ہفتہ، 18 اپریل، 2020

شوبز سے تعلق رکھنے والی اداکاروں کو محبت کے بجائے نفرت کیوں ملتی ہے۔ (بی بی سی رپورٹ )

0 comments

(اسلام آباد (جی سی این

 عام تاثر یہ ہے کہ اداکاراؤں کے لیے خوبصورت نظر آنا بہت ضروری ہے- اس کی بنیاد پر ہی یہ لوگوں کی محبتیں اور توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو کتی ہیں- مگر شوبز کے شعبے میں خوبصورتی کے ساتھ ساتھ کامیابی کے لیے صلاحیتوں کی بھی ضرورت ہوتی ہے- اور خود کو منوانے کے لیے بعض اوقات ایسے مشکل کردار بھی نبھانے پڑتے ہیں جن کو کرتے ہوئے اداکاراؤں کو خود بھی یقین ہوتا ہے کہ اس کے بدلے میں انہیں بہت زیادہ تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے-

ایسے ہی کچھ کرداروں کے حوالے سے بات کریں گے جن کو کرنے کے بعد اداکاراؤں کو شدید نفرت کا سامنا کرنا پڑا- 1: عائزہ خان عائزہ خان جو کہ ہمیشہ بہت ہی مثبت اور مظلوم کرداروں میں لوگوں کے سامنے آئیں اس وجہ سے ان کو ہمیشہ سے ہی لوگوں کی محبت اور ہمدردی وصول کرنے کی عادت رہی ہے- مگر ڈرامہ میرے پاس تم ہو کی مہوش کے روپ میں جب وہ منفی کردار میں سامنے آئیں تو لوگوں نے ان کی جانب سے آنکھیں پھیر لیں- اور ان کے لیے ان کی محبت شدید ترین نفرت میں تبدیل ہو گئی-

ایک جانب مردوں نے انہیں بے وفا کا خطاب دیا تو عورتوں نے بھی انہیں کٹہرے میں کھڑا کر دیا- 2: نیلم منیر خان خطرناک حد تک حسین نظر آنے والی نیلم منیر خان کی خوبصورتی کے دیوانے انہیں ہر روپ میں چاہنے کے لیے تیار نظر آتے ہیں- مگر دل موم کے دیا میں الفت کے منفی کردار میں ان کی بے مثال اداکاری نے ان کی خوبصورتی کو بھی لوگوں کی نظروں سے غائب کر دیا اور ان کو خوبصورت چہرے اور برے اعمال والی الفت سے شدید ترین نفرت محسوس ہوئی- 3

: ثنا جاوید ثنا جاوید ویسے تو لوگوں کی محبتیں سمیٹن کا ہنر جانتی ہیں- مگر ڈرامہ ذرا یاد کر میں ماہ نور کے کردار میں لوگوں نے انہیں بہت زیادہ کوسنے بھی دیے ہیں- ایک ایسی عورت کے کردار میں جو کہ اپنے شوہر سے کسی اور مرد کے لیے طلاق لیتی ہے- اور اس کے بعد اس سے دوبارہ نکاح کے لیے حلالہ کرنے کے لیے شوہر ڈھونڈ رہی ہوتی ہے- لوگوں نے بہت برا بھلا کہا اور اس کو ہماری معاشرتی اور مذہبی روایات کے خلاف قرار دیا- 4: اقرا عزیز اقرا عزیز رانجھا رانجھا کر دی کے نور بانو کے کردار میں لوگوں کی تعریف سمیٹتے سمیٹتے تھک گئی تھیں-

اسی وجہ سے اب انہوں نے ڈرامہ جھوٹی میں نمرہ کے کردار میں ایک خود غرض اور چالاک لڑکی کے روپ میں اگرچہ اپنے کردار کو تو بہت خوبصورتی سے نبھا رہی ہیں مگر جھوٹی ہونے کی بنا پر لوگ ان کو بہت بہت کچھ سنا رہے ہیں- 5: نادیہ خان نادیہ خان جو کہ کافی عرصے بعد شوبز میں واپس آئی ہیں اور بیک وقت کئی ڈراموں میں نظر آرہی ہیں اور ان کے کرداروں کو عوام میں سراہا بھی جا رہا ہے-

مگر ڈرامے کم ظرف میں انہوں نے رباب کے کردار میں ایک خودغرض اور ضدی بہن کے کردار میں جہاں اپنی صلاحیتوں کو منوایا وہیں اس کردار کے منفی ہونے کے سبب لوگوں نے انہیں بہت سرد اور گرم بھی سنائیں اور ان کو ایک خودغرض بہن کے روپ میں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا –

The post شوبز سے تعلق رکھنے والی اداکاروں کو محبت کے بجائے نفرت کیوں ملتی ہے۔ appeared first on Global Current News.



from Global Current News https://ift.tt/3euAFtB
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔