لاہور(جی سی این رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے آن لائن فٹنس ٹیسٹنگ کا طریقہ کار بتادیا، کھلاڑیوں کو یویو ٹیسٹ چھوڑنے کی مشروط اجازت دے دی گئی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے 20 اپریل سے شروع ہونے والے سینٹرل اور ڈومیسٹک کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کا طریقہ کار واضح کردیا ہے، ایک وقت میں 6 کھلاڑیوں کے آن لائن ٹیسٹ لیے جائیں گے۔اس حوالے سے کھلاڑیوں اور کوچز کو ویڈیوز بھجوادی گئی ہیں، قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ یاسر ملک کا کہنا ہے کہ کھلاڑی یویو ٹیسٹ کے لیے پارک یا گلی نہیں جاسکتے تو اپنے گھروں کی چھتوں پر کرلیں، اگر کسی صورت میں یویو ٹیسٹ ممکن نہ ہوا تو کھلاڑی کی فٹنس کا اندازہ باقی 7 ٹیسٹوں سے لگایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ رواں ڈومیسٹک سیزن میں 6 مرتبہ فٹنس ٹیسٹ لینے کا منصوبہ ہے، آئسولیشن کے باعث 24 مارچ کو شیڈول ٹیسٹ اب 20 اپریل کو لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے گھروں میں بیٹھے بیٹھے کھلاڑیوں کے وزن میں اضافہ ہو، فٹنس ٹیسٹ کا مقصد کھلاڑیوں کو پروفیشنل کرکٹ کے لیے تیار رکھنا ہے۔
The post کورونا وائرس کے باعث کرکٹرز کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ کیسے ہونگے؟ appeared first on Global Current News.
from Global Current News https://ift.tt/2Vt07Xs
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔