لندن (جی سی این رپورٹ)سابق کرکٹر مشتاق احمد نے کہا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف پہلے میچ نے انہیں مشکل میں ڈال دیا ہے لیکن پیشہ وارانہ طور پر وہ ویسٹ انڈیز ٹیم کے ساتھ مخلص ہیں۔آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز 30 مئی سے ہو رہا ہے جب کہ ٹیم 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا میچ کھیلے گی۔سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد ایک بار پھر ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے ساتھ بطور اسسٹنٹ کوچ فرائض انجام دے رہے ہیں۔مشتاق احمد کہنا ہے کہ ان کا دل پاکستانی ہے اور ہمیشہ رہے گا لیکن پیشہ وارانہ طور پر وہ ویسٹ انڈیز ٹیم کے ساتھ مخلص ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب وہ انگلینڈ ٹیم کے ساتھ تھے ان کی کوشش ہوتی تھی کہ جب پاکستان کے خلاف میچ ہو وہ کم ہی بولیں۔سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ وہ اب بھی کم ہی بولیں گے لیکن جب کھلاڑیوں کو ضرورت ہو گی تو ویسٹ انڈیز ٹیم کی پوری طرح سے مدد کریں گے۔مشتاق احمد کا ماننا ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان پر اٹیک کرنے کی کوشش کرے گی کیونکہ جارحانہ انداز سے ہی اسے کامیابی ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم میں چار، پانچ فاسٹ بولرز کی رفتار 90 سے اوپر ہے اور وہ باؤنسرز کرنا جانتے ہیں اور وہ پاکستان ٹیم کو باؤنسرز مار کر دباؤ میں لائیں گے۔مشتاق احمد کے مطابق کرس گیل اور آندرے رسل کے آنے سے ویسٹ انڈیز کی بولنگ بھی مضبوط ہوئی ہے، شے ہوپس بھی اچھی بیٹنگ کر رہے ہیں اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ پاکستان ٹیم کے لیے مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔سابق کرکٹر نے کہا کہ دونوں ٹیمیں اٹیک کرنے کی کوشش کریں گی اور جو زیادہ اٹیک کرنے میں کامیاب ہوئی وہ جیتے گی۔
The post عالمی کپ،مشتاق احمد کس مشکل میں گرفتار appeared first on Global Current News.
from Global Current News http://bit.ly/2Xjim1e
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔