بدھ، 27 فروری، 2019

پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی، او آئی سی کا بھارت کیخلاف دو ٹوک موقف سامنے آگیا (فوکس نیوز )

0 comments

ابوظہبی (جی سی این رپورٹ)تنظیم تعاون اسلامی (او آئی سی) نے بھارت کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی اور بم پھینکنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔او آئی سی کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا کہ تنظیم بھارت کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی اور پاکستانی حدود میں 4 بم پھینکنے کی مذمت کرتی ہے۔تنظیم تعاون اسلامی کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان اور بھارت تحمل سے کام لیں اور خطے کا امن خراب کرنے والے اقدامات اٹھانے سے گریز کریں۔او آئی سی کی جانب سے مزید کہا گیا کہ دونوں فریق ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے موجودہ صورت حال کو طاقت کے استعمال کے بغیر ہی پرامن حل نکالنے کی کوشش کریں۔خیال رہے کہ بھارتی فضائیہ کی جانب سے گزشتہ رات پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی اور بھارتی طیاروں نے پاکستانی علاقے میں بم بھی پھینکے لیکن پاک فضائیہ کی بروقت جوابی کارروائی کے باعث بھارتی طیارے فرار ہو گئے۔



from Global Current News https://ift.tt/2H5q3mC
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔