منگل، 28 مئی، 2019

طالبان کا افغان حکومت کو بڑا جھٹکا (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

کابل(جی سی این رپورٹ) افغانستان میں طالبان جنگجوؤں نے 2 مختلف علاقوں میں حملے کرکے 14 سیکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔ رپورٹ میں غیر ملکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس اے پی کے حوالے سے بتایا گیا کہ طالبان نے ملک کے مغربی حصے میں حملہ کرکے 10 افغان فوجیوں جبکہ شمالی حصے میں ایک کارروائی کے دوران 4 پولیس اہلکاروں ہلاک ہوگئے۔صوبائی کونسلر شاہ محمد کے مطابق افغانستان کے مغربی صوبہ فراح میں افغان فوجی اپنی تنخواہیں وصول کرنے کے بعد بیس پر واپس جارہے تھے جبکہ یہ اہلکار بکتر بند گاڑی ہموی میں سوار تھے اور ضلع بلخ سے گزر رہے تھے کہ ان کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا۔انہوں نے بتایا کہ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ ہموی میں موجود کوئی بھی فوجی محفوظ نہ رہ سکا۔علاوہ ازیں افغانستان کے شمالی علاقے سری پل کی چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے۔صوبائی گورنر کے ترجمان ذبیح اللہ امانی کا کہنا تھا کہ حملہ صوبائی دارالحکومت کے باہر چیک پوسٹ پر کیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ طالبان اور فورسز کے درمیان کئی گھنٹوں تک مقابلہ جاری رہا۔ان کا دعویٰ تھا کہ حملے میں 15 طالبان جنگجو بھی مارے گئے۔بعد ازاں طالبان نے اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں صوبہ فراح میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کی تاہم سری پل میں ہونے والے حملے کے حوالے سے کچھ نہیں کہا۔دریں اثنا کابل کے پولیس ترجمان فردوس نے بتایا کہ سرکاری ملازمین کو لے جانے والی منی بس کو دھماکے میں نشانہ بنایا گیا، جس میں 10 افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔

The post طالبان کا افغان حکومت کو بڑا جھٹکا appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2JFwKy1
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔