ہفتہ، 18 اپریل، 2020

شاہی جوڑا امریکا میں کس فلاحی کام پر لگ گیا (ویک اپ کال وید ضیاء مغل )

0 comments
لاس اینجلس (ویک اپ کال ) رطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل امریکہ میں مستحقین میں کھانا تقسیم کرنے لگے۔ جوڑے نے پروجیکٹ اینجل فوڈ نامی این جی او میں رضاکارانہ طور پر خدمات سرانجام دیتے ہوئے ان لوگوں میں کھانا تقسیم کیا جو مستقل طور پر کسی بیماری کا شکار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں منتقل ہونے کے بعد پہلی عوامی سرگرمی کے دوران بیمار لوگوں میں کھانا تقسیم کیا۔
خبر رساں اداروں کے مطابق فلاحی تنظیم پراجیکٹ اینجل فوڈ کی کمیونیکیشنز مینجر اینی میری ولیمز نے کہا کہ برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ میگھن نے پراجیکٹ اینجل فوڈ کے ساتھ اتوار کو ایسٹر کے تہوار اور پھر گزشتہ روز 20 بیمار لوگوں میں کھانا تقسیم کیا۔
تنظیم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رچرڈ ایوب نے بتایا کہ کورونا وائرس کے دوران تنظیم کو مزید مدد کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ عاجزی پسند، نرم دل اور مخلص ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنے ناموں سے مخاطب کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں کی توجہ کورونا وباء کی اس مشکل گھڑی میں عطیات کے لیے مددگار ثابت ہو گی۔ پروجیکٹ اینجل فوڈ کے سی ای او رچرڈ ایوب نے غیر ملکی نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا سے بچاؤ کی تمام احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے ڈیوک اینڈ ڈچز آف سسیکس نے مستحقین کو کھانا تقسیم کیا۔
رچرڈ ایوب نے بتایا کہ رضاکارانہ فرائض سرانجام دیتے ہوئے سماجی دوری کا خاص اہتمام کیا گیا کیونکہ ادارے میں موجود تمام افراد کسی نہ کسی بیماری کا شکار ہیں اور وہاں موجود لوگوں کی عمریں 60 سے اوپر کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ اس سے قبل بھی ایسٹر کے تہوار پر یہاں کھانا تقسیم کرنے آئے تھے اور تب بھی سماجی دوری اور احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوتے ہوئے این 95 ماسک اور دستانوں کا استعمال کیا گیا تھا۔

رچرڈ ایوب نے بتایا کہ شہزادہ اور ان کی اہلیہ اس نیک کام کے لیے عام لباس کا انتخاب کرتے ہیں کہ مستحقین کو معلوم نہیں ہوتا ہے انہیں کھانا دینے والا کون ہے۔ واضح رہے کہ شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل شاہی رکن کی حیثیت سے دستبردار ہونے کے بعد امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں11 ماہ کے بیٹے آرچی کے ہمراہ خود ساختہ تنہائی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔