ہفتہ، 16 مئی، 2020

حکومت سندھ نے یوم علیؓ کے جلوس میں سرکاری سرپرستی میں ایس اوپیزکی دھجیاں اڑا کر رکھ دیں(بریکنگ الرٹ ویک اپ کال)

0 comments

کراچی (ویک اپ کال ضیاء مغل,رپورٹ) حکومت سندھ نے یوم علیؓ کے جلوس میں سرکاری سرپرستی میں ایس اوپیزکی دھجیاں اڑاکرہمیں  مشکوک اور بیوقوف  بنایا گیا ۔بتایاجائے کس منہ سے قوم کومساجدمیں ایس اوپیزپرعمل درآمدکے لیے کہیں گے۔مفتی تقی عثمانی

ثابت ہوگیاکہ ایس اوپیزپرعمل درآمدہماری غلطی تھی۔احتجاجاًکل سے مسجدمیں نمازیں اداکروں گا۔25سال سے جاری درس کاسلسلہ بھی شروع کررہاہوں۔تمام مساجد ایس اوپیزکوپاؤں کی نوک پررکھیں۔مفتی منیب الرحمٰن)

اتحادتنظیمات مدارس دینیہ کاکل سے حفظ ناظرہ اور10شوال سے درس نظامی کے مدارس وجامعات کوکھولنے کااعلان۔کسی حکومتی جھانسے میں نہیں آئیں گے۔تمام وفاقوں کوسالانہ امتحانات کالائحہ عمل تیارکرنے کی ہدایت کردی۔مولانامحمدحنیف جالندھری

مولانافضل الرحمٰن کاکل سے جماعت کی سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کااعلان۔مفتی کفایت اللہ کے خلاف ریاستی جبراورمولاناگل رفیق حسن زئی پرقاتلانہ حملے کے خلاف ملک گیرسطح پراحتجاج اوردھرنوں کااعلان۔

تحریک لبیک نے حکومت کی قادیانیت نوازی پرملک گیردھرنوں کی کال دے دی۔کارکن الرٹ رہیں۔خادم رضوی
کاروبارپرکسی قسم کی قدغن قبول نہیں کریں گے۔مارکیٹیں اورتجارتی مراکزکوحسب سابق کھولنے کااعلان۔صنعت کاروں نے بھی مزیدپابندیاں قبول کرنے سے انکارکردیا۔

امریکی سپریم کورٹ کی طرح سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی لاک ڈاؤن کوغیرقانونی قراردے دیا۔بیماریاں اوروبائیں زندگی کاحصہ ہیں۔ان کی آڑمیں عوام سے آزادی کاحق چھیننے کی اجازت نہیں دے سکتے۔کوروناکے مریضوں،ہلاک شدگان کی رپورٹیں اورتفصیلات بھی طلب۔حکومتیں بتائیں باہرسے آنے والاپیساکہاں گیا؟کس کس کونوازاگیا؟خوف کی فضاپیداکرنے پرتمام پرائیویٹ چینلزکوایک ہفتے میں اپناقبلہ درست کرنے کی ہدایت۔



0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔