Global Current News لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
Global Current News لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

بدھ، 6 مارچ، 2019

ماورا حسین نے اداکاری کے بعد ایک اور شعبے میں نام روشن کر ڈالا (فوکس نیوز )

0 comments

کالعدم تنظیموں کے رہنمائوں کی گرفتاری کے بعد حکومت نے ایک اور بڑا کام کردیا (فوکس نیوز )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ) محکمہ اوقاف نے وفاقی دارالحکومت میں کالعدم تنظیموں کے زیر انتظام مساجد و مدارس کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تین مساجد اور دو مدارس کو تحویل میں لے لیا گیا جن کا انتظام اس سے قبل کالعدم تنظیموں کے پاس تھا۔ ذرائع کے مطابق تحویل میں لی گئی مساجد میں مسجد قبا، مدنی مسجد اور علی اصغر مسجد شامل ہے جب کہ مدرسہ خالد بن ولید اور مدرسہ ضیاء القرآن کو بھی تحویل میں لے کر اس کا کنٹرول انتظامیہ نے سنبھال لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان مساجد و مدارس کو نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے سلسلے میں تحویل میں لیا گیا ہے جب کہ محکمہ اوقاف نے مساجد کے نئے امام اور خطیب بھی مقرر کردیے۔مولانا یاسین کو مسجد قبا سے ہٹا کر مولانا عبدالحفیظ کو خطیب مقرر کردیا گیا جب کہ مدنی مسجد سے مولانا اظہر عباسی کو ہٹا کر مولانا عمر فاروق کو خطیب مقرر کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مسجد علی اصغر سے خطیب یار محمد کو ہٹا کر قاری محمد صدیق کو مقرر کردیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے متعدد افراد کو بھی حراست میں لیا ہے۔



from Global Current News https://ift.tt/2VzYKok
via IFTTT

اس چمچماتی گاڑی کی قیمت جان کر آپ کے ہوش ٹھکانے آجائینگے (فوکس نیوز )

0 comments

پاکستان سپر لیگ فور،اسلام آباد یونائیٹڈ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے ترنوالہ (فوکس نیوز )

0 comments

ابو ظہبی (جی سی این رپورٹ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آخری میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 43 رنز سے شکست دے دی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اس فتح کے ساتھ ہی پوائنٹس ٹیبل پر ایک مرتبہ پھر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ابوظہبی کے میدان میں کھیلے جانے والے اس میچ میں اسلام یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔پی ایس ایل 2019 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے شین واٹس اس میچ میں اپنا بلا نہ چلاسکے اور 15 رنز بنانے کے بعد تیسرے اوور میں سمت پٹیل کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔اس میچ میں گلیڈی ایٹرز کے دوسرے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد کا جادو چلا اور انہوں نے 46 گیندوں پر ایک چھکے اور 9 چوکوں کی مدد سے 73 رنز اسکور کیے۔احمد شہزاد نے پہلے اعظم خان اور پھر ریلی روسو کے ساتھ شراکت قائم کرکے ٹیم کو مشکلات سے نکالا۔اعظم خان کے ساتھ 38 رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوئی جو 62 کے مجموعے پر اختتام پزیر ہوئی جس کے بعد 23 رنز بنانے والے ریلی روسو کے ساتھ 46 رنز کی اہم پارٹنرشپ قائم ہوئی جس کا خاتمہ ریلی روسو کے آؤٹ ہونے کے بعد 108 رنز پر ہوا۔اس کے بعد احمد شہزاد نے عمر اکمل کے ساتھ مل کر اسکور کو آگے بڑھایا 44 رنز کی شراکت بناتے ہوئے اسکور 152 رنز پر پہنچایا۔یہاں عمر اکمل 27 رنز بنانے کے بعد عماد بٹ کی گیند پر بولڈ ہوگئے، جس کے بعد گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی۔صرف 10 رنز کے اضافے کے بعد احمد شہزاد آؤٹ ہوئے تو صرف 3 رنز کے فرق سے سرفراز احمد، ڈیوین براوو، سہیل تنویر اور فواد احمد بھی پویلین لوٹ گئے۔آخری اوور میں محمد نواز نے ایک چھکا اور ایک چوکا لگا کر ٹیم کے اسکور کو 9 وکٹوں کے نقصان پر 180 تک پہنچادیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف 4 اور عماد بٹ نے 3 جبکہ ظفر گوہر اور سمت پٹیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں لیوک رونکی اور کیمرون ڈیلپورٹ نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو بہترین آغاز فراہم کیا۔دونوں اوپننگ بلے بازوں نے 62 رنز کا آغاز فراہم کیا جہاں کیمرون ڈیلپورٹ فواد احمد کی گیند پر اسٹمپ آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی اور تین رن کے فرق سے پہلے فلپ سالٹ اسی اوور میں فواد احمد کی گیند پر بولڈ ہوئے جبکہ ان کے بعد اگلے ہی اوور میں محمد نواز کی گیند پر بولڈ ہوکر آصف علی بھی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔لیوک رونکی نے سمت پٹیل کے ہمراہ ٹیم کو سہارا دیا لیکن وہ جیت کے لیے کافی ثابت نہیں ہوسکا۔دونوں نے مل کر ٹیم کے اسکور میں 44 رنز کا اضافہ کیا لیکن گیندوں اور رنز میں واضح فرق کے دباؤ میں آکر لیوک رونکی 64 رنز بنانے کے بعد کیچ آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعد کوئی بھی کھلاڑی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے باؤلرز کا سامنا نہیں کر سکتا اور اسلام آباد یونائیٹڈ مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 137 رنز ہی بناسکی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے فواد احمد 3 وکٹیں لے کر نمایاں رہے، تاہم سہیل تنویر اور محمد حسنین نے 2،2 جبکہ محمد نواز اور ڈیوین براوو نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اس فتح کے ساتھ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر آگئی لیکن دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے شکست کے بعد پلے آف مرحلے میں پہنچنا مشکل ہوگیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کا اگلہ اور گروپ اسٹیج کا آخر میچ لاہور قلندرز کے خلاف کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے قومی ٹیم کے سابق کپتان معین خان کے بیٹے اعظم خان پی ایس ایل میں اپنا پہلا میچ کھیلا۔دونوں ٹیموں کے درمیان گروپ اسٹیج کے دوران ہونے والے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 7 وکٹوں سے باآسانی فتح سمیٹی تھی۔



from Global Current News https://ift.tt/2ITk8nm
via IFTTT

ایوانکا ٹرمپ کا اپنے باپ ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں حیران کن انکشاف (فوکس نیوز )

0 comments

واشنگٹن (جی سی این رپورٹ)امریکی صدر ٹرمپ سے دنیا ہی نہیں ان کی اپنی بیٹی بھی پریشان نظر آتی ہیں۔ایک تقریب میں صدر کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے بے ساختہ اس کا اظہار بھی کر دیا۔ایوانکا ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ہونا دنیا کا مشکل ترین کام ہے۔ واشنگٹن میں حکومتی ارکان اور صحافیوں کی سالانہ تقریب میں بات کرتے ہوئے ایوانکا ٹرمپ کا ازراہ مذاق کہنا تھا کہ میڈیا کو یہ مذاق لگتا ہے کہ میں صدر ٹرمپ کے گھر پیدا ہوئی، سوچیں لوگ وہ کام کرتے ہیں جو ان کو دیا جاتا ہے۔اب جیسا صدر ٹرمپ کی بیٹی ہونا ہے تو کیا یہ دنیا کا مشکل ترین کام نہیں ہے؟



from Global Current News https://ift.tt/2TuQxoe
via IFTTT

نواز شریف کی صحت،مریم نواز نے خطرے کی گھنٹی بجا دی (فوکس نیوز )

0 comments

لاہور(جی سی این رپورٹ)سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف سے ملاقات کے دوران معلوم ہوا کہ ان کو دل کی تکلیف ہوئی ہے ،گزشتہ ہفتے دل کی تکلیف 4 بار ہو چکی ہے ،نواز شریف کی جان کو خطرہ ہے ،تین بار وزیراعظم رہنے والے نواز شریف کے ساتھ حکومت کا سلوک پریشان کن ہے ، مجھے اور خاندان کو نواز شریف کی صحت کو درپیش خطرات پر تشویش ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہاہے کہ انکی اورنواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کی کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات ہوئی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ انکے والد کو انجائنا کا اٹیک ہوا جس پر انہیں سپرے دیا گیا ۔ مریم نواز نے بتایا کہ نواز شریف کو گزشتہ ہفتے چار بار اسی طرح دل کی تکلیف ہوئی تھی،مریم نواز نے مزید کہا کہ نواز شریف نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ وہ اپنی تکلیف کا کسی کو بتائیں گے نہ ہی شکایت کریں گے،انہوں نے الزام عائد کیا کہ نوا زشریف کوہسپتال میں رکھنے کے باوجود انہیں کوئی علاج فراہم نہیں کیا گیا۔ مریم نواز نے لکھا کہ‘‘نواز شریف کا کہنا ہے کہ وہ ایک بہانے کے طور پر ہسپتال میں نہیں رہنا چاہتے’’،نواز شریف کی جان کو خطرہ ہے۔نواز شریف کو خدانخواستہ کچھ ہوا تو کون ذمہ دار ہو گا۔



from Global Current News https://ift.tt/2J8RTkL
via IFTTT

پاکستان سپر لیگ فور ٹیموں کی پوائنٹس ٹیبل پر تازہ ترین پوزیشن (فوکس نیوز )

0 comments

امریکا جانے کے خواہشمند یہ خبر پڑھ لیں،اب ویزہ پالیسی تبدیل ہو چکی ہے؟ (فوکس نیوز )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ) امریکا نے پاکستان کیلئے مختلف کیٹیگریز میں ویزہ پالیسی تبدیل کردی۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ویزے کے حصول کیلئے درخواست دینے والے پاکستانی صحافیوں کے ویزہ کی معیاد 5 سال سے کم کرکے 3 ماہ کردی ہے۔ملازمت ویزہ اور تبلیغی ویزے کی مدت بھی 5 سال سے کم کر ایک سال کر دی گئی ہے جبکہ تجارت، سیر و سیاحت اور طلبہ کے ویزوں کی معیاد 5 سال ہی رہے گی۔سفارتی ذرائع کے مطابق نئی ویزہ پالیسی واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کی امریکا کے حوالے سے نئی ویزہ پالیسیوں کے مطابق ہے کیوں کہ پاکستان بھی امریکی صحافیوں کو 3 ماہ کا ویزہ جاری کرتا ہے، اس لیے امریکا بھی اب ایسا ہی کرے گا۔واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں امریکی صحافیوں کی جانب سے پاکستان کا ویزہ حاصل کرنے کیلئے 192 ڈالرز فیس ادا کی جاتی ہے جب کہ اس سے قبل پاکستان میں امریکی سفارت خانے میں ویزہ فیس 160 ڈالرز تھی لیکن 21 جنوری 2019 کے بعد امریکا نے پاکستان سے متعلق اپنی ویزہ پالیسی پر نظر ثانی کر لی ہے۔نئے قوانین کے مطابق اب پاکستان میں صحافتی ویزے کی درخواستیں دینے والوں کو 192 ڈالرز ہی ادا کرنا ہوں گے۔ایچ ویزے کے تحت ملازمت کی غرض سے جانے والے، ایل ویزہ کمپینیوں کے مابین تبادلہ کیلئے جانے والے اور آر ویزہ کے تحت مذہبی تبلیغ کی غرض سے جانے والے افراد کو بھی 160 ڈالرز کے ساتھ 38 ڈالرز اضافی فیس کے طور پر ادا کرنا ہوں گے۔اس کے علاوہ سرکاری ملازمین کو اُن کے کام کی نوعیت کی مدت کے مطابق ویزہ جاری کیا جائے گا جب کہ سیرو تفریح، تجارت اور تعلیم کی غرض سے جانے والوں کو 5 سال کا ہی ویزہ جاری کیا جائے گا اور اُن کیلئے ویزہ فیس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔



from Global Current News https://ift.tt/2J8RP4v
via IFTTT

حکومت کا کالعدم جماعتوں کیخلاف بڑا کریک ڈائون،کتنے اور کون کون گرفتار؟تہلکہ خیز خبر آگئی (فوکس نیوز )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ) حکومت نے کالعدم جیشِ محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کے بھائی اور بیٹے سمیت کالعدم تنظیموں کے 44 ارکان کو حراست میں لے لیا۔اسلام آباد میں وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی اور سیکریٹری داخلہ اعظم سلمان نے اس حوالے سے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔سیکریٹری داخلہ نے کہا کہ تمام کالعدم تنظیموں کے خلاف ایکشن تیز کرنے کا فیصلہ ہوا ہے، کسی ایک یا دو کے خلاف نہیں بلکہ بلا تفریق تمام کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے، نیشنل ایکشن پلان پر بھرپور عمل کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں 44 افراد کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے۔اعظم سلمان نے بتایا کہ زیر حراست افرادمیں مسعود اظہر کے بیٹے حماد اظہر اور بھائی مفتی عبدالرؤف شامل ہیں، مفتی عبدالرؤف اور حماد اظہر کے نام بھارت کے ڈوزیئر میں شامل ہیں، جن افراد کو حراست میں لیا گیا ان سے تفتیش کی جائے گی، بھارت کے ڈوزیئر میں کچھ چیزوں کا ذکر ہے شواہد نہیں، ہمارے پاس شواہد نہیں لیکن کچھ لوگوں کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے جب کہ شواہدملنے پر حکومت کے پاس کسی بھی ادارے کو تحویل میں لینے کے اختیارات ہیں۔سیکریٹری داخلہ نے مزید کہا کہ ڈوزیئر میں جن کے نام ہیں وزارت خارجہ کے توسط سے بھارت سے شواہد مانگے ہیں، حفاظتی تحویل میں لیے گئے افراد کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہیں، ثبوت ملے تو مزید کارروائی ہوگی اور اگر ثبوت نہ ملےتو حراست میں لیے گئے افراد کی نظر بندی ختم کردی جائےگی۔اعظم سلمان نے بتایا کہ جماعت الدعوة اور فلاح انسانیت فاونڈیشن کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ ہوچکا اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن وزارت داخلہ کرےگی۔اس موقع پر وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف بلا تفریق کارروائی ہورہی ہے، ہم کسی دباؤ میں یہ کارروائی نہیں کررہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، کوئی بھی قوت پاکستان کے نجی معاملات میں مداخت نہیں کر سکے گی، پیشگی اقدام کے تحت اپنی ذمہ داری ادا کررہے ہیں، کسی دباؤ کے تحت نہیں۔



from Global Current News https://ift.tt/2TAPyTq
via IFTTT

مولانا مسعود اظہر کے بارے میں بڑا حکومتی فیصلہ،اعلان وزیراعظم عمران خان کرینگے (فوکس نیوز )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ)کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کو حراست میں لینے یا نہ لینے سے متعلق فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔وزارت داخلہ کے اجلاس میں مولانا مسعود اظہر کے بھائی مفتی عبدالرؤف اور بیٹے حماد اظہر کی گرفتاری کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے بھیجے گئے ڈوزیئر میں مسعود اظہر کا نام بھی شامل ہے۔ذرائع وزارت داخلہ کا بتانا ہے کہ وزارت داخلہ اور سیکیورٹی حکام نے مسعود اظہر کی حراست کا معاملہ وزیراعظم کے سپرد کر دیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ کالعدم جیش محمد کے خلاف جاری کریک ڈاون میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق مسعود اظہر کو تحویل میں لینے یا نہ لینے کا فیصلہ آئندہ 24 گھنٹوں میں کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان مسعود اظہر کو حراست میں لینے یا نہ لینے کا حتمی فیصلہ کریں گے۔خیال رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مسعود اظہر کے بھائی مفتی عبدالرؤف اور بیٹے حماد اظہر سمیت 44 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔



from Global Current News https://ift.tt/2J8RO0r
via IFTTT

حافظ سعید کی جماعت الدعوۃ اور انسانیت فائونڈیشن کے بارے میں بڑا حکم آگیا (فوکس نیوز )

0 comments

اسلام آباد(جی سی این رپورٹ) پاکستان نے جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کو کالعدم تنظیمیں قرار دے دیا جس کا نوٹیفکیشن بھی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردیا گیا ہے۔وزارت داخلہ نے انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت دونوں جماعتوں پرپابندی عائد کی۔ اس کے علاوہ دونوں جماعتوں کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے شیڈول ون میں شامل کر دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ ملک بھر میں کالعدم تنظیموں کے خلاف ایکشن تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور پہلے مرحلے میں 44 افراد کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے۔زیر حراست افرادمیں کالعدم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کے بیٹے حماد اظہر اور بھائی مفتی عبدالرؤف شامل ہیں، مفتی عبدالرؤف اور حماد اظہر کے نام اس ڈوزیئر میں شامل ہیں جو بھارت نے پلوامہ حملے کے حوالے سے پاکستان کو دیا ہے۔جن افراد کو حراست میں لیا گیا ان سے تفتیش کی جائے گی، بھارت کے ڈوزیئر میں کچھ چیزوں کا ذکر ہے شواہد نہیں۔اس کے علاوہ کالعدم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو حراست میں لینے یا نہ لینے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔اس سے قبل 21 فروری کو وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں نیشنل ایکشن پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا تھا کہ کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی کو تیز کیا جائے گا اور جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کو کالعدم تنظیم قرار دیا جائے گا جس پر اب عملدرآمد کیا گیا ہے۔



from Global Current News https://ift.tt/2TqevB9
via IFTTT

پاکستان سپر لیگ فور،دو بابے لاہور قلندرز سے فتح چھین کر لے گئے (فوکس نیوز )

0 comments

ابوظہبی (جی سی این رپورٹ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن فور کے 25ویں میچ میں پشاور زلمی کے مصباح الحق اور کپتان ڈیرن سیمی نے سنچری پارٹنرشپ بنا کر لاہور قلندزر کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔شاہین آفریدی کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت پشاور زلمی کی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی تھی، تاہم مصباح الحق اور ڈیرن سیمی نے اپنے تجربے کا استعمال کرتے ہوئے ٹیم کو مشکلات سے نکالا۔ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو ان کے لیے مفید ثابت ہوا۔لاہور قلندرز کی ٹیم کے لیے میچ انتہائی اہمت کا حامل ہے جہاں جیت کی صورت میں وہ پوائنٹس ٹیبل پر اپنی کھوئی ہوئی چوتھی پوزیشن حاصل کر سکتی ہے۔جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز کے بغیر میدان میں اترنے والی قلندرز کے بیٹسمین اننگز کے آغاز میں ہی اپنے مقصد سے بہت دور دکھائی دیے۔قلندرز کو پہلا نقصان 12 رنز پر اینٹن ڈیوسچ کی صورت میں اٹھانا پڑا جب وہ سیزن میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے ٹائمل ملز کی گیند پر کیرون پولارڈ کو کیچ دے بیٹھے۔کپتان فخر زمان بھی 18 کے مجموعے پر 11 رنز بنانے کےبعد سمین گل کا شکار بنے تو قلندرز اپنے دونوں جارحانہ مزاج اوپنرز سے محروم ہوگئی۔حارث سہیل نے قلندرز کو ایک جانب سے سہارا تو فراہم کیا لیکن دوسری جانب سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اپنا پہلا میچ کھلینے والے ریان ٹین ڈسکاٹی بھی بلے سے ٹیم کو فائدہ نہ پہنچا سکے اور صرف 2 رنز بنانے کے بعد 33 کے مجموعے پر ڈاسن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔لاہور قلندرز کی جانب سے نئے آنے والے بیٹسمین سہیل اختر نے 11 رنز بنائے اور سمین گل کی گیند پر 54 کے مجموعے پر وہ بھی حارث سہیل کا ساتھ چھوڑ گئے۔لاہور قلندرز کی آخری امید حارث سہیل 43 رنز بنانے کے بعد 86 پر آؤٹ ہوئے تو ملتان سلطانز کے خلاف میچ کے ہیرو ڈیوڈ ویزے نے 16 گیندوں پر 22 رنز بنا کر ٹیم کو 124 کے مجموعے تک پہنچایا۔ہدف کے دفاع میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اور ان کے کھلاڑیوں کو حیران کرکے رکھ دیا۔پی ایس ایل 2019 کی مضبوط ترین بیٹنگ لائن خزاں کے پتوں کی طرح بکھر گئی اور کامران اکمل، کیرون پولارڈ، امام الحق، لیام ڈاسن اور عمر امین جیسے تجربہ کار کھلاڑی قلندرز کے باؤلرز کے سامنے بے بسی کی تصویر بنے رہے۔شاہین شاہ آفریدی نے اپنے ابتدائی 2 اوورز میں ہی صرف 3 رنز دے کر پشاور زلمی کی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی۔پہلے ہی اوور میں امام الحق جبکہ دوسرے اوور میں عمر امین اور لیام ڈاسن کو آؤٹ کرکے قلندرز کے لیے پی ایس ایل کی تاریخ کے سب سے چھوٹے ہدف کا دفاع کرنے کی امیدیں روشن کی۔ان کے علاوہ راحت علی اور ڈیوڈ ویزے نے بھی اپنے پہلے اوورز میں وکٹیں حاصل کی، جن میں کامران اکمل راحت علی جبکہ کیرون پولارڈ ڈیوڈ ویزے کا شکار بنے۔پشاور زلمی کی ٹیم 7 اوور میں ہی صرف 20 رنز پر اپنے 5 اہم کھلاڑیوں سے محروم ہوگئی۔تاہم مردِ بحران مصباح الحق نے ایک مرتبہ پھر اپنے بین الاقوامی کیریئر کی یادیں تازہ کرتے ہوئے لیگ میں اپنی ٹیم کو بھی مشکلات سے نکالا۔مصباح الحق نے ٹیم پر سے دباؤ کو کم کرنے کے لیے انہوں نے لاہور کے سب سے اہم باؤلر سندیپ لمی چنے کو ہی ایک اوور میں 2 بلند او بالا چھکے لگائے۔کپتان ڈیرن سیمی کے ہمراہ مصباح الحق نے شاندار پارٹنر شپ قائم کرکے زلمی کو پریشانی کے بھنور سے نکال دیا۔اننگز کے 18ویں اوور میں ڈیرن سیمی نے حارث رؤف کے خلاف 18 رنز بنا کر میچ کو مکمل طور پر پشاور زلمی کے پلڑے میں رکھ دیا۔تاہم ریان ٹین ڈسکاٹی کی جانب سے کرائے جانے والے آخری اوور میں ڈیرن سیمی 120 کے مجموعے پر 46 رنز بنانے کے بعد بولڈ ہوگئے

اس کی اگلی ہی گیند پر مصباح الحق کا کیچ چھوٹ گیا۔اسی اوور میں ایک اور ڈرامہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب قلندرز کے وکٹ کیپر عمیر مقصود نے نسبتاً مشکل رن آؤٹ چھوڑ دیا۔پشاور زلمی کے مصباح الحق 59 بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور ٹیم کو اہم فتح دلوا کر پی ایس ایل 2019 کے پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کروادیا۔دونوں ٹیموں کی اگر بات کی جائے تو پشاور زلمی کی ٹیم 8 میں سے 5 میچز چیت کر پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔وہیں لاہور کی ٹیم ایونٹ میں گزشتہ سیزن کے مقابلے میں قدر بہتر کارکردگی پیش کرتے نظر آئی اور وہ 7 میچز میں سے 3 میں کامیابی حاصل کرکے 6 پوائنٹس کے ساتھ 5ویں پوزیشن پر ہے۔اگر رواں سیزن پر نظر ڈالیں تو یہ دونوں ٹیمیں اب تک 3 مرتبہ ٹکرا چکی ہیں، جس میں تینوں میچز میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو شکست دی تھی۔اس کے علاوہ پشاور زلمی کی ہی ٹیم نے لاہور قلندرز کو پی ایس ایل سیزن 4 کے اب تک کے کم ترین اسکور پر بھی آؤٹ کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔خیال رہے کہ پی ایس ایل میں آج دوسرا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے درمیان ابوظہبی کے اسی گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔آج کے میچ میں پشاور زلمی کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ لاہور قلندرز نے اپنی ٹیم میں 5 کھلاڑیوں کو تبدیل کیا ہے۔



from Global Current News https://ift.tt/2IUaAIE
via IFTTT

منگل، 5 مارچ، 2019

مودی سرکار کیلئے امریکہ سے بھی بری خبر (فوکس نیوز )

0 comments

واشنگٹن (جی سی این رپورٹ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر منصفانہ طور پر امریکی کاروباروں کو بند کرنے کا الزام لگاتے ہوئے بھارت کے لیے ترجیحی تجارتی درجے کو ختم کرنے کے منصوبے کا اعلان کردیا۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی کانگریس کو لکھے گئے خط میں بھارت سے جنرلائزڈ سسٹم آف پریفرنسز (جی ایس پی) واپس لینے کے ارادے کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ یہ پروگرام ترقی پذیر ممالک کی امریکی منڈیوں تک آسان رسائی فراہم کرتا ہے۔جی ایس پی 121 ترقی پذیر ممالک کے لیے امریکا کی برآمدات پر کم ڈیوٹیز کا درجہ دیتا ہے جبکہ بھارت 2017 میں پروگرام کا سب سے بڑا بینیفشری تھا۔امریکی صدر نے اپنے خط میں لکھا کہ بھارتی حکومت نے ’امریکا کو اس بات کی یقین دہانی نہیں کروائی کہ وہ اسے بھارت کی منڈیوں میں برابر اور معقول رسائی فراہم کرے گا‘۔سی این این نے امریکی تجارتی نمائندے کے دفتر سے جاری بیان کو نقل کرتے ہوئے بتایا کہ کانگریس کو لکھے گئے خط کی 60 روز کی میعاد شروع ہونے سے قبل ٹرمپ کارروائی کرسکتے ہیں۔دوسری جانب بھارت کے سیکریٹری تجارت انوپ ودھاون کا کہنا تھا کہ جی ایس پی کا درجہ واپس لینے سے بھارت کی امریکا کو برآمدات پر کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سیکریٹری تجارت کا کہنا تھا کہ ’جی ایس پی کے تحت بھارت 5 ارب 60 کروڑ ڈالر مالیت کا سامان برآمد کرتا ہے اور اس پر سالانہ صرف 19 کروڑ ڈالر کا ڈیوٹی کا فائدہ ہوتا ہے‘۔رپورٹ کے مطابق جی ایس پی کے تحت کیمیکل، انجینئرنگ سمیت مختلف شعبوں سے کم از کم 19سو بھارتی مصنوعات کو امریکی منڈیوں میں ڈیوٹی فری رسائی ہوتی ہے۔واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب بھارت کے عام انتخابات صرف 2 ہفتے کی دوری پر ہیں، جہاں نریندر مودی دوبارہ کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔اس سے قبل امریکی صدر کی جانب سے امریکی مصنوعات پر بھارتی ڈیوٹی کے خلاف بھی بات کی گئی تھی۔گزشتہ ماہ امریکی سیکریٹری تجارت ولبر روز نے بھی اپنے بھارتی دورے کو بھی منسوخ کردیا تھا، تاہم نیوز رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ولبر روز نے اپنے دورے کو خراب موسم کی وجہ سے منسوخ کیا تھا۔



from Global Current News https://ift.tt/2Hgbtsy
via IFTTT

ہندو کمیونٹی کیخلاف غیر اخلاقی زبان،فیاض الحسن چوہان بڑی مشکل میں،وزیر اعلیٰ نے بڑا قدم اٹھا لیا (فوکس نیوز )

0 comments

لاہور(جی سی این رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب نے ہندو کمیونٹی سے متعلق توہین آمیز بیان پر وزیراطلاعات فیاض چوہان سے استعفیٰ طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو ایوانِ وزیراعلیٰ طلب کیا جہاں ان سے غیر ذمہ دارانہ بیان پر استعفیٰ طلب کیا۔ذرائع کا کہناہےکہ فیاض چوہان کے اس سے قبل بھی صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی کے معاملات اور متنازع بیانات سامنے آئے جس پر انہیں معافی مانگنی پڑی جب کہ تازہ بیان پر انہیں طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ آئین کے تحت اقلیتوں کے برابر کے حقوق ہیں اور ان کا خیال رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اطلاعات کی جانب سے استعفیٰ دیے جانے کے بعد اسے وزیراعظم عمران خان کو بھجوایا جائے گا اور اس کی منظوری کا حتمی فیصلہ وزیراعظم ہی کریں گے۔
فیاض چوہان کی تردید
دوسری جانب فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب سے ان کی ملاقات ہوئی ہے اور انہوں نے بیان پر وضاحت مانگی ہے، کوئی استعفیٰ نہیں مانگا گیا لہٰذا استعفے استعفے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔واضح رہےکہ گزشتہ روز ایک بیان میں فیاض الحسن چوہان نے ہندو کمیونٹی سے متعلق غیر اخلاقی بیان دیا تھا جس پر انہوں نے بعد میں وضاحت اور معذرت بھی کی لیکن اپوزیش جماعتوں کی جانب سے وزیراطلاعات کے بیان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاریا ہے۔



from Global Current News https://ift.tt/2EOn8x6
via IFTTT

منی لانڈرنگ کیس،آصف علی زرداری کی ضمانت کا کیا بنا؟ (فوکس نیوز )

0 comments

کراچی(جی سی این رپورٹ)میگا منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری سمیت 11 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 11 مارچ تک توسیع کردی۔کراچی کی بینکنگ کورٹ میں میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی تو آصف علی زرداری عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت قبل از گرفتاری کی مدت آج ختم ہو رہی تھی، سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔عدالت نے ایف آئی اے کے وکیل سے استفسار کیا ‘اسلم مسعود کہاں ہیں’ جس پر ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ وہ راستے میں ہیں آج عدالت میں پیش کیے جائیں گے، وہ 7 مارچ تک کے راہداری ریمانڈ پر ہیں۔عدالت نے میگا منی لانڈرنگ کیس کی مزید سماعت 11 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے آصف زرداری سمیت 11 ملزمان کی عبوری ضمانت میں بھی آئندہ سماعت تک توسیع کردی۔یاد رہے کہ مقدمے میں آصف زرداری، فریال تالپور، انور مجید، عبدالغنی مجید، حسین لوائی نامزد ہیں جن پر جعلی اکاؤنٹ کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے جب کہ مقدمے میں شریک ملزمان حسین لوائی، عبدالغنی مجید اڈیالہ جیل میں ہیں۔مقدمے میں آصف زرداری، فریال تالپور، انور مجید کے بیٹے نمر مجید، ذوالقرنین اور علی مجید عبوری ضمانت پر ہیں جب کہ انور مجید، عبدالغنی مجید، حسین لوائی، اور طحہ رضا گرفتار ہیں۔



from Global Current News https://ift.tt/2VwIep6
via IFTTT

پاک فوج کے ساتھ تصاویر،عامر خان کو مہنگی پڑ گئیں (فوکس نیوز )

0 comments

لندن (جی سی این رپورٹ)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو پاکستان آرمی کے حکام کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالنا مہنگا پڑ گیا۔باکسر عامر خان نے حال ہی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے بعد پاک افواج کی حمایت کرتے ہوئے پاکستانی افواج کے حکام کے ساتھ تصاویر ٹویٹر پر شیئر کیں جس کے بعد سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عامر خان نے 4 تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت کئی پاکستان آرمی کے حکام کے ساتھ موجود ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’وہ پاکستان آرمی کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘عامر خان کے اس ٹوئٹ پرکچھ مداحوں نے ان کی تعریف کی ہے جبکہ کچھ نے اسے غیر ضروری قرار دیتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔دوسری جانب عامر خان کے مداحوں نے انہیں پیغام دیا ہے کہ اسپورٹس سے متعلقہ افراد کو سیاسی معاملات سے دور رہنا چاہیے تاہم کچھ لوگوں کی طرف سے انہیں پاکستانی افواج کی حمایت پر خوشی کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔



from Global Current News https://ift.tt/2EBXvhw
via IFTTT

بھارتی طیاروں کی پاکستان میں دراندازی،پریانکا چوپڑا حمایت کرکے بڑی مشکل میں پھنس گئیں (فوکس نیوز )

0 comments

نئی دہلی (جی سی این رپورٹ)بھارت کی جانب سے 25 اور 26 فروری کی درمیانی شب پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی جس کے بعد متعدد بالی وڈ اسٹارز نے بھارتی جارحانہ رویہ کی حمایت کی اور جنگ کو ترجیح دی جس میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف کی خیرسگالی سفیر اور بھارتی نامور اداکارہ پریانکا چوپڑا بھی شامل تھیں۔ٹوئٹر پر پریانکا چوپڑا نے بھارتی طیاروں کی دراندازی کو فخر قرار دیتے ہوئے جنگ کو ترجیح دینے کا تاثر دیا۔پریانکا کے اس رویے پر متعدد ٹوئٹر صارفین نے ان کی ٹوئٹ کے جواب پر آڑے ہاتھوں لیا اور تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو دونوں ممالک کے درمیان امن قائم کرنے کا پیغام دینا چاہیے نہ کے جنگ کو بڑھاوا دیں کیونکہ آپ یونیسیف کی خیرسگالی سفیر ہیں۔

یہی نہیں سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے انہیں منافق بھی قرار دیا۔امریکی ویب سائٹ ٹی ایم زی کے مطابق اداکارہ کے خلاف آن لائن درخواست دائر کی جارہی ہے جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ’دو جوہری طاقت کے حامل ممالک کے درمیان جنگ صرف تباہی اور موت تک پہنچا سکتی ہے‘۔درخواست کے مطابق’پریانکا چوپڑا کو یونیسیف کی سفیر ہونے کے طور پر غیر جانبدار اور پُرامن تصور کیا گیا تھا لیکن ان کی ٹوئٹ بھارتی فوج کی حمایت میں تھی جب اُس نے پاکستان کے فضائی حدود پر حملہ کیا تاہم اب وہ یہ ٹائٹل ( یونیسیف کی خیرسگالی سفیر) کی مستحق نہیں رہیں۔اداکارہ کو نہ صرف پاکستانی ٹوئٹر صارفین کی جانب سے یونیسیف کی خیرسگالی سفیر کے اعزاز سے برخاست کرنے کی آن لائن درخواست کی جارہی ہے بلکہ امن کے خواہاں غیر ملکی صارف بھی ان کے خلاف درخواست دائر کر رہے ہیں۔



from Global Current News https://ift.tt/2TqrId9
via IFTTT

بھارت کی زمینی وفضائی راستے سے ناکامی کے بعد سمندر کی جانب سے کوشش پاکستان کا ایسا جواب آپ دنگ رہ جائنیگے (فوکس نیوز )

0 comments

کراچی (جی سی این رپورٹ)پاک بحریہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سمندری محاذپر بھی بھارت کوناکامی کا سامنا ہوا ہے، پاک بحریہ نے اپنے سمندری زون میں موجود بھارتی آبدوز کا سراغ لگا لیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارتوں کے ساتھ ہر دم چوکنا رہتے ہوئے کامیابی سے بھارتی آبدوزکا سراغ لگا کر اُسے پاکستان کے پانیوں میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کی اپنی موجودگی کو خفیہ رکھنے کی ہر کوشش کو نا کام بنادیا ہے جبکہ پا ک بحریہ کا جدید ٹیکنالوجی سے لیس بھارتی آبدوزکا سراغ لگا لینا بھارتی بحریہ کی ناکامی ہے۔نومبر 2016 کے بعد یہ دوسرا موقع ہے جب پاک بحریہ نے بھارتی آبدوزکا سُراغ لگایا۔ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ امن قائم رکھنے کی حکومتی پالیسی کو مد نظر رکھتے ہوئے بھارتی آبدوز کو نشانہ نہیں بنایا گیا جو پاکستان کی امن پسندی کا غماز ہے۔انہوں نے کہا کہ اس واقعہ سے سبق حاصل کرتے ہوئے بھارت کو بھی امن کی طرف راغب ہونا چاہیے۔یہ اہم کارنامہ پاکستان نیوی کی اعلیٰ صلاحیتوں کامنہ بولتا ثبوت ہے۔پاکستان کی بحری سرحدوں کے دفاع کے لیےپاک بحریہ ہر لمحہ مستعد و تیارہے اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔



from Global Current News https://ift.tt/2VI2k03
via IFTTT

فاسٹ بائولر محمد عامر گہرے صدمے سے دوچار،افسوسناک خبر آگئی (فوکس نیوز )

0 comments

ابوظہبی (جی سی این رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار باؤلر محمد عامر کی والدہ شدید علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔فاسٹ باؤلر کی جانب سے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بتایا گیا تھا کہ ان کی والدہ اس وقت شدید علیل ہیں۔انہوں نے اپنے مداحوں سے والدہ کی جلد صحت یابی کے حوالے سے دعا کرنے کی بھی درخواست کی تھی۔علاوہ ازیں میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ محمد عامر کی والدہ کو نجی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیا گیا۔تاہم 4 اور 5 مارچ کی درمیانی شب محمد عامر کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر یہ خبر دی گئی کہ ان کی والدہ اب اس دنیا میں نہیں رہیں اور خالق حقیقی سے جاملیں۔خیال رہے کہ محمد عامر اپنی والدہ کی علالت کے باعث اپنی ٹیم کراچی کنگز کی جانب سے پی ایس ایل کے اہم میچ میں شرکت بھی نہیں کر سکے تھے۔واضح رہے کہ کراچی کنگز نے اس میچ میں ملتان سلطانز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف مرحلے میں پہنچنے کے لیے راہیں روشن کرلیں۔



from Global Current News https://ift.tt/2EOhEm3
via IFTTT

پاکستان تحریک انصاف کو سندھ میں بڑا جھٹکا،اہم سیاسی شخصیت ساتھ چھوڑ گئی (فوکس نیوز )

0 comments

کراچی (جی سی این رپورٹ) تحریک انصاف سندھ کے صدر اور وزیراعظم کے مشیر امیر بخش بھٹو نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا، میربخش بھٹونے استعفیٰ پارٹی سربراہ عمران خان کوبھیج دیا، ممتازبھٹو کے صاحبزادے امیر بخش بھٹو پی ٹی آئی سے قبل مسلم لیگ ن کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حکمران جماعت تحریک انصاف کو بڑا دھچکا لگا ہے۔تحریک انصاف سندھ کے صدر امیر بخش بھٹو نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ امیر بخش بھٹو نے تحریک انصاف سندھ کے صدر ہونے کے علاوہ وزیراعظم عمران خان کے مشیر بھی تھے۔ میربخش بھٹونے استعفیٰ پارٹی سربراہ عمران خان کوبھیج دیا ہے۔ ممتازبھٹو کے صاحبزادے امیر بخش بھٹو تحریک انصاف سے قبل مسلم لیگ ن کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔ تاہم اب انہوں نے تحریک انصاف سے بھی راہیں جدا کر لی ہیں۔



from Global Current News https://ift.tt/2VCM2VQ
via IFTTT