لاس اینجلس(جی سی این رپورٹ) ہالی وڈ اداکار ڈیوائن جانسن نے اپنی نئی فلم”فاسٹ اینڈ فیوریس: ہابس اینڈ شا“ کی پذیرائی پر پاکستانی مداحوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ سپر سٹار ڈیوائن جانسن نے اپنی نئی فلم ”فاسٹ اینڈ فیوریس: ہابس اینڈ شا“ کی پاکستان میں پذیرائی پر پاکستانی مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے خصوصی پیغام میں ڈیوائن جانسن نے لکھا کہ میں پاکستانی مداحوں کا بہت شکر گزار ہوں کہ انہوں نے فلم کو اتنا پسند کیا اور ہمیں اتنا پیار دیا۔خیال رہے کہ دی راک کے نام سے مشہور ڈیوائن جانسن کی نئی فلم ہوبز اینڈ شا سینما گھروں کی زینت بن چکی ہے۔ ہوبز اینڈ شا فاسٹ اینڈ فیورس سیریز میں متعارف ہونے والے کرداروں پر مبنی فلم ہے۔ہوبز اینڈ شا کو سیون بکس پروڈکشن اور یونیورسل سٹوڈیوز مشترکہ طور پر پروڈیوس کر رہے ہیں۔ اس فلم کی ڈائریکشن ڈیوڈ لیٹچ نے دی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مشہور ریسلر رومن رینز بھی اس فلم سے سے ہالی ووڈ میں انٹری دے رہے ہیں۔
Wow – this is huge / thank you Pakistan for the love and enjoy @HobbsAndShaw
🙏🏾👊🏾🥃— Dwayne Johnson (@TheRock) August 3, 2019
The post راک پاکستانی مداحوں کے شکرگزار کیوں؟ appeared first on Global Current News.
from Global Current News https://ift.tt/2Kr3kkX
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔