بدھ، 27 فروری، 2019

بھارتی فضائی کی دراندازی،خواجہ آصف نے حکومت کو ایسی پیشکش کر ڈالی کہ سب دنگ رہ گئے (فوکس نیوز )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور بھارت کی جانب سے پاکستان میں دراندازی کا متحدہ ہو کر جواب دیا جائے اور فوری طور پر آج ہی کے دن پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے۔انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے کہ ہم اپنی فوج کے ساتھ متحدہ ہو کر کھڑے رہیں اور اس پارلیمنٹ کا اس ملک کے اتحاد کی علامت بننا چاہیے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ کچھ وقت کے لیے اپنے تمام تر سیاسی اختلافات بھلا کر اس موقع پر ہمیں اپنی فوج کے پیچھے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑا ہونا چاہیے ۔خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارے حکومت سے معیشت اور حکومت چلانے کے امور پر متعدد اختلافات ہیں لیکن اس معاملے پر پورا پاکستان متحد ہے۔



from Global Current News https://ift.tt/2H5rFgk
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔