لاہور(جی سی این رپورٹ)سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف سے ملاقات کے دوران معلوم ہوا کہ ان کو دل کی تکلیف ہوئی ہے ،گزشتہ ہفتے دل کی تکلیف 4 بار ہو چکی ہے ،نواز شریف کی جان کو خطرہ ہے ،تین بار وزیراعظم رہنے والے نواز شریف کے ساتھ حکومت کا سلوک پریشان کن ہے ، مجھے اور خاندان کو نواز شریف کی صحت کو درپیش خطرات پر تشویش ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہاہے کہ انکی اورنواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کی کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات ہوئی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ انکے والد کو انجائنا کا اٹیک ہوا جس پر انہیں سپرے دیا گیا ۔ مریم نواز نے بتایا کہ نواز شریف کو گزشتہ ہفتے چار بار اسی طرح دل کی تکلیف ہوئی تھی،مریم نواز نے مزید کہا کہ نواز شریف نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ وہ اپنی تکلیف کا کسی کو بتائیں گے نہ ہی شکایت کریں گے،انہوں نے الزام عائد کیا کہ نوا زشریف کوہسپتال میں رکھنے کے باوجود انہیں کوئی علاج فراہم نہیں کیا گیا۔ مریم نواز نے لکھا کہ‘‘نواز شریف کا کہنا ہے کہ وہ ایک بہانے کے طور پر ہسپتال میں نہیں رہنا چاہتے’’،نواز شریف کی جان کو خطرہ ہے۔نواز شریف کو خدانخواستہ کچھ ہوا تو کون ذمہ دار ہو گا۔
from Global Current News https://ift.tt/2J8RTkL
via IFTTT
0 comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔