منگل، 10 ستمبر، 2019

یہ ہیں ریاست مدینہ کے وزیر داخلہ،ڈی پی او ننکانہ صاحب کو ننگی گالیاں دیتے ہوئے،ویڈیو دیکھیں (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی گزشتہ روز برہمی کی ویڈیو وائر ل ہوگئی۔پولیس ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ راستہ تبدیل کرنے پر برہم ہوئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مشاورت کے بعد معاملہ ٹیک اپ کیا جائے گا جبکہ ڈی پی او ننکانہ فیصل شہزاد کا تبادلہ متوقع ہے۔وفاقی وزیر داخلہ اعجاز علی شاہ نے ننکانہ صاحب کےدورے میں ڈی پی او ننکانہ صاحب فیصل شہزاد پر برہم ہوتے ہوئے انہیں گالیوں سے نواز دیا۔وزیرداخلہ اعجاز شاہ کی پچھلے ہفتے ننکانہ صاحب آمد پر برہمی کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ اعجاز علی شاہ نے ڈی پی او ننکانہ فیصل شہزاد کو گالی دیتے ہوئے غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں دوسرے راستے سے کیوں لے جایا گیا؟وزیرداخلہ اعجاز شاہ بہت غصے میں نظر آرہے ہیں انہوں نے ڈی پی او ننکانہ صاحب پر برہم ہوتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ ایسا برتاؤ کیا گیا جیسے وہ کوئی سپاہی ہوں۔وزیرداخلہ اعجاز شاہ ننکانہ صاحب کے حلقے سے رکن قومی اسمبلی ہیں۔

The post یہ ہیں ریاست مدینہ کے وزیر داخلہ،ڈی پی او ننکانہ صاحب کو ننگی گالیاں دیتے ہوئے،ویڈیو دیکھیں appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/2N7spoW
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔