Global Current News لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
Global Current News لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

جمعرات، 28 فروری، 2019

فلم کی کہانی سے حقیقت کی دنیا تک۔۔ (فوکس نیوز )

0 comments

کراچی (جی سی این رپورٹ) پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی فضائیہ کے طیاروں کو مار گرانے کے بعد ایک پائلٹ کو حراست میں لے لیا گیا۔ گرفتار بھارتی پائلٹ کا نام ابھی نندن ورتمان بتایا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ابھی نندن کے والد کا نام ایئر مارشل ایس ورتمان ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ایس ورتمان 2017ء میں کارگل جنگ پر بنائی گئی تامل زبان کی بھارتی فلم کاٹروولیڈئی (Kaatru Valiyidai) میں بطور کنسلٹنٹ کام کر چکے ہیں۔ اس فلم کے ڈائریکٹر معروف بھارتی ہدایتکار منی رتنم ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح (اداکار) ایئر فورس اسکوارڈن لیڈر وروُن چکرپنی 1999ء کی کارگل جنگ میں پاکستان کی سرحد میں داخل ہو جاتا ہے جہاں اس کے طیارے کو پاک فضائیہ مار گراتی ہے اور اسے گرفتار کر لیتی ہے۔ جیل میں وروُن اپنی محبوبہ لیلا (جس کا کردار آدیتی رائو حیدری نے ادا کیا ہے) کو یاد کرتا ہے۔ اس موقع پر فلم میں اسکوارڈن لیڈر کا کردار ادا کرنے والے اداکارکارتھی نے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ فلم میں کام کرنا ان کیلئے خوش قسمتی کی بات تھی اور وہ گرفتار بھارتی پائلٹ کی محفوظ واپسی کیلئے دعاگو ہیں۔



from Global Current News https://ift.tt/2SvTLDl
via IFTTT

گرفتار پائلٹ کی بھارت کو واپسی،شاہ محمود قریشی نے بڑی بات بتا دی (فوکس نیوز )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہےکہ اگر گرفتار بھارتی پائلٹ کی واپسی سے کشیدگی میں کمی ہوتی ہے تو اس پر غور کرنے کے لیے تیار ہیں۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےکہاکہ ’وزیراعظم عمران خان نے پہلے دن کہا تھا کہ امن کی جانب ایک قدم اٹھائیں ہم دو قدم بڑھائیں گے، ہم امن کے داعی تھے اور ہیں، بھارت دہشت گردی پر بات کرنا چاہتا ہے تو ہم تیار ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ ’آپ (بھارت) خطے کے امن کو سیاست کی نذر کرنا چاہتے ہیں، یہ سیاسی ضرورت ہوسکتی ہے لیکن تاریخ آپ کو معاف نہیں کرے گی، ہماری خواہش امن ہے اور ہماری ترجیح استحکام ہے‘۔وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ ’بھارت نے پلوامہ واقعے پر جو ڈوزیئر بھیجا اسے دیکھنے کا موقع نہیں ملا لیکن جو بھی ڈوزیئر ہے اس کو کھلے دل سے دیکھنے اور جانچنے کے لیے تیار ہیں، کاش بھارت یہ ڈوزیئر پہلے بھیج دیتا، پہلے حملہ کیا گیا، پھر ڈوزیئر بھیجا، اگر یہ پہلے بھیج کر جواب لیا جاتا تو حملے کی نوبت نہیں آتی‘۔انہوں نے مزید کہا ’یہ سنجیدہ مسائل ہیں، بھارت کو اس طرح کے اقدامات پہلے کرنے چاہیے تھے یہ انسانی جانوں کا مسئلہ ہے، اگر جنگ ہوتی ہے تو پاکستان متاثر ہوگا کیا بھارت متاثر نہیں ہوگا؟ بھارت کچھ ہوش کے ناخن لے اور بیٹھ کر بات کرے‘۔



from Global Current News https://ift.tt/2Ej7ecx
via IFTTT

بچے معمول کے مطابق تدریسی عمل میں مصروف تھے کہ اچانک ایسا ہو گیا کہ آپ کا دل دھل جائیگا۔۔ (فوکس نیوز )

0 comments

کبیروالا(جی سی این رپورٹ)عبدالحکیم میں واقع اسکول کے کلاس روم کی چھت گرنے سے 22 بچے ملبے تلے دب گئے۔ذرائع کے مطابق کبیر والا کے علاقے عبدالحکیم میں واقع اسکول کے کلاس روم کی چھت گرنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسکول میں معمول کے مطابق تدریسی عمل جاری تھا۔ذرائع نےبتایا کہ واقعے کے فوری بعد علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں شروع کردیں جب کہ ریسکیو اہلکاروں کو بھی موقع پر طلب کرلیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق 15 بچوں کو زخمی حالات میں ملبے سے نکال لیا گیا اور فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ دیگر بچوں کو نکالنے کے لیے بھی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کلاس روم کی چھت گرنے پر سیکریٹری اسکولز ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کرلی۔وزیراعلیٰ نے واقعے کی وجوہات کا تعین کرکے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا اور زخمی بچوں کو علاج معالجےکی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔



from Global Current News https://ift.tt/2T69Wwn
via IFTTT

پاکستان بھارت کشیدگی،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑی خبر دیدی (فوکس نیوز )

0 comments

ہنوئی(جی سی این رپورٹ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی حالیہ صورتحال کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ویتنام کے شہر ہنوئی میں پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت سے حوصلہ افزا خبریں موصول ہورہی ہیں اور امید ہے بڑے عرصے سے جاری پاک بھارت کشیدگی جلد ختم ہونے جارہی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امید ہے خطے میں جلد امن قائم ہوگا اور اس سلسلے میں ہماری کوششیں بھی جاری ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ ان کے درمیان ویتنام میں دو روزہ مذاکراتی دور ہوا تاہم دونوں رہنما کسی معاہدے پر نہیں پہنچ سکے۔



from Global Current News https://ift.tt/2EmBIun
via IFTTT

پاکستان سپر لیگ فور،اسلام آباد یونائیٹڈ کی جیت،جانتے اب اس کی پوائنٹس ٹیبل پر کیا پوزیشن؟ (فوکس نیوز )

0 comments

دبئی (جی سی این رپورٹ)اسلام آبا یونائیٹڈ نے آصف علی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت کراچی کنگز کو اعصاب شکن مقابلے میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔آصف علی نے اپنی جارحانہ مزاج بلے بازے کا شاہکار دکھاتے ہوئے ٹیم کو گروپ اسٹیج میں اہم فتح دلواتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست پہنچادیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔گزشتہ 2 میچز کی طرح اس مرتبہ بھی کالن منرو کا بلا رنز اگلنے سے قاصر رہا اور وہ رومان رئیس کی گیند پر 4 رنز بنانے کے بعد 23 کے مجموعے پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔بابر اعظم نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیام لیونگسٹن کے ساتھ 78 رنز کی برق رفتار پارٹنرشپ قائم کرکے 11ویں اوور میں ہی ٹیم کو 101 رنز تک پہنچا دیا۔تاہم اس اسکور پر لیونگسٹن شاداب خان کی گیند پر 4 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 45 رنز بنانے کے بعد کیچ آؤٹ ہوگئے۔

بابر اعظم نے گزشتہ میچ کے مین آف دی میچ کولن انگرام کے ہمراہ 32 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی لیکن 133 پر انگرام 13 رنز بنانے کے بعد رومان رئیس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے باؤلرز نے کراچی کنگز کے بلے بازوں کے لیے پریشانی کھڑی کرنے کی کوشش کی، لیکن بابر اعظم ان کے ارادوں کے درمیان آگئے۔تاہم شاداب الیون نے دوسری جانب سے 12 رنز بنانے والے بین ڈنک اور 2 رنز بنانے والے عماد وسیم کو بھی پویلین بھیج کر بابر اعظم کے ارادوں کو بھی کمزور کردیا۔بابر اعظم 68 رنز بنانے کے بعد 19ویں اوور میں فہیم اشرف کی گیند پر 161 کے مجموعے پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے نپی تلی باؤلنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز کو بڑا ہدف بنانے سے روکے رکھا اور کنگز مقرر 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔ایونٹ کے گروپ اسٹیج میں اپنے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے با آسانی شکست سے دوچار کیا تھا۔کراچی کنگز اپنے 5 میچوں میں 2 فتوحات حاصل کرکے 4 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ 6 پوائنٹس کے ساتھ بہتر رن اوسط کی وجہ سے تیسرے نمبر پر ہے۔



from Global Current News https://ift.tt/2BXKHl9
via IFTTT

بوئنگ کمپنی نے ایسا لڑاکا طیارہ متعارف کرا دیا کہ سب حیران، اس کی خوبیاں جانیئے (فوکس نیوز )

0 comments

نیویارک (جی سی این رپورٹ)بوئنگ کمپنی نے پہلا بغیر پائلٹ کے اڑنے کی صلاحیت رکھنے والا لڑاکا طیارہ متعارف کرا دیا ہے جو اگلے سال فضاؤں میں پرواز کرتا نظر آئے گا۔یہ لڑاکا طیارہ دوران جنگ مال بردار طیاروں کے ساتھ پرواز کر سکے گا، ابتدائی وارننگ ٹیسٹ، انٹیلی جنس معلومات اکھٹی کرنے، نگرانی اور پہرے کا کام بھی کرے گا۔اس طیارے کو بوائنگ ائیرپاور ٹیمنگ سسٹم کا نام دیا گیا ہے جو کہ جنگی حالات میں بغیر پائلٹ کے پرواز کرکے مختلف مشکل کام کرسکے گا۔کمپنی کے مطابق بغیر پائلٹ کے یہ لڑاکا طیارہ زیادہ لمبے عرصے تک پرواز کی صلاحیت رکھتا ہوگا اور زیادہ معلومات کا تجزیہ کرسکے گا۔یہ آسٹریلیا میں کئی دہائیوں میں تیار کیا جانے والا پہلا طیارہ ہے۔بوئنگ نے طیارے کی لاگت تو نہیں بتائی مگر دعویٰ کیا کہ اس لڑاکا جیٹ کی لاگت پائلٹ والے لڑاکا طیارے سے بہت زیادہ کم ہے۔کمپنی اس پائلٹ لیس لڑاکا طیارے کو دنیا بھر میں فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔امریکی فوج بھی اسے خریدنے میں دلچسپی رکھتی ہے جو ماضی میں اس طرح کی ٹیکنالوجی پر کام بھی کرچکی ہے۔2017 میں امریکی فوج نے اس سے ملتا جلتا طیارے کا ڈیزائن متعارف کرایا تھا جسے لائل ونگ مین پروگرام کا حصہ بنایا گیا اور امید ظاہر کی کہ 2030 تک فضاؤں میں لڑاکا طیارے پائلٹ کے بغیر پرواز کریں گے۔



from Global Current News https://ift.tt/2Ublmvl
via IFTTT

جارحیت کا موثر جواب دیامگر ۔۔۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بڑی بات کہہ دی (فوکس نیوز )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)ارلیمانی رہنماؤں کی ان کیمرہ بریفنگ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم نے بھارت کو مؤثر جواب دیا ہے تاہم بھارت کی جانب سے مزید حرکت کا خدشہ موجود ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں پارلیمانی رہنماؤں کو ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کیمرہ بریفنگ دی جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی خطاب کیا۔پارلیمانی رہنماؤں کو بھارتی جارحیت اور پاکستان کی جوابی کارروائی کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ ان کیمرہ بریفنگ میں پارلیمانی رہنماؤں کے علاوہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بھی شریک ہوئے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اجلاس میں کہا کہ ہم نے بھارت کو مؤثر جواب دے دیا ہے تاہم بھارت کی جانب سے مزید حرکت کا خدشہ موجود ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے دفاع کیلئے پوری طرح تیار ہیں، کسی پاکستانی طیارے نے ایل او سی کی خلاف ورزی نہیں کی۔آرمی چیف نے کہا کہ عالمی طاقتوں نے بہت تشویش کا اظہار کیا ہے اور وہ اپنا کردار ادا کررہی ہیں، عالمی طاقتوں کی کوشش ہے کہ معاملات طے پا جائیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بھارت کو ایک بار پھر امن کی دعوت دی ہے، توقع ہے کہ بھارت ہوش مندی کا مظاہرہ کرکے وزیراعظم کی دعوت کو مثبت لے گا۔ان کیمرہ بریفنگ کے بعد صحافی نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے سوال کیا کہ ’ان کیمرہ بریفنگ کیسی رہی‘؟ جس پر ان کا کہنا تھا کہ بریفنگ بہت اچھی رہی۔بعد ازاں صحافیوں نے پیپلزپارٹی کے صدر آصف علی زرداری سے بھی سوال کیا جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’سب کا مورال بلند ہے‘۔



from Global Current News https://ift.tt/2BXKFtx
via IFTTT

یہ دنیا کا سب سے چھوٹا بچہ،جانتے ہیں پیدائش کے وقت اس کا وزن کتنا تھا؟ (فوکس نیوز )

0 comments

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ہیلی کاپٹر کو حادثہ،جانتے ہیں کتنے افراد مارے گئے؟ (فوکس نیوز )

0 comments

سری نگر(جی سی این رپورٹ) مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 6 فوجی اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ایئرفورس کے اہلکاروں کو لے کر جانے والا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر ضلع بڈگام کے علاقے جیرنڈ کلاں میں گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں بھارتی فضائیہ کے 6 اہلکار اور ایک شہری ہلاک ہوگئے۔بھارتی حکام کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹر کھلے میدان میں گرتے ہی دو ٹکرے ہوگیا جس میں آگ بھڑک اٹھی جب کہ حکام نے دعویٰ کیا کہ ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی کے باعث حادثہ پیش آیا

۔دوسری جانب کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پاک فضائیہ کی جانب سے 2 بھارتی جنگی طیاروں کو مار گرانے اور پائلٹ کی گرفتاری کی خبر پھیلتے ہی مقبوضہ کشمیر میں لوگ خوشی سے گھروں سے باہر نکل آئے اور ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگائے۔ضلع بڈگام کے علاقے جیرنڈ کلاں میں بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر گرنے کے مقام پر بھی سیکڑوں کشمیری جمع ہوئے اور قابض بھارتی فوجیوں کی موجودگی میں ’جیوے جیوے پاکستان‘ اور ’آزادی‘ کے نعرے لگائے۔ یاد رہے کہ پاکستانی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے بھارت کو بھرپور جواب دیتے ہوئے 2 طیارے مارے گرائے جب کہ ایک پائلٹ کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔



from Global Current News https://ift.tt/2BWE6aR
via IFTTT

پاکستان سپر لیگ فور لاہور قلندرز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف دھمال (فوکس نیوز )

0 comments

دبئی (جی سی این رپورٹ)پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیزن 4 کے 17ویں میچ میں لاہور قلندرز نے تباہ کن باؤلنگ اور بیٹنگ کی بدولت یک طرفہ مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان فخر زمان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔نیپال سے تعلق رکھنے والے قلندرز کے اسپنر سندیپ لمی چنے نے اپنی جادوئی گیندوں میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹسمین کو گھما کر رکھ دیا۔گلیڈی ایٹرز کے احسن علی ایک جانب سے رنز بناتے رہے لیکن وکٹ کی دوسری جانب سندیپ لمی چنے سرفراز الیون کے بڑے کھلاڑیوں کو یکے بعد دیگرے پویلین بھیجتے رہے۔لمی چنے کی گیند پر پہلے شین واٹس 7 رنز بنانے کے بعد 33 کے مجموعے پر ایل بی ڈبلیو ہوئے، اس کے بعد 43 کے اسکور پر 8 رنز بنانے کے بعد ریلی روسو ڈیوڈ ویزے کو کیچ دے بیٹھے جبکہ 45 کے اسکور پر ایک رنز بنانے والے عمر اکمل بولڈ ہوگئے۔لمی چنے نے اپنی چوتھی وکٹ دانش عزیز کو آؤٹ کرتے ہوئے لی اور اپنے 4 اوور کے اسپیل میں 10 رنز ککے عوض 4 وکٹیں لے کر گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی۔

احسن علی دوسری جانب مزاحمت کرتے نظر آئے لیکن 33 رنز بنانے والے بیٹسمین کی مزاحمت 53 کے مجموعے پر اس وقت دم توڑ گئی جب وہ رن آؤٹ ہوئے۔کپتان سرفراز احمد کے 29 اور محمد نواز کے 12 رنز کی بدولت ٹیم 106 کے مجموعے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی، تاہم لاہور قلندرز نے اپنی نپی تلی باؤلنگ کے بدولت انہوں نے گلیڈی ایٹرز کو 106 رنز پر ڈھیر کردیا۔لاہور قلندرز کے لمی چنے کی 4 وکٹوں کے علاوہ حارث رؤف نے 2 جبکہ یاسر شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں لاہور قلندرز کا آغاز بھی اچھا نہ تھا اور 4 کے مجموعے 2 رنز بنانے کے بعد کپتان فخر زمان محمد حسنین کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔وکٹ کیپر بیٹسمین گوہر علی نے ٹیم کو برق رفتار 21 رنز بنائے لیکن وہ 33 کے مجموعے پر گرنے کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔اس کے بعد کپتان اے بی ڈی ویلیئرز اور رواں برس اپنا پہلا میچ کھیلنے والے حارث سہیل نے 74 رنز کی پارٹنر شپ قائم کرکے اسکور ٹیم کو 8 وکٹوں سے آسانی کے ساتھ فتح دلوائی۔اے بی ڈی ویلیئرز 47 اور حارث سہیل 33 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد حسنین اور ہیری گُرنے ایک ایک وکٹ لے کر کامیاب رہے۔لاہور قلندرز کے سندیپ لمی چنے کو 4 وکٹیں لینے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا

گیا۔خیال رہے کہ یہ ایونٹ میں لاہور قلندرز کی تیسری کامیابی ہے جبکہ اسے کل 6 میچوں میں سے 3 میں شکست کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔بہتر رن اوسط کے ساتھ لاہور قلندرز اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 8 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے۔دونوں ٹیموں کے مابین ایونٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو شکست سے دوچار کیا تھا۔آج کھیلے جانے والے میچ میں لاہور قلندر کے اسکواڈ میں تبدیلی کے بعد اے بی ڈی ویلیئرز کی بجائے فخر زمان قلندرز کی کپتانی کررہے ہیں۔



from Global Current News https://ift.tt/2UaBayd
via IFTTT

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے باعث بازار حصص میں منفی رجحان (فوکس نیوز )

0 comments

کراچی(جی سی این رپورٹ)پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کا اثر پاکستانی شیئرز بازار میں بھی نظر آیا اور دن بھر اتار چڑھاؤ کے بعد کراچی اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 128 پوائنٹس کمی سے 38692 پر بند ہوا۔کاروباری دن کے آغاز پر بھارتی طیاروں کی دراندازی کی وجہ سے شیئرز بازار میں شیئرز فروخت کرنے کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس ایک موقع پر 1498 کمی سے37 ہزار 323 تک نیچے گیا۔تاہم ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس بریفنگ میں بھارتی طیارے گرائے جانےکے بعد صورتحال تبدیل ہوئی اور کاروبار کے آخری گھنٹے میں شیئرز خریداری کے سبب انڈیکس 37 پوائنٹس مثبت بھی ہوا البتہ کاروبار کا اختتام 128 پوائنٹس کمی سے 38 ہزار 692 پر کیا۔کاروباری دن میں مارکیٹ میں 17 کروڑ 88 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت ساڑھے8 ارب روپے سے زائد رہی۔



from Global Current News https://ift.tt/2BWwpRL
via IFTTT

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی او آئی سی اجلاس میں شرکت،پاکستان نے دو ٹوک اعلان کردیا (فوکس نیوز )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی موجودگی کی صورت میں شرکت سے انکار کردیا۔جیو نیوز کے پروگرام ‘جیو پاکستان میں’ گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ آج ترک وزیر خارجہ نے خود ٹیلی فون کرکے مجھ سے رابطہ کیا، ترکی نے پاکستان کے ساتھ مکمل یک جہتی کا فیصلہ کیا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا ‘ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ ترکی سمجھتا ہے بھارت نے برادر اسلامی ملک کے خلاف جارحیت کی ہے، ترک وزیر خارجہ نے کہا او آئی سی میں سشما سوراج کی شرکت کا اب جواز نہیں رہا’۔شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری کو بھی خط لکھ کر لائن آف کنٹرول پر بھارتی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا جس پر سیکریٹری جنرل نے تشویش کا اظہار کیا اور اپنا کردار ادا کرنے کیلئے رضا مندی ظاہر کی۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے حالیہ کارروائی سے معاملات کو بڑھاوا دیا ہے، بھارت دروغ گوئی سے کام لے رہا ہے، سیاسی مقاصد پورے کرنے کے لیے بھارتی حکومت اپنے عوام اور اپوزیشن کو ماموں بنا رہے ہیں، بھارت سے مقابلے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ہماری قوم یکجا ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میرا اختلاف او آئی سی یا کسی دوسرے اسلامی ملک سے نہیں، میرا اختلاف بھارتی وزیر خارجہ سشما سوارج سے ہے، اگر سشما سوراج او آئی سی کے اجلاس میں آتی ہیں تو میں اجلاس میں شرکت نہیں کروں گا۔



from Global Current News https://ift.tt/2UbQKK7
via IFTTT

دنیا بھر میں ’پاک فوج زندہ باد‘ کا ٹرینڈ (فوکس نیوز )

0 comments

پاکستانی فضائیہ کے ہاتھوں تباہ کئے جانے والے بھارتی طیاروں کی تصاویر (فوکس نیوز )

0 comments

بدھ، 27 فروری، 2019

وزیراعظم کا قوم سے خطاب کچھ دیر میں۔۔کیا بڑا پیغام دیا جانے والا؟ (فوکس نیوز )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ) وزیر اعظم عمران خان اب سے کچھ دیر بعد قوم سے اہم خطاب کریں گے۔بھارت کی مسلسل جارحیت اور دراندازی کے بعد اس وقت وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور دیگر حکام شریک ہیں۔پاکستان فضائیہ نے آج صبح لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والے دو بھارتی طیاروں کو مار گرایا اور اس کے دو پائلٹ بھی گرفتار کر لیے تھے۔موجودہ تناظر میں وزیراعظم کا خطاب انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ وہ قوم کو اعتماد میں لیں گے۔



from Global Current News https://ift.tt/2H5nD7B
via IFTTT

ایک ہی سرپرائز نے انتہا پسند مودی سرکار کی عقل ٹھکانے لگا دی،جانتے ہیں اب کیا پیغام پہنچا دیا گیا (فوکس نیوز )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)پاکستان کی جانب سے صرف ایک ہی سرپرائز کے بعد انتہا پسند ہندئو مودی سرکار کی عقل ٹھکانے آگئی ہے اور اب ان کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ موجودہ حالات میں مزید کشیدگی نہیں چاہتا،مزید تفصیلات آرہی ہیں۔۔



from Global Current News https://ift.tt/2IFVarv
via IFTTT

لائن آف کنٹرول پر کشیدگی،پاکستان کی جانب سے جواب کے بعد ایک اور بڑا فیصلہ سامنے آگیا (فوکس نیوز )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ) لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے بعد لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت دیگر ہوائی اڈوں پر فضائی آپریشن معطل کردیا گیا۔لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے منیجر کے مطابق چین کے گوانگزو ایئرپورٹ سے آنے والی پرواز کو واپس بھجوادیا گیا ہے جب کہ اندرون و بیرون ممالک جانے اور آنے والی پروازیں تا حکم ثانی روک دی گئیں ہیں۔ایل او سی پر کشیدگی کے بعد نیو اسلام آباد ایئرپورٹ، پشاور، ملتان، فیصل آباد اور سیالکوٹ کے ہوائی اڈوں پر فضائی آپریشن معطل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ آج صبح بھارت کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی کی گئی جس کا بھرپور جواب دیتے ہوئے پاک فضائیہ نے 2 بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے اور ایک پائلٹ کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ پاکستان ایئر فورس کے طیاروں نے لائن آف کنٹرول پر اپنی حدود میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں 2 بھارتی لڑاکا طیارے تباہ ہوگئے۔



from Global Current News https://ift.tt/2Nx2JPL
via IFTTT

منہ توڑ جواب پر پاکستان کی سیاست قیادت کا شاہینوں کو سلام (فوکس نیوز )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)بھارتی جارحیت اور اس پر پاک فضائیہ کے بھرپور جواب پر پاکستانی سیاستدانوں نے شاہینوں کو سلام پیش کیا ہے۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ پاک فضائیہ نے اپنی تابندہ اور درخشاں روایات میں آج ایک اور روشن باب کا اضافہ کردیا ہے، اللہ تعالی کا شکر ہے اس نے ہمیں دشمن پر فتح و نصرت عطا فرمائی، ہر جارحیت پر دشمن کو ایسا ہی دندان شکن جواب ملے گا۔شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کو اس کی جارحیت کا جواب مل گیا، اب بھی وقت ہے کہ نریندر مودی دانشمندی کی راہ اپنائیں، پاکستان کی مسلح افواج نے ثابت کردیا کہ مادر وطن کے ایک ایک انچ کادفاع کرنے کی صلاحیت ہے۔شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اپنی خود مختاری، سالمیت اور عزت و وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، یہ بھارت کے لیے پیغام ہےکہ وہ جنگی جنون اور جنوبی ایشیاء میں بدامنی کی منفی سوچ ترک کرے، جنگ و جدل مسائل کا حل نہیں، اب بھی وقت ہے کہ بھارتی قیادت ہوش کے ناخن لے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کے جنگی جنون کا منہ توڑ جواب قوم کی خواہشات اور توقعات کے عین مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے قابل فخر کارنامہ انجام دیا ہے، قوم کا بچہ بچہ پرعزم اور افواج پاکستان کی پُشت پر ہے۔وزیر انسانی حقوق شیری مزاری نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو خبردار کیا تھا کہ اگر وہ حملہ کریں گے تو ہم سوچیں گے نہیں بلکہ اس کا جواب دیں گے۔شیری مزاری کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتے ہیں اور ہم نے ایسا ہی کیا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے اپنے بیان میں کہا کہ میرے خیال میں پاکستان کی صلاحیت کے بارے میں اب کوئی سوال باقی نہیں رہا ہوگا اور ہم خود کا دفاع کریں گے۔اسد عمر نے کہا کہ امید ہے کہ بھارت کے ذی فہم لوگ نریندر مودی کو دو جوہری طاقتوں کو لڑانے کی نریندر مودی کی کوشش کو روکیں گے، کوئی ذی فہم شخص ایسا نہیں چاہتا۔



from Global Current News https://ift.tt/2GMxlw9
via IFTTT

پاکستان کا بھارت کو منہ توڑ جواب،فضا اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی (فوکس نیوز )

0 comments

نئی دہلی(جی سی این رپورٹ) پاکستانی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے بھارت کو بھرپور جواب دیتے ہوئے 2 طیارے مارے گرائے جب کہ 2 پائلٹوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔دفتر خارجہ اور ترجمان پاک فوج نے بھارت کو جواب دینے کی تصدیق کردی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ بھارتی طیاروں نے آج صبح کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کی جس پر پاک فضائیہ نے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 2 بھارتی طیارے مار گرائے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق دونوں بھارتی طیاروں کو پاکستانی فضائی حدود میں نشانہ بنایا گیا، ایک بھارتی طیارہ آزاد جموں کشمیر اور دوسرا مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرا۔ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ زمین پر موجود اہلکاروں نے ایک دو بھارتی پائلٹوں کو گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی لڑاکا طیاروں نے جموں کشمیر کے ضلع راجوڑی میں نوشہرہ سیکٹر کے قریب دو لڑاکا طیارے مار گرائے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق 2 پائلٹ بھی مارے گئے۔بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستانی طیاروں پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد، سری نگر، جموں اور لہہ ایئرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے سویلین ایئر ٹریفک معطل کردی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹر کے مطابق بھارتی حکام نے تصدیق کی ہے کہ تین پاکستانی لڑاکا طیارے مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوئے۔ یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان فضائی حدود کی خلاف ورزی پر گزشتہ روز ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا تھا کہ ہمارا جواب مختلف ہوگا، بھارت سرپرائز کا انتظار کرے۔



from Global Current News https://ift.tt/2EiFlRM
via IFTTT

بھارتی فضائی کی دراندازی،خواجہ آصف نے حکومت کو ایسی پیشکش کر ڈالی کہ سب دنگ رہ گئے (فوکس نیوز )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور بھارت کی جانب سے پاکستان میں دراندازی کا متحدہ ہو کر جواب دیا جائے اور فوری طور پر آج ہی کے دن پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے۔انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے کہ ہم اپنی فوج کے ساتھ متحدہ ہو کر کھڑے رہیں اور اس پارلیمنٹ کا اس ملک کے اتحاد کی علامت بننا چاہیے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ کچھ وقت کے لیے اپنے تمام تر سیاسی اختلافات بھلا کر اس موقع پر ہمیں اپنی فوج کے پیچھے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑا ہونا چاہیے ۔خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارے حکومت سے معیشت اور حکومت چلانے کے امور پر متعدد اختلافات ہیں لیکن اس معاملے پر پورا پاکستان متحد ہے۔



from Global Current News https://ift.tt/2H5rFgk
via IFTTT