بدھ، 27 فروری، 2019

منہ توڑ جواب پر پاکستان کی سیاست قیادت کا شاہینوں کو سلام (فوکس نیوز )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)بھارتی جارحیت اور اس پر پاک فضائیہ کے بھرپور جواب پر پاکستانی سیاستدانوں نے شاہینوں کو سلام پیش کیا ہے۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ پاک فضائیہ نے اپنی تابندہ اور درخشاں روایات میں آج ایک اور روشن باب کا اضافہ کردیا ہے، اللہ تعالی کا شکر ہے اس نے ہمیں دشمن پر فتح و نصرت عطا فرمائی، ہر جارحیت پر دشمن کو ایسا ہی دندان شکن جواب ملے گا۔شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کو اس کی جارحیت کا جواب مل گیا، اب بھی وقت ہے کہ نریندر مودی دانشمندی کی راہ اپنائیں، پاکستان کی مسلح افواج نے ثابت کردیا کہ مادر وطن کے ایک ایک انچ کادفاع کرنے کی صلاحیت ہے۔شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اپنی خود مختاری، سالمیت اور عزت و وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، یہ بھارت کے لیے پیغام ہےکہ وہ جنگی جنون اور جنوبی ایشیاء میں بدامنی کی منفی سوچ ترک کرے، جنگ و جدل مسائل کا حل نہیں، اب بھی وقت ہے کہ بھارتی قیادت ہوش کے ناخن لے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کے جنگی جنون کا منہ توڑ جواب قوم کی خواہشات اور توقعات کے عین مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے قابل فخر کارنامہ انجام دیا ہے، قوم کا بچہ بچہ پرعزم اور افواج پاکستان کی پُشت پر ہے۔وزیر انسانی حقوق شیری مزاری نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو خبردار کیا تھا کہ اگر وہ حملہ کریں گے تو ہم سوچیں گے نہیں بلکہ اس کا جواب دیں گے۔شیری مزاری کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتے ہیں اور ہم نے ایسا ہی کیا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے اپنے بیان میں کہا کہ میرے خیال میں پاکستان کی صلاحیت کے بارے میں اب کوئی سوال باقی نہیں رہا ہوگا اور ہم خود کا دفاع کریں گے۔اسد عمر نے کہا کہ امید ہے کہ بھارت کے ذی فہم لوگ نریندر مودی کو دو جوہری طاقتوں کو لڑانے کی نریندر مودی کی کوشش کو روکیں گے، کوئی ذی فہم شخص ایسا نہیں چاہتا۔



from Global Current News https://ift.tt/2GMxlw9
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔