بدھ، 27 فروری، 2019

پاکستان کا بھارت کو منہ توڑ جواب،فضا اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی (فوکس نیوز )

0 comments

نئی دہلی(جی سی این رپورٹ) پاکستانی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے بھارت کو بھرپور جواب دیتے ہوئے 2 طیارے مارے گرائے جب کہ 2 پائلٹوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔دفتر خارجہ اور ترجمان پاک فوج نے بھارت کو جواب دینے کی تصدیق کردی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ بھارتی طیاروں نے آج صبح کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کی جس پر پاک فضائیہ نے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 2 بھارتی طیارے مار گرائے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق دونوں بھارتی طیاروں کو پاکستانی فضائی حدود میں نشانہ بنایا گیا، ایک بھارتی طیارہ آزاد جموں کشمیر اور دوسرا مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرا۔ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ زمین پر موجود اہلکاروں نے ایک دو بھارتی پائلٹوں کو گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی لڑاکا طیاروں نے جموں کشمیر کے ضلع راجوڑی میں نوشہرہ سیکٹر کے قریب دو لڑاکا طیارے مار گرائے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق 2 پائلٹ بھی مارے گئے۔بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستانی طیاروں پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد، سری نگر، جموں اور لہہ ایئرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے سویلین ایئر ٹریفک معطل کردی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹر کے مطابق بھارتی حکام نے تصدیق کی ہے کہ تین پاکستانی لڑاکا طیارے مقبوضہ کشمیر میں داخل ہوئے۔ یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان فضائی حدود کی خلاف ورزی پر گزشتہ روز ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا تھا کہ ہمارا جواب مختلف ہوگا، بھارت سرپرائز کا انتظار کرے۔



from Global Current News https://ift.tt/2EiFlRM
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔