منگل، 5 مارچ، 2019

منی لانڈرنگ کیس،آصف علی زرداری کی ضمانت کا کیا بنا؟ (فوکس نیوز )

0 comments

کراچی(جی سی این رپورٹ)میگا منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری سمیت 11 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 11 مارچ تک توسیع کردی۔کراچی کی بینکنگ کورٹ میں میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی تو آصف علی زرداری عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت قبل از گرفتاری کی مدت آج ختم ہو رہی تھی، سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔عدالت نے ایف آئی اے کے وکیل سے استفسار کیا ‘اسلم مسعود کہاں ہیں’ جس پر ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ وہ راستے میں ہیں آج عدالت میں پیش کیے جائیں گے، وہ 7 مارچ تک کے راہداری ریمانڈ پر ہیں۔عدالت نے میگا منی لانڈرنگ کیس کی مزید سماعت 11 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے آصف زرداری سمیت 11 ملزمان کی عبوری ضمانت میں بھی آئندہ سماعت تک توسیع کردی۔یاد رہے کہ مقدمے میں آصف زرداری، فریال تالپور، انور مجید، عبدالغنی مجید، حسین لوائی نامزد ہیں جن پر جعلی اکاؤنٹ کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے جب کہ مقدمے میں شریک ملزمان حسین لوائی، عبدالغنی مجید اڈیالہ جیل میں ہیں۔مقدمے میں آصف زرداری، فریال تالپور، انور مجید کے بیٹے نمر مجید، ذوالقرنین اور علی مجید عبوری ضمانت پر ہیں جب کہ انور مجید، عبدالغنی مجید، حسین لوائی، اور طحہ رضا گرفتار ہیں۔



from Global Current News https://ift.tt/2VwIep6
via IFTTT

0 comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔