ہفتہ، 18 اپریل، 2020

کرونا وائرس سے اموات ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر گئی (ویک اپ کال وید ضیاء مغل )

0 comments
جانز ہاپکنز یونیورسٹی اور ورڈومیٹرز کے مطابق 210 ممالک اور خود مختار خطوں میں وبا کے مریضوں کی تعداد سوا 22 لاکھ اور ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار ہو چکی ہے۔
24 گھنٹوں کے دوران برطانیہ میں 847، فرانس میں 761، اٹلی میں 575، بیلجیم میں 306، اسپین میں 298، برازیل میں 194، جرمنی میں 151، نیدرلینڈز میں 144، ترکی میں 126 اور کینیڈا میں 115 مریض دم توڑ گئے۔ ایران میں 89 اور سویڈن میں 67 افراد چل بسے۔
امریکہ میں جمعہ کی شام تک 2305 افراد ہلاک ہو چکے تھے جس کے بعد اموات کی کل تعداد 37 ہزار تک پہنچ گئی۔ ملک میں اب تک کرونا وائرس کے 35 لاکھ ٹیسٹ مکمل ہو چکے ہیں جن میں 7 لاکھ مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
چین میں 24 گھنٹوں کے دوران ایک بھی ہلاکت نہیں ہوئی، لیکن ووہان کے حکام نے کرونا وائرس سے ہلاکتوں میں ان 1290 اموات کو شامل کر لیا ہے جنھیں پہلے شمار نہیں کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے فرانس اور امریکی ریاست نیویارک میں بھی ہزاروں ایسی اموات کو مجموعی تعداد میں شامل کیا گیا تھا جو اسپتالوں میں نہیں ہوئی تھیں۔
اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد 22745، اسپین میں 19613، فرانس میں 18681، برطانیہ میں 14576، بیلجیم میں 5163، ایران میں 4958، چین میں 4632 اور جرمنی میں 4203 ہو چکی ہے۔
امریکہ کی آٹھ ریاستوں میں ایک ہزار سے زیادہ اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔ ان میں ریاست نیویارک میں 17131، نیوجرسی میں 3840، مشی گن میں 2227، میساچوسیٹس میں 1404، لوزیانا میں 1213، الی نوئے میں 1134، کنیٹی کٹ میں 1036 اور کیلی فورنیا میں 1021 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
اسپین میں کرونا وائرس کے ایک لاکھ 88 ہزار کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔ اٹلی میں یہ تعداد ایک لاکھ 72 ہزار، فرانس میں ایک لاکھ 47 ہزار، جرمنی میں ایک لاکھ 39 ہزار، برطانیہ میں ایک لاکھ 8 ہزار، چین میں 82 ہزار، ایران میں 79 ہزار اور ترکی میں 78 ہزار ہے۔
امریکہ کے بعد کرونا وائرس کے سب سے زیادہ ٹیسٹ جرمنی میں کیے گئے ہیں جن کی تعداد ساڑھے 17 لاکھ ہے۔ روس میں 17 لاکھ 18 ہزار، اٹلی میں 12 لاکھ 44 ہزار اور اسپین میں 9 لاکھ 30 ہزار کے علاوہ متحدہ عرب امارات، جنوبی کوریا، ترکی اور کینیڈا میں بھی 5 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔
کرونا وائرس سے چھٹکارا حاصل کرنے والوں کی تعداد بھی اضافہ ہوا ہے۔ جمعرات تک تقریباً 5 لاکھ 70 ہزار افراد صحت یاب ہو چکے تھے۔ ان میں جرمنی کے 81 ہزار، چین کے 77 ہزار، اسپین کے 74 ہزار، امریکہ کے 59 ہزار، ایران کے 54 ہزار، اٹلی کے 42 ہزار اور فرانس کے 34 ہزار شہری شامل ہیں۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔