اتوار، 19 اپریل، 2020

نائیجریا کی اہم حکومتی شخصیت کورونا وائرس کے باعث انقتال کر گئی (بویک اپ کال ضیاءمغل رپورٹ )

0 comments
ابوجا(ویک اپ کال ضیاءمغل رپورٹ)نائیجیریا کے صدر محمد بوحاری کے چیف آف اسٹاف عبا کیاری کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کے صدارتی دفتر سے جاری بیان میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا گیا کہ عباکیاری کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد انتقال کرگئے ہیں۔بیان میں عباکیاری کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا گیا کہ ‘مرحوم کا کووڈ-19 (کورونا وائرس) مثبت آیا تھا اور انہیں طبی امداد دی جارہی تھی تاہم وہ 17 اپریل 2020 کو دم توڑ گئے’۔70 سالہ عباکیاری نائیجیریا میں کورونا وائرس سے شکار ہونے والے اعلیٰ سطح کے عہدیدار ہیں۔نائیجیریا کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کے مطابق ملک میں اب تک مصدقہ کیسز کی تعداد 493 ہے اور 17 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق صدر کے چیف آف اسٹاف دیگر امراض کا بھی شکار تھے اور انہیں صدر کے خاص مشیر کا درجہ حاصل تھا۔عباکیاری کے حوالے سے کہا جاتا تھا کہ 77 سالہ سابق فوجی اور اب دوسری مرتبہ منتخب ہونے والے حکمران محمد بوحاری پر گہرا اثر تھا اور ان کے اکثر اجلاس کی نگرانی کرتے تھے۔الجزیرہ کے مطابق عباکیاری کا کورونا وائرس ٹیسٹ مارچ کے آخر میں جرمنی سے واپسی کے بعد مثبت آیا تھا تاہم انہوں نے خود کو قرنطینہ میں منتقل کردیا تھا۔عباکیاری نے 29 مارچ کو ایک بیان میں کہا تھا کہ انہیں نائیجیریا کے سب سے بڑے شہر لیگوس کے نجی میڈیکل سینٹر میں منتقل کردیا گیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے جلد صحت یابی کے بعد واپسی کی امید ظاہر کی تھی۔



0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔