ہفتہ، 12 مئی، 2018

فنکار کے لیے خود کو کسی ایک شعبے تک محدود رکھنا ممکن نہیں، نیلم منیرFOCUS NEWS NETWORK(Speacial correspondent ZIA MUGHAL)

0 comments

 لاہور:  اداکارہ و ماڈل نیلم منیر نے کہا ہے کہ اب وہ وقت دورنہیں رہا جب ایک مقبول فنکار کسی ایک میڈیم تک خود کو محدود رکھ لے۔

’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے نیلم منیر نے کہا کہ سچے فنکار کو فلم اور ٹی وی کی کیٹگری میں تقسیم کرنا درست نہیں ہے۔ جس طرح فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ، اسی طرح ایک فنکار کو بھی کسی ایک شعبے تک محدود نہیں رکھا جاسکتا۔

نیلم منیر نے کہا کہ اس وقت دنیا بھرمیں فنکار فنون لطیفہ کے تمام شعبوں میں کام کر رہے ہیں۔ ایک نوجوان جب شوبز کی دنیا میں قدم رکھتا ہے تواس کے کچھ ٹارگٹ ہوتے ہیں اورآگے بڑھنے کیلیے ایک طریقہ کاربھی اس کے ساتھ ہوتا ہے جس کے تحت وہ کام کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہامنواتا ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے ہاں جب ایک فنکار کسی ٹی وی ڈرامہ میں مقبول ہوجائے توپھر اس کوٹی وی تک ہی محدود رہنے دیا جاتا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ اسی طرح فلم انڈسٹری میں کسی کواچھا مقام مل جائے توپھروہ ٹی وی پرکام کرنا اپنی توہین سمجھتا ہے مگر میرے نزدیک شوبز میں حدبندی کوئی درست عمل نہیں ہے۔ ایک فنکار کو فنون لطیفہ کے تمام شعبوں میں کام کرنا چاہیے۔

نیلم منیر نے کہا کہ بطور فنکارہ میں نے فلم، ٹی وی اور فیشن کے شعبوں میں کام کیا ہے اور میں چاہتی ہوں کہ آئندہ بھی اسی طرح یہ سلسلہ جاری رہے۔ جہاں تک بات تھیٹر پر کام کرنے کی ہے تووہ بھی ایک طرح کا زبردست تجربہ ہی ہوگا اور میں تو وہاں بھی کام کرتے ہوئے بہت کچھ سیکھنے کی کوشش کروں گی۔ میں سمجھتی ہوں کہ ایک فنکار میں اگر ٹیلنٹ ہے تو اس کو ضرور موقع ملنا چاہیے۔

موجودہ فلموں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نیلم منیر نے کہا کہ پاکستان میں بننے والی فلموں کے معیار میں بہتری دکھائی دی ہے۔ خاص طور پر گزشتہ دو برسوں کے دوران پاکستانی سینما میں اب اپنی فلموں کو دیکھنے والے لوگ بھی دکھائی دیتے ہیں۔

The post فنکار کے لیے خود کو کسی ایک شعبے تک محدود رکھنا ممکن نہیں، نیلم منیر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Iw3Dfo
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔