جمعہ، 17 اپریل، 2020

امریکا اور یورپ میں میں اب تک کی اموات (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

واشنگٹن (جی سی این)اادھر برطانیہ میں جمعرات کو مزید 861 افراد انتقال کر گئے، جبکہ ملک میں مصدقہ کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہوگئی۔ برطانیہ یورپ کا پانچواں ور دنیا کا چھٹا ملک ہے جہاں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ ہوئی ہے۔

جانز ہاپکنز یونیورسٹی اور ورڈومیٹرز کے مطابق، 210 ملکوں اور خود مختار علاقوں میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 21 لاکھ 78 ہزار تک پہنچ گئی ہے، جبکہ مجموعی طور پر ایک لاکھ 45 ہزار سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔ صرف یورپ میں 92 ہزار افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

24 گھنٹوں کے دوران فرانس میں 753، اٹلی میں 525، بیلجییم میں 417، اسپین میں 318، کینیڈا 181، نیدرلینڈز میں بھی 181، برازیل میں 167، جرمنی میں 139، سویڈن میں 130 اور ترکی میں 125 چل بسے۔ ایران میں 92 افراد کا انتقال ہوا جبکہ چین میں ایک بھی ہلاکت نہیں ہوئی۔

امریکہ میں جمعرات کی شام تک 2079 اموات ہو چکی تھیں۔ ملک میں کرونا وائرس کے 33 لاکھ 70 ہزار ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 75 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

امریکہ کے بعد سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ہوئی ہیں جن کی کل تعداد 22170 ہے۔ اسپین میں یہ تعداد 19130، فرانس میں 17920، برطانیہ میں 13729، ایران میں 4869، بیلجیم میں 4857، جرمنی میں 3943 اور چین میں 3342 ہے۔ برازیل میں 1924، ترکی میں 1643، سویڈن میں 1333، سوئزرلینڈ میں 1281 اور کینیڈا میں 1191 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکہ میں سب سے زیادہ اموات ریاست نیویارک میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 16251 ہو چکی ہے۔ نیوجرسی میں 3518، مشی گن میں 2093، لوزیانا میں 1156، میساچوسیٹس میں 1108 اور الی نوئے میں 1072 ہلاکتیں ریکارڈ کی جاچکی ہیں۔

اسپین میں کرونا وائرس کے ایک لاکھ 82 ہزار کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔ اٹلی میں یہ تعداد ایک لاکھ 68 ہزار، فرانس میں ایک لاکھ 65 ہزار، جرمنی میں ایک لاکھ 36 ہزار، برطانیہ میں ایک لاکھ 3 ہزار، چین میں 82 ہزار، ایران میں 77 ہزار اور ترکی میں 74 ہزار ہے۔

امریکہ کے بعد کرونا وائرس کے سب سے زیادہ ٹیسٹ جرمنی میں کیے گئے ہیں جن کی تعداد 17 لاکھ 28 ہزار ہے۔ روس میں 16 لاکھ 13 ہزار، اٹلی میں 11 لاکھ 78 ہزار، اسپین میں 9 لاکھ 30 ہزار اور متحدہ عرب امارات میں 7 لاکھ 67 ہزار کے علاوہ جنوبی کوریا اور ترکی میں بھی 5 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔

کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ جمعرات تک 5 لاکھ 46 ہزار افراد اس وائرس سے چھٹکارا پا چکے تھے۔ ان میں چین کے 77 ہزار، جرمنی کے بھی 77 ہزار، اسپین کے 74 ہزار، امریکہ کے 57 ہزار، ایران کے 52 ہزار، اٹلی کے 40 ہزار، فرانس کے 32 ہزار شہری شامل ہیں۔

The post امریکا اور یورپ میں میں اب تک کی اموات appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/3cp8c6r
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔