بدھ، 24 جولائی، 2019

امریکہ پاکستان اور پاکستانی قیادت پر اتنا فریفتہ کیوں ہے؟ جنرل(ر)مرزا اسلم بیگ نے راز سے پردہ اٹھا دیا (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

لاہور (جی سی این رپورٹ) مسلح افواج کے سابق سربراہ جنرل(ر) اسلم بیگ نے کشمیر پر امریکی ثالثی کے بیان کو مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا فائدہ اتنا ضرور ہوگا کہ مسئلہ کی بین الاقوامی حیثیت بڑھے گی بھارت کو دفاعی محاذ پر آنا پڑے گا اور امریکہ مسئلہ کی حیثیت کو سمجھے گا۔ لیکن ہمیں خود امریکہ کے حوالے سے خوش گمان نہیں ہونا چاہئے کیونکہ ہماری سیاسی تاریخ یہ بتاتی ہے کہ امریکہ کبھی مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا نہیں ہوا اور اس نے پاکستان کو ہمیشہ اپنے مفاد میں استعمال کیا ہے اور اب بھی اسے افغانستان کے محاذ پر پاکستان کی ضرورت ہے اور اس نے پاکستان کی خوشی کیلئے کشمیر پر ثالثی کے کردار کی پیشکش کر ڈالی لیکن بھارت پر دباؤ نہیں ڈالے گا کیونکہ آج بھی اس خطہ میں اس کا اتحادی بھارت ہے ہم نہیں۔نجی ٹی وی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے مرزا اسلم بیگ نے کہا کہ افغانستان میں امن عمل کے حوالے سے بھی ایک گھمبیر صورتحال طاری ہے۔ 1989 میں روس کی جانب سے بوریا بستر گول کرنے کے بعد امریکہ مزاحمتی قوتوں کو اقتدار سونپنے کے بجائے خود یہاں سے چلا گیا اور افغانستان جنگ و جدل سے دو چار ہوا اب بھی طالبان کے ساتھ کسی بڑے ہاتھ کی تیاری ہے اور طالبان پر کسی دوسرے کو مسلط کرنے کیلئے ایک کھیل کھیلا جا رہا ہے جبکہ حقیقت حال یہ ہے کہ آج افغانستان کے ستر فیصد علاقہ پر طالبان کی حکومت ہے ان کی عدالتیں ہیں اور انہی کا قانون چلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشرف غنی کی حیثیت اور اہمیت کچھ نہیں اور ان کا صدر ٹرمپ کے حوالے سے بیان بھی ‘‘ساڈی بلی سانوں میاؤں’’ ہے صدر ٹرمپ ایک غیر متوازن شخص ہیں اور اس طرح کے بیانات ان کی شخصیت کی پہچان ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ اور ان کی وہاں ہونے والی پذیرائی پر جشن منانے کی بجائے صورتحال کا گہرائی سے جائزہ لینا چاہئے کہ ایسا سب کچھ کیوں ہے اور امریکہ پاکستان اور پاکستانی قیادت پر اتنا فریفتہ کیوں ہے؟ کیونکہ امریکہ پاکستان کو کبھی انڈیا پر ترجیح نہیں دے گا اور اس کا مقصد صرف اپنا کام نکالنا ہو سکتا ہے۔ یہ کام کیا ہے اور اس کا مفاد کیا ہے ہمیں اس پر نظر رکھنی چاہئے۔

The post امریکہ پاکستان اور پاکستانی قیادت پر اتنا فریفتہ کیوں ہے؟ جنرل(ر)مرزا اسلم بیگ نے راز سے پردہ اٹھا دیا appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2Sxt2b4
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔