منگل، 28 مئی، 2019

احتساب عدالت نے شہباز شریف کو کب طلب کرلیا؟ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

لاہور(جی سی این رپورٹ)آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اور رمضان شوگر ملز کیس میں احتساب عدالت نے شہباز شریف کو 13 جون کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے جب کہ نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ دوبارہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔لاہور کی احتساب عدالت میں آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم اور رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے عدالت میں حاضری لگائی جس کے بعد جانے کی اجازت ملنے پر وہ عدالت سے روانہ ہوگئے۔دورانِ سماعت مسلم لیگ (ن) کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ 11 جون کو شہبازشریف وطن واپس لوٹیں گے۔جب کہ نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی عدالت سے حاضری معافی سے متعلق احتساب عدالت میں جواب جمع کروادیا جس میں کہا گیاہے کہ شہباز شریف کے تمام میڈیکل ٹیسٹ پاکستان میں ہوسکتے ہیں اور ان کا علاج بھی پاکستان میں ممکن ہے۔نیب نے اپنے جواب میں کہا ہےکہ شہباز شریف کھلے عام لندن کی سڑکوں پر گھوم رہے ہیں، ادھر علاج کا بہانہ بنا کر حاضری معافی کی درخواستیں دی جا رہی ہیں، عدالت فوری شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کرے اور ان کے ورانٹ گرفتاری جاری کرے۔احتساب عدالت نے شہبازشریف کو 13 جون کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

The post احتساب عدالت نے شہباز شریف کو کب طلب کرلیا؟ appeared first on Global Current News.



from Global Current News http://bit.ly/2HJZOCl
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔