امرتسر میں پیدا ہوئے جو تقسیم ہند کے بعد بھارت کے حصے میں آیا۔ویرو دیوگن نے 80 سے زائد فلموں میں ایکشن سین شوٹ کروانے کی ہدایات دیں جب کہ انہوں نے چند فلموں کی ہدایت کاری بھی کی۔انہوں نے بیٹے اجے دیوگن کی فلم ’ہندوستان کی قسم‘ کی ہدایت کاری بھی کی۔ویرو دیوگن نے امیتابھ بچن، رشی کپور اور انوپم کھیر سمیت کئی بولی وڈ کے مقبول اداکاروں کے ساتھ کام کیا۔ویرو دیوگن زیادہ تر ایکشن مناظر کی کوریوگرافی کرتے تھے اور انہوں نے متعدد ایکشن فلموں کے یادگار ایکشن سین شوٹ کروائے۔بڑھتی عمر کے باعث ویرو دیوگن کی صحت گزشتہ چند سال سے ابتر تھی اور انہیں سانس لینے میں تکلیف سمیت چلنے پھرنے میں بھی تکلیف ہوتی تھی۔فلم فیئر کے مطابق ویرو دیوگن کو سانس میں تکلیف کے باعث ممبئی ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں وہ 27 مئی کو چل بسے۔اجے دیوگن کے والد کے انتقال پر فلمی شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہار کیا جب کہ ان کی آخری رسومات میں بھی کئی شخصیات نے شرکت کی۔
The post ایکشن ہیرو اجے دیوگن کو صدمہ appeared first on Global Current News.
کراچی (جی سی این رپورٹ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) اور رچرڈ مورن نے اچانک اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔رچرڈ مورن کے استعفے کا نوٹیفکیشن پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ویب سائٹ پر بھی جاری کردیا گیا۔20 مئی کو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں رچرڈ مورن کو ملازمت کے معاہدے کی مبینہ خلاف ورزی پر شوکار نوٹس جاری کیا گیا تھا کہ وہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ملازم ہوتے ہوئے اپنی ذاتی کمپنی بھی چلا رہے تھے۔کینیڈا کی شہر مونٹریال میں واقع کمپنی ’آرچر ویلتھ منیجمنٹ‘ جو خود کو ‘ آزاد مالیاتی ایڈوائزر’ ظاہر کرتی ہے، جبکہ رچرڈ مورن اس کمپنی کے سی ای او اور بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں۔پی ایس ایکس بورڈ آف ڈائریکٹرز کو دیے گئے جواب میں رچرڈ مورن نے کہا تھا کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عہدہ سنبھالتے ہوئے آرچر ویلتھ منیجمنٹ میں اپنی دلچسپی پہلے ہی ظاہر کردی تھی۔آج ( بروز منگل ) پی ایس ایکس بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا تھا، اس دوران رچرڈ مورن نے اپنا استعفیٰ پیش کیا جسے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے منظور کرلیا۔رپورٹ کے مطابق رچرڈ مورن اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج بورڈ کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے تھے اور بورڈ آف ڈائریکٹر نے مینیجنگ ڈائریکٹر سے متعلق خط سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کو ارسال کیا تھا۔خط میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ پاکستان میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اپنے فرائض انجام دینے کے ساتھ ساتھ رچرڈ مورن بیرون ملک ایک کمپنی بھی چلارہے تھے۔رچرڈ مورن نے اسٹاک ایکسچینج کے پہلے غیر ملکی سی ای او کے طور پر جنوری 2018 میں عہدے کا چارج سنبھالا تھا جبکہ وہ بطور مینیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) پی ایس ایکس بھی کام کر رہے تھے۔
The post پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بڑا دھچکا، اہم عہدیدار نے استعفیٰ دیدیا۔۔۔ appeared first on Global Current News.
سوربھ نے سنہ 2016 میں بطور کانسٹیبل مدھیہ پریش کے محکمہ ٹرانسپورٹ میں ملازمت حاصل کی تھی۔ قلیل عرصے میں کروڑوں روپے کے مالک بن جانے والے سور...
جملہ حقوق ©
WAKEUPCALL WITH ZIAMUGHAL
Anag Amor Theme by FOCUS MEDIA | Bloggerized by ZIAMUGHAL